الف بے پے کا کھیل/الف بے میں بات چیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
زاد راہ کا بندوبست ہو جائے تو میں بھی سفر پر نکلوں۔

ویسے حروف تہجی کے لحاظ سے شعر و شاعری کا دھاگہ الگ سے موجود ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
سوال یہی تو ہے شمشاد کہ لوگوں کو شعر جلدی یاد آ جاتے ہیں... اور پہلا گناہگار میں ہی ثابت ہوا ہوں.
 
ش

شوکت کریم

مہمان
شمشاد بھائی باتوں میں شعروں کا تڑکہ لگ جانے میں‌ ویسے کوئی حرج نہیں ہاں صرف شعر نہ ہو۔۔۔۔پھر تو دوسرا تھریڈ ہی مناسب ہو گا۔۔۔ جل تو جلال تو
 

فرخ منظور

لائبریرین
صاف صاف بات ہے کہ یہ بات چیت کا دھاگہ ہے اور وہ اشعار کا۔

طاعت تو آپ کے حکم کی ضرور ہونی چاہیے لیکن اگر کسی کو باتوں باتوں میں شعر یاد آجائے اور وہ باتوں میں شعر کہے بنا نہ رہ سکے میری طرح، تو ناچار کیا کرے؟ :) :confused:

میرا تو خیال ہے اس سے کوئی فرق نہیں‌پڑتا لیکن صرف شعر نہیں ہونے چاہیے لیکن نثر اور نظم دونوں کا مزا آنا چاہیے - یعنی صرف شعر نہیں بلکہ کسی بات کے حوالے سے اگر کوئی شعر یاد آجائے تو کوئی ہرج نہیں -
طاعت میں تا رہے نہ مے و انگبیں کی لاگ
دوزخ میں ڈال دو کوئی لے کر بہشت کو
;) ::grin:
 

الف عین

لائبریرین
ظفر آدمی اس کو نہ جانئے گا۔۔۔۔۔ جو ہر بات شعر میں کہتا ہو۔۔ لیکن کبھی کبھی مجبوری آ ہی جاتی ہے۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
فرض کریں آپ کو موقع پر شعر یاد نہ آئے تو پھر تو آپ نثر میں ہی لکھیں گے ناں۔
 

شمشاد

لائبریرین
نہ جی نہ، یہ نہیں ہو سکتا، اب آپ نثر، شعر و شاعری اور موسیقی یہ سب ایک ہی جگہ اکٹھا کرنا چاہ رہے ہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top