تعبیر
محفلین
1۔ میری شادی کو ماشاءاللہ 28 سال ہو چکے ہیں، الحمدللہ میرے شوہر بہت محبت کرنے والے اور اپنی فیملی کا بہت زیادہ خیال رکھنے والے ہیں
انہوں نے ہر وقت میرا بہت خیال رکھا اور مجھے کبھی کسی چیز کی تکلیف یا کمی نہیں ہونے دی الحمدللہ اور شاید میں اس انداز سے انکا خیال نہ رکھ سکی ہوں، لیکن پھر بھی اتنی ساری خوبیوں کے باوجود میں سمجھتی ہوں کہ جب کسی ایک فریق کو غصہ کسی بھی بات پر آجائے تو دوسرے فریق کو مکمل خاموشی اختیار کرنا چاہئے، چاہے غلطی ہو یا نہ ہو ہر صورت میں مکمل خاموشی ہی بڑے سے بڑے طوفان کو ٹال دیتی ہے
اگر ایک بات کو دونوں ہی انا کا مسئلہ بنالیں تو بات ختم ہونے کے بجائے بگڑتی ہی چلی جاتی ہے اور نتیجہ یہ ہوتا ہے یہیں سے دلوں میں گنجائش ختم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔۔۔۔ جیسے کہ حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ جو خاموش رہا نجات پاگیا۔۔۔۔ تو بس کامیاب ازدواجی زندگی کا راز یہی ہے کہ خصوصیت کے ساتھ عورت کو حتی الامکان خلاف مرضی بات پر بھی اپنے شدید ردعمل کے اظہار سے گریز کرکے سب کچھ رب کریم کے سپرد کرکے خاموشی اختیا کرنا چاہئے ۔۔۔ ۔بس آزمائش شرط ہے
بہت بہت شکریہ اتنی جلدی اور اتنی تفصیل سے جواب دینے کا
آٰن ہاں بہت خوب لیکن پاکستان میں بہت ساری عورتیں خاموش ہونے کی وجہ سے بھی خوش نہیں رہتیں بلکہ پٹتی رہتی ہیں بے چاریاں
2 ۔ بے شک تعبیر مجھے اپنے مسلمان عورت ہونے پر بہت بہت فخر ہے کیونکہ اسلام نے عورت کو جو مرتبہ دیا ہے وہ کچھ کم نہیں ہے، بلکہ اور کسی مذہب نے ایسا مقام عورت کو دیا ہی نہیں ، اور دوسری باعث فخر بات یہ ہے کہ ماں کو جو بلند مقام ملا ہے اس کی وجہ سے بھی مجھے عورت ہونے پر فخر ہے ، میرا رواں رواں رب کریم کا شکر گزار ہے کہ اس نے ہمیں یہ عزت بخشی ہے ،ہم ساری زندگی اس رب ذوالجلال کے حضور سجدے میں گزار دیں تب بھی اس کا شکر ادا نہ کرسکیں گے۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔الحمدللہ رب العالمین
کتنا اچھا سوچتی ہیں آپ
4۔ تعبیر آجکل تو ایک ڈرامہ بہت مقبول ہو رہا ہے شاید تم بھی جانتی ہوگی۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔"ہم سفر" یہ ڈرامہ میں دیکھتی ہوں آجکل اور جہاں جہاں ٹریجڈی سین ہوتا ہے ساتھ ساتھ میرے آنسو بھی بہتے رہتے ہیں
ہماری طرف ہم چینل نہیں آتا لیکن انٹرنیٹ زندہ باد میں انٹرنیٹ پر دیکھ لیتی ہوں ۔ٹی وی پر آجکل زیادہ تر رونا دھونا ہی چل رہا ہے۔
مجھے اس سے زیادہ "مات" ڈرامہ رلاتا ہے۔
اچھا آپ نے ہمسفر ناول پڑھا ہے؟؟؟
کوئی بات نہیں میرا بھی یہی حال ہے5۔ ہاں اسکی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ میرے اندر قوت فیصلہ نہیں ہے