الیکشن۔۔ماورا بمقابلہ محب ۔۔۔۔ہردلعزیز کون

رضوان

محفلین
سوریsorry

tauseef نے کہا:
میں اپنئ باکسنگ کئ وجح سے پوسٹ نھ کر سکا۔ :oops: اور کسی نیی مبارک نھی دی۔۔باکسنگ مقابلھ جیت نے کی۔ :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry: :cry:
بہت بہت مبارک ہو توصیف ہماری ہمدردیاں ہارنے والے کے ساتھ ہیں۔
گلوّز اتار کر پوسٹ کر دیتے ایسی کیا مشکل تھی۔
1993 سے 1995 اسلامیہ کالج میں کھیلوں کے کوئی مقابلے ہی نہیں ہوئے :lol: اسی وجہ سے کئی لوگ دستانے پہن کر بیٹھے رہے۔
بابو جی ویسے دنگل نہیں الیکشن کا دھاگہ ہے :idea:
 
رضوان

محفلین
کچھ نہیں بھائی ایک ہی امید وار ہے میدان میں دوسرا(ی) بور ہوکر کنارے بیٹھے ہیں ہاں کبھی کبھی ان کے حمایتی آکے بڑھکیں شڑھکیں لگا جاتے ہیں بس پاکستانی سیاست والا حال ہے۔ بی بی اور بابا باہر ہیں اندر ہم لوگ باکسنگ کر رہے ہیں۔
 
رضوان

محفلین
قیصرانی نے کہا:
الیکشن جب دنگل بن جائے تو وہ پھر تھانے کچہری ہی پہنچتا ہے۔
قیصرانی

یہاں الیکشن کمیشن موجود ہے نا۔ تھانے کچہری کی کیا ضرورت ہے۔
کوئی نعرہ شعرہِ؟؟؟
ہمارے لیڈر کا جلسہ عام دیکھا قیصرانی صاحب عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا جلوس ان کے پیچھے تھا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
واہ بھئی واہ۔ مجھے واقعی توقع نہیں کہ ماوراء بی بی اتنا بڑا جلوس وہ بھی میری مدد کے بغیر نکال پائیں‌گی۔
قیصرانی
 
شمشاد

لائبریرین
برائے مہربانی ایک دوسرے پر الزام لگانے سے پرہیز کریں۔

منجانب الیکشن کمشن
 
رضوان اب کیا بتاؤں ، کوئی جگہ نہیں مل رہی جہاں جلسہ کیا جا سکے اور لوگ بھی پورے سما سکیں۔ 20،30 ہزار کی بات ہوتی تو کوئی بات بھی تھی اب 2،3 لاکھ لوگ سمائیں تو سمائیں کہاں

فون کالز اور ای میلز کا تانتا بندھا ہے ، لوگوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر میں تو پریشان ہوں کہ اگر الیکشن کا نتیجہ میرے حق میں نہ نکلا تو کہیں نقص امن نہ ہوجائے
 
اب ساری رپورٹس الیکشن کمیشن کو تو ملنے سے رہیں ۔

الیکشن کمیشن کی بے خبری لطف دے رہی ہے :)
 
شمشاد

لائبریرین
محب علوی نے کہا:
رضوان اب کیا بتاؤں ، کوئی جگہ نہیں مل رہی جہاں جلسہ کیا جا سکے اور لوگ بھی پورے سما سکیں۔ 20،30 ہزار کی بات ہوتی تو کوئی بات بھی تھی اب 2،3 لاکھ لوگ سمائیں تو سمائیں کہاں

فون کالز اور ای میلز کا تانتا بندھا ہے ، لوگوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر میں تو پریشان ہوں کہ اگر الیکشن کا نتیجہ میرے حق میں نہ نکلا تو کہیں نقص امن نہ ہوجائے

اس کے بعد آنکھ کھل گئی - (عوام میں سے ایک)
 
ماوراء

2،3 لاکھ۔۔ :shock: یہ کہاں سے آ گئے۔ یہ تو تب میں مانوں گی جب یہ 2،3 لاکھ لوگ اس محفل کے ممبر بنیں گے۔ :roll:
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
محب علوی نے کہا:
رضوان اب کیا بتاؤں ، کوئی جگہ نہیں مل رہی جہاں جلسہ کیا جا سکے اور لوگ بھی پورے سما سکیں۔ 20،30 ہزار کی بات ہوتی تو کوئی بات بھی تھی اب 2،3 لاکھ لوگ سمائیں تو سمائیں کہاں

فون کالز اور ای میلز کا تانتا بندھا ہے ، لوگوں کا جوش اور جذبہ دیکھ کر میں تو پریشان ہوں کہ اگر الیکشن کا نتیجہ میرے حق میں نہ نکلا تو کہیں نقص امن نہ ہوجائے

اس کے بعد آنکھ کھل گئی - (عوام میں سے ایک)

زبردست شمشاد بھائی۔ :lol: :wink:
 
جیہ

لائبریرین
اٹھو ماؤں بہنو۔۔۔ ماورا کو جتواؤ ۔ عورت راج لاؤ

عورت راج زندہ باد
 
شمشاد

لائبریرین
اس محفل پر بہنیں تو بہت ساری مل جائیں گی لیکن “ماؤں“ میں کوئی شامل نہی‌ ہو گی۔
 
رضوان

محفلین
آبجکشن الیکشن کمیشن

“ یہ پہلا نعرہ لگا ہے اور اس میں صنفی امتیاز کوٹ کوٹ کر بھرا ہے“
جبکہ اس الیکشن میں کسی بھی قسم کارنگ و نسل اور جنسی امتیاز پر مبنی نعرہ نہیں ہونا چاہیے۔

اب ساتھ ہی قیصرانی جوکہ آجکل بی بی ہاتھی کا رول ادا کر رہے ہیں اور فیصل کے لیے بھی لمحہ فکریہ ہے یہ نعرہ ان کی آنکھیں بھی کھول دینے کے لیے کافی ہے۔ اس نعرے سے مخالفین کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔
 
Top