انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

الف عین

لائبریرین
زکریا ایک دو سوال میں بھی کر ڈالوں۔ عنبر کے حوالے سے تو امن نے بات کر لی۔ میں تمھارے والد کے بارے میں پوچھ لوں۔
یہ بتاؤ کہ اردو کمپیوٹنگ اور انٹر نیٹ کی سمت تم ان کو لائے تھے یا ان کے شوق کو دیکھ کر تم کو اس میدان میں کودنے کا شوق ہوا؟
افتخار صاحب کب سے بلاگنگ کے میدان میں ہیں؟ اور ان کا تم نے کسی سلسلے میں تعاون کیا ہے اپنی تکنیکی معلومات سے؟
 

امن ایمان

محفلین
میں خود کو feminist گردانتا ہوں اور میرے خیال سے کچھ genetic differences کے باوجود مرد اور عورت برابر ہیں۔

ہممم زیک آپ کو شاید سن کر کچھ عجیب بھی لگے کہ ایک لڑکی ہو کر بھی میں women's liberationist کی حامی نہیں ہوں ۔۔ genetic differences بھی اپنی جگہ لیکن مجھے وہ عورتیں کبھی بھی اچھی نہیں لگیں جو آگے بڑھ کر مردوں کی برابری کا دعوی کرتی ہیں۔۔جب اللہ نے مرد کو برتر بنا دیا ہے تو عورت مرد کو برابر سمجھنا ہی غلط ہے۔

آپ چاہیں تو ہم اس ایشو پر باقاعدہ بحث کر سکتے ہیں ( لیکن آپ نے درمیان میں غصہ نہیں کرنا بس)



زیک پہلے آپ کو نبیل کے انٹرویو میں دیکھ کر مجھے اچھا لگا تھا لیکن اب یہاں آپ کے لیے اعجاز چا کو دیکھ کر تو بہت بہت اچھا لگا ہے۔
 

تیشہ

محفلین
زکریا تو اسوقت سیر سپاٹے پر ہیں ، آکے اپنے سوالوں کا جواب دیں گے ۔
پر :? امن :?
کسی اور کو عجیب لگے نا لگے ، آپ کی بات پڑھکر مجھے بہت ہی عجیبلگی ہے ۔ :)
مگر میں بھی بحث کے موڈ میں نہیں ۔ مگر بہت ہی عجیب واقعی لگی ۔ :D

خیر سانوں کی ۔ :chalo:
 

تیشہ

محفلین
:D میں ابھی ذکریا کو بتا رہی تھی کہ اک نئا ٹاپک کھولا گیا ہے عورت مرد برابر :lol: ہیں کہنہیں ۔

اب اگر زکریا موجود ہوتے تو اپنا اظہار ِخیالات پیئش کرتے ۔ :lol:
 

زیک

مسافر
اعجاز اختر نے کہا:
میں تمھارے والد کے بارے میں پوچھ لوں۔
یہ بتاؤ کہ اردو کمپیوٹنگ اور انٹر نیٹ کی سمت تم ان کو لائے تھے یا ان کے شوق کو دیکھ کر تم کو اس میدان میں کودنے کا شوق ہوا؟

میرے والد انٹرنیٹ تو کافی عرصے سے استعمال کرتے ہیں جب سے میں نے وہاں گھر میں نیٹ کنکشن لیا تھا بہت سال پہلے۔ اردو کمپیوٹنگ میں نے پہلے شروع کی مگر میں نے کوئی دانستہ کوشش نہیں کی انہیں اس جانب لانے کی۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے خود اردو میں بلاگ شروع کیا۔


افتخار صاحب کب سے بلاگنگ کے میدان میں ہیں؟ اور ان کا تم نے کسی سلسلے میں تعاون کیا ہے اپنی تکنیکی معلومات سے؟

ابو نے کوئی دو سال پہلے انگریزی میں بلاگ شروع کیا اور کچھ ماہ بعد اردو میں بھی لکھنا شروع کیا۔ میں کبھی کبھی ان کی مدد کرتا رہتا ہوں مگر زیادہ‌تر وہ خود ہی کرتے ہیں۔
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
میں خود کو feminist گردانتا ہوں اور میرے خیال سے کچھ genetic differences کے باوجود مرد اور عورت برابر ہیں۔

