ذرا دیر میں رات آنکھ لگ گئی فہرست بھی نہیں لکھ سکا۔ چپت والی بات اس لئے کہی تھی شمشا بھائی کہ ہمارے یہاں کوئی انواع و اقسام کے کھانے، میوہ جات، مشروبات اور فواکہات تو ہونگے نہیں۔ ظاہر ہے اس کے لئے فہرست تو نہیں ہاں ایک فقرہ ضرور لکھا جا سکتا ہے۔
میں ممکنہ مینو تحریر کیئے دیتا ہوں۔
شادی کے دن غالباً دال چاول سبزی روٹی میں سے چند یا تمام کا کا اہتمام ہوگا کیوں کہ اس روز مہمانوں کو مدعو ہی نہیں کیا ہے۔ اور نکاح رات کسی وقت عمل میں آئے گا۔
ولیمہ جمعہ کے دن ہے اس لئے طعام نماز جمعہ کے بعد شروع ہونا چاہئے۔ تمام مہمان اسی میں مدعو ہیں۔ اس روز کھانے میں گوشت کا سالن (واضح رہے کہ ہمارے یہاں سالن کی ایک ہی ترکیب رائج ہے جسے بس گوشت کہا جاتا ہے قورمہ، قیمہ، نہاری، کڑاہی وغیرہ نام تو یہیں دہلی ہی آ کر سنا میں نے)، چاول (شاید اس میں گلابی رنگ بھی ڈال دیا جائے)، روٹی شاید چپاتی ہو یا تندوری بھی ممکن ہے۔ اور بہت ہوا تو زردہ بھی اس طویل مینو کا حصہ ہوگا۔