الوداع اردو محفل

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
حیف در چشم زدن صحبتِ یار آخر شُد
روئے گل سیر ندیدیم کہ بہار آخر شُد
آپ جہاں رہیں، خوش رہیں، امن ومان کے ساتھ رہیں۔
جب بھی لوٹیں صحت و تندرستی اور خیروعافیت کے ساتھ لوٹیں۔
آمین۔ بجاہ النبی الکریم
وعلیکم سلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ انکل جی
اب اس شعر کا ترجمہ کون کرے گا:cautious:
حیف در چشم زدن صحبتِ یار آخر شُد
روئے گل سیر ندیدیم کہ بہار آخر شُد
دعاؤں کے لیے شکریہ:bighug:
 
محسن انکل کہاں چلے؟
images
محسن انکل جلدی آنا
انکل:eek::eek::eek:
:(:(:(
 
کچھ کام ہیں نیلم
نراض وراض میں نہیں ہوتا
میں تو مراسلہ بہ مراسلہ دیکھنے کا قائل ہوں
یقین نہ آئے تو ایچ اے خان انکل سے پوچھ لیں
ایک دھاگے میں اگر ان کی پوسٹ کو "کراس" دے رہا ہوں گا تو دوسری میں "زبردست"

بھائی کہاں چل دیے؟
جہاں رہیں خوش رہیں۔
اللہ اپ کو اورا پکی فیملی کو ہر جہاں میں خوش رکھے
 
محسن بھیا آپ کی کامیابی کے لیے بہت سی دعائیں :)
اور باقی لوگ پریشان نہ ہوں۔ بھیا بس تھوڑے دن کے لیے جائیں گے اور جب بھی ٹائم ملا یہاں آئیں گے۔
ویسے محسن بھیا کہیں جا نہیں رہے بلکہ کسی کام مصروف ہونے والے ہیں۔
شکریہ بچے:bighug:
ویسے تمہیں تو میں نے "ہیڈز اپ" دے دیا تھا نا تو اس لیے تمہیں زیادہ شاک نہیں لگا:rolleyes:
 
او بھائی ٹریجیڈی کوئین اوہ نہیں کنگ۔

اللہ کرنے تمہاری ناگزیر وجوہات بخریت انجام پذیر ہوں اور جلد از جلد ہمارے بیچ آن موجود ہو۔
ایسی ناگزیر وجوہات کچھ عرصے پہلے ہی امین بھائی کے ساتھ بھی وقوع پزیر ہوئی تھیں پھر وہ بھی خال خال دکھنے لگے۔
خیر بی بی سی کا جو نقصان ہوگا سو ہوگا، پر میرا اطلاع نامہ بڑا سونا سونا ہو جائے گا اور بی بی سی بھی اب خود ہی دیکھنی پڑے گی۔

فی امان اللہ۔ اور اگر ہو سکے تو ناگزیر وجوہات کا ذرا سا آئیڈیا دے دو تاکہ یہ تسلی رہے کہ ہم کسی قسم کا طعام اڑانے سے محروم تو نہیں ہو رہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
محسن بھیا۔۔۔۔۔! :(

آپ کے لئے تو شاید ہی کوئی سوچ سکتا کہ آپ یوں اچانک الوداع کہہ دیں گے۔

بقول شاعر:

اتنے جھٹکے سے تو پربت بھی اُکھڑ جاتے ہیں
ہولے ہولے ذرا دامن کو چُھڑایا ہوتا

اس دھاگے کے عنوان سے کوئی بھی متفق نہیں ہے اگر واقعی جانا ضروری ہے اور بیچ میں محفل میں آنے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے تو پھر اِس دھاگے کا عنوان شمشاد بھائی سے "رخصت" بلکہ "عارضی رخصت" کر والیجے۔ سب کے دل میں آپ کے لئے بہت محبت ہے اس لئے جہاں بھی رہیں خود کو اکیلا مت سمجھیے گا۔

اللہ سے دعا کہ آپ کے تمام تر مشکلوں کو آسان کردے اور آپ کے کاموں کو سہل کردے اور آپ کو پھر سے اتنی فرصت دے کہ محفل میں پھر سے فعال ہو سکیں۔

جیتے رہیے۔

سدا شاد آباد رہیے۔
 
انکل جی آپ چلے گئے تو یہ بی بی سی والوں کی اشتہاری مہم کون چلائے ۔۔۔ ۔۔چیمپینز ٹرافی آرہی ہے اسکورنگ کون کرے گا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔سب سے بڑھ کر ہمیں ریٹنگ کون دے گا۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ اوئے جا کتھے رہیا ہے تو۔۔۔ ۔۔۔

