الف بے پے کا کھیل/ الف بے میں بات چیت 30ویں لڑی کا کھیل

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
زہے نصیب بابا جانی آئے مگر اپنا مراسلہ حذف کیا اور چلے گئے ، یہ بھی کیا ادا ہوئی بابا جانی
یہ کوئی اتنا برا مراسلہ تو تھا نہیں کہ حذف کیا گیا ۔

چمگادڑوں سے اللہ محفوظ ہی رکھے اور چمگادڑوں کو ان کے کھانے والوں سے۔
 

فہیم

لائبریرین
صاحب کیا شمشاد بھائی رہ گئے ہیں ایسی باتوں کے لیے۔
آپ کو کیوں نہیں‌ معلوم۔


ویسے سانپ کے پکوان جنوبی و شمالی کوریا میں بہت مشہور ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
ضروری تو نہیں تھا کہ چ سے اپنا مراسلہ حذف نہ کرتا کہ بات ذ تک پہنچ گئی تھی۔ وہ تو محمود میاں نے حذف ہونے سے محفوظ کر دیا۔
 

مغزل

محفلین
طالب علم ہوں بزرگوں کی باتیں محفوظ کر لیتا ہوں ، بابا جانی اگر حرف آگے بڑھ گئے تھے تو مراسلہ مدون کرلیتے ، اور پرانا مراسلہ رہنے دیتے ۔

فہیم میآں ۔، تم سانپ کا رونا رو رہے ہو میں زندہ بلیاں ابال کر کھاتے ہوئے لوگ بھی دیکھے ہیں جو مینڈک بھی ہڑپ کرجاتے ہیں
 

محمدصابر

محفلین
ظاہر ہے دنیا میں ہر طرح کے لوگ موجود ہیں۔ میں نے زندہ آکٹوپس کھانےوالے بھی دیکھے اور آکٹوپس منہ میں چپک جاتا ہے اور اس کے چپکنے والے حصے بہت طاقتور ہوتے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
غیر اہم بحث سے بہتر ہے کہ ہم یہاں کسی ایک دانشور کا قول جمع کرنا شرو ع کردیں۔کیا خیال ہے
 

سارہ خان

محفلین
قول لکھنے کے تو بہت سے اور دھاگے بھی ہیں ۔۔ یہاں تو نوک جھونک میں ہی مزا آتا ہے ۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top