امریکہ کا سفر نامہ

ممسلم کمیونٹی سینٹر میں عید کی نماز کا منظر

Eid-1.jpg
 
آج میرا پہلی بار گاڑی لے کر آفس جانے کا ارادہ تھا۔ گاڑی آٹومیٹک تھی۔ میں با آسانی گاڑی روڈ پر لے آیا اور آفس کی طرف چلانے لگا۔ ایک خوشگوار اور گدگدا دینے والا احساس مجھے ہو رہا تھا۔ اسی سرشاری میں جب آفس کے راونڈ اباوٹ پہنچا تو یہ بھول گیا کہ یہ شہر لیفٹ ہینڈ ڈرائیو کا ہے۔ میں نے کراچی کی طرز پر گاڑی الٹی سمت چلانی شروع کر دی۔ اتفاق یہ تھا کہ الٹے ہاتھ پر مڑتے ہی پچاس میٹر پر میرے آفس کی بلڈنگ تھی۔ غیر مصروف شاہراہ ہونے کی وجہ میں بچ گیا ورنہ ہیڈ اون ٹکراو ہوتا۔ میں نے گاڑی پارک کی اور آرام سے آفس آگیا۔ یہاں میں نے اپنے کچھ ساتھیوں کو پہلی دفعہ گاڑی لانے کا بتایا۔ جب انہوں نے صحیح سمت کی نشاندھی کی تو میں اندر ہی اندر سوچنے لگا کہ کسقدر فاش غلطی کی۔

Jrqtw.jpg
 

وسیم

محفلین
باقی سارے سفر نامے بور ہیں۔ امریکہ کا ہی ٹھیک چل رہا ہے۔ اسی کو آگے بڑھائیں
 

وسیم

محفلین
سب ایک ہی جیسے ہیں۔ تصاویر اور تحریر کا تھوڑا بہت فرق ہے۔ باقی ان پر ابھی اتنا کام نہیں کیا۔
تصاویر کے بجائے کچھ لکھیں۔ آپ نے تو ایک ہی فارمیٹ پکڑ لیا ہے۔ مجھے نوکری ملی اس کے بعد میں وہاں پہنچ گیا اور یہ لیں چار تصویریں۔ سفرنامہ سماپت :LOL:
 
امریکہ پہچنے کے اگلے روز ہی میں دفتر دیکھنے گیا۔ جہاں تک مجھے یاد پڑ رہا ہے میں 17 نومبر 2000 بروز جمعہ بوسٹن پہنچا تھا۔ چنانچہ اگلے روز ہفتے کے دن میں ٹی کے ذریعے دفتر کی جگہ دیکھنے گیا۔ پیر سے مجھے آفس شروع کرنا تھا۔ بیگم صاحبہ کو اکیلے گھر چھوڑ کر میں پہلی بار ٹرین میں سوار ہوا۔ گھر ڈاؤن ٹاؤن کراسنگ جبکہ دفترسولیوان اسکوئر پر واقع تھا۔ جیسا کہ میں نے پہلے لکھا کہ بعد میں یعنی کوئی دو ماہ بعد میں کلف سائڈ کامنز منتقل ہو گیا تھا اور کار لے استعمال کرنے لگا۔

Orange_Line_-_ChooseArtboard_1_2048x2048.jpg

دفتر کے پاس کا ٹی اسٹیشن۔ یہاں سے شٹل وین کے ذریعے روڈ پار آفس کی عمارت تک جاتے۔ ٹھنڈک اتنی زیادہ ہوتی کہ 2 منٹ کا فاصلہ بھی شٹل سے ہی غنیمت لگتا۔
l.jpg
امریکا کی تو ہر ٹرین میں اے سی لگا ہوتا ہوگا
 

سیما علی

لائبریرین
بوسٹن کے کسان ایک ٹرین اسٹیشن Haymarket پر اپنی مارکیٹ سجاتے۔ وہاں organic سبزیاں سستے داموں مل جاتیں۔ ایک دن ہم نے سوچا کہ ہم بھی ٹرائی کریں۔ جب تین تین کلو کے آلو پیاز کے تھیلے سردی میں پکڑ کر ٹرین سے گھر لائے تو ہتھیلی اور انگلیاں نیلی پڑ چکی تھیں۔

ٹرین اسٹیشن Haymarket
639px-Southbound_Green_Line_train_at_Haymarket_station%2C_July_2019.JPG


سبزی مارکیٹ کا منظر
800px-Haymarket_Boston_vendor_and_customer.JPG
اپنا ملک یاد آیا نا؟؟؟؟؟؟،
 

سیما علی

لائبریرین
ہم تو سستی اور فریش سبزی کے لیے گئے تھے۔ لیکن لینے کے دینے پڑ گئے۔
بہت عمدہ لکھ رہے ہیں آپ جیتے رہیے ۔۔
پڑھنے میں بہت لطف آرہا ہے ۔۔۔ اصل میں ہمیں تو قدم قدم پر اپنا ملک یاد آتا ہے شاید اسی لئیے کبھی مستقل رہنے کا دل نہیں چاہا۔۔۔۔
 
بہت شکریہ۔ خوش رہیے سیما آپا۔ یہی حال ہمارا رہا۔ ہم کراچی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ اسی لیے بار بار لوٹ آئے۔ لیکن ملائشیا میں رہنا اچھا لگا۔ وہاں کے لوگ اور موسم دونوں بہت ابر آلود ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
بہت شکریہ۔ خوش رہیے سیما آپا۔ یہی حال ہمارا رہا۔ ہم کراچی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ اسی لیے بار بار لوٹ آئے۔ لیکن ملائشیا میں رہنا اچھا لگا۔ وہاں کے لوگ اور موسم دونوں بہت ابر آلود ہیں۔
درست کہا آپ نے ہمیں بھی ملائشیا اور انڈونیشیا دونوں بہت پسند ہیں یہاں کے لوگ بھی اچھے ہیں ہمارے ایک بھائی نے شادی انڈونیشیا میں کی ہے تو بھابھی انڈونیشین ہیں اور بہت ہی اچھی ہیں اس لئیے شاید ہمیں زیا دہ پسند ہے ۔۔۔÷
 
Top