ابھئی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں
یہ سارا قصور بی بی سی والوں کا ہے:mad:
وہ مجھے اتنی اچھی مہم چلانے کا کوئی مشاہرہ ہی نہیں دیتے:(
کرکٹ تو تمہیں بھی بہت پسند ہے تو میں سکورر کا خطاب اپنی غیرموجودگی میں تمہیں دیتا ہوں:bighug:
یار ایک دو بٹن دبا دو گے تو ماؤس خراب نہیں ہو جائے گا تمہارا:cautious:
گانا بہت پیارا لگایا ہے(y) مجھے بھی بہت پسند ہے :headphone:
 
محسن بھیا۔۔۔ ۔۔! :(

آپ کے لئے تو شاید ہی کوئی سوچ سکتا کہ آپ یوں اچانک الوداع کہہ دیں گے۔

بقول شاعر:

اتنے جھٹکے سے تو پربت بھی اُکھڑ جاتے ہیں
ہولے ہولے ذرا دامن کو چُھڑایا ہوتا

اس دھاگے کے عنوان سے کوئی بھی متفق نہیں ہے اگر واقعی جانا ضروری ہے اور بیچ میں محفل میں آنے کا کوئی بھی امکان نہیں ہے تو پھر اِس دھاگے کا عنوان شمشاد بھائی سے "رخصت" بلکہ "عارضی رخصت" کر والیجے۔ سب کے دل میں آپ کے لئے بہت محبت ہے اس لئے جہاں بھی رہیں خود کو اکیلا مت سمجھیے گا۔
اللہ سے دعا کہ آپ کے تمام تر مشکلوں کو آسان کردے اور آپ کے کاموں کو سہل کردے اور آپ کو پھر سے اتنی فرصت دے کہ محفل میں پھر سے فعال ہو سکیں۔
جیتے رہیے۔
سدا شاد آباد رہیے۔
آپ سب کی محبتوں سے تو میری آنکھیں بھیگ جائیں گی
ابھی ابھی میں مقدس آپی سے وعدہ کر چکا ہوں کہ کسی نہ کسی طرح کچھ وقت نکالوں گا۔
ویسے ایک بات بتاؤں۔
کل یہ تحریر کوئی 3 گھنٹے پہلے ہی میں نے لکھ رکھی تھی۔لیکن پوسٹ کرنے کی ہمت نہیں پڑ رہی تھی۔درمیان میں دو دفعہ بجلی بھی گئی تھی
 

بھلکڑ

لائبریرین
یہ سارا قصور بی بی سی والوں کا ہے:mad:
وہ مجھے اتنی اچھی مہم چلانے کا کوئی مشاہرہ ہی نہیں دیتے:(
کرکٹ تو تمہیں بھی بہت پسند ہے تو میں سکورر کا خطاب اپنی غیرموجودگی میں تمہیں دیتا ہوں:bighug:
یار ایک دو بٹن دبا دو گے تو ماؤس خراب نہیں ہو جائے گا تمہارا:cautious:
گانا بہت پیارا لگایا ہے(y) مجھے بھی بہت پسند ہے :headphone:
مجھے لگتا ہے تمہارا کنیڈا کا ویزہ لگ گیا ہے۔۔۔۔۔وہ بھی وزٹ۔۔۔۔۔۔:ROFLMAO: ہی ہی ہی اور شاید اس محترمہ کو ابھی تمہارے جانے کی خبر نہیں ملی

یہ گانا سارہ رضا خان کی آواز میں سننا۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
مطلب تو ہمیں بھی کوئی خاص سمجھ نہیں آیا لیکن یہ شعر پڑھ کر دل کٹ کے رہ گیا۔۔۔ ۔۔!

حیف در چشم زدن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آخر شد
ہائے آنکھ جھپکتے ہی یار کی صحبت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔​
روئے گل سیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آخر شد
روئے گل یعنی محبوب کے چہرے کے دیدار سے ابھی جی بھی نہیں بھرا تھا کہ بہار کا موسم ختم ہو گیا​
 

افلاطون

محفلین
او یارا کیا انٹارکٹکا جارہے ہوجونیٹ بھی میسر نہیں ہو گا یا ہائبرنیٹ ہونے لگے ہو:D:D
جلدی سے کام ختم کرو اور واپسی کرو! اور کوشش کرنا کہ محفل میں آتے جاتے رہو:bighug::bighug:
 

محمداحمد

لائبریرین
حیف در چشم زدن۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ آخر شد
ہائے آنکھ جھپکتے ہی یار کی صحبت کا سلسلہ ختم ہو گیا۔​
روئے گل سیر۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔آخر شد
روئے گل یعنی محبوب کے چہرے کے دیدار سے ابھی جی بھی نہیں بھرا تھا کہ بہار کا موسم ختم ہو گیا​


بہت بہت شکریہ محترم ۔۔۔۔!

بہت خوبصورت شعر ہے۔ ہم نے اپنے کیفیت نامے پر بھی بغیر اجازت لگا دیا ہے۔
 
Top