ہممم زیک آپ کو شاید سن کر کچھ عجیب بھی لگے کہ ایک لڑکی ہو کر بھی میں women's liberationist کی حامی نہیں ہوں ۔۔ genetic differences بھی اپنی جگہ لیکن مجھے وہ عورتیں کبھی بھی اچھی نہیں لگیں جو آگے بڑھ کر مردوں کی برابری کا دعوی کرتی ہیں۔

میں کوشش کروں گا کہ آپ پر اپنی “برتری“ زیادہ نہ جھاڑوں۔ ویسے مجھے بھی patriarchy کے غلام بالکل بھی اچھے نہیں لگتے۔

جب اللہ نے مرد کو برتر بنا دیا ہے تو عورت مرد کو برابر سمجھنا ہی غلط ہے۔

آپ کو غلط‌فہمی ہوئی ہے۔ یہ ایک لمبی بحث ہے اور ہزاروں صفحے اس پر لکھے جا چکے ہیں۔ آپ کو مشورہ دوں گا کہ اسلام میں عورت کے مقام پر کچھ کتابیں پڑھیں۔ اگر آپ چاہیں تو چند میں بھی تجویز کر سکتا ہوں۔
 

زیک

مسافر
بوچھی نے کہا:
:D میں ابھی ذکریا کو بتا رہی تھی کہ اک نئا ٹاپک کھولا گیا ہے عورت مرد برابر :lol: ہیں کہنہیں ۔

اب اگر زکریا موجود ہوتے تو اپنا اظہار ِخیالات پیئش کرتے ۔ :lol:

وہ ٹاپک ابھی دیکھ رہا ہوں مگر اس وقت رات بہت ہے اور اگلے چند دن بھی کافی بزی۔ صرف اتنا کہوں گا کہ میں مغرب کا باشندہ ہوں مجھے مشرق کی روایات نہ سنائیں۔
 

امن ایمان

محفلین
زیک بھاڑ میں گئیں عورتیں اور ان کی آزادی۔۔۔۔میں اپنے الفاظ واپس لیتی ہوں۔۔۔مجھے اب اس ایشو پر کوئی بحث نہیں کرنی ہے۔۔۔بحث کے لیے آپ کے پاس دلائل اور بہت سا حوصلہ چاہیے ہوتا ہے اور میرے پاس یہ دونوں نہیں ہیں۔۔سو یہاں اس بارے میں کوئی بات نہیں ہوگی۔۔۔ہاں وہ الگ تھریڈ میں آپ جو چاہے کہہ سکتے ہیں۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
یہ سوال شاید صرف انگلستان اور امریکہ والوں کی سمجھ میں آئے گا اس لئے ان سب ارکان (بوچھی، محب، ظفری، فرزانہ، تفسیر، جہانزیب) کو دعوت ہے اس کا جواب دینے کی۔

سوال: عید اور ہیلووین (Halloween) میں کیا فرق ہے؟




آلسلام و علیکم
آپ کا انٹرویو پڑھ کر بہت اچھا لگا اور سب سے مزے کا آپ کا یہ سوال لگا ۔کہ مجھے Halloween celebrations کی وجہ سمجھ نہیں آتی تھی لیکن بعد میں پتہ چل گیا۔
عید اورHalloween میں میرے خیال میں کافی فرق ہے۔ عید ایک مزہبی تہوار ہے جس کو سال میں دونوں بار نفس پر قابو پانے کی کوشش میں کامیابی کے اظہار کے طور پر منایا جاتا ہے۔ایک بار حالیہ کوشش پر(عیدالفطر) اور دوسری بار ماضی میں انسان کی دی گئی بے مثال قربانی کی یاد میں۔
Halloween کو کچھ لوگ All Saints' day کی یاد کہتے ہیں لیکن وہ تو 1st Nov ہوتا ہے شاید۔ جہاں تک میرا علم ہے یہ Celts of Ireland کی روایت ہے جن کے خیال میں 31st OCT کی رات ارواح زندہ لوگوں کی روحوں کو قبض کرنے آتی ہیں سو وہ لوگ اس دن ساری رات اندھیرا کر کے اور ڈراؤنے بھیس بدل کر ان روحوں سے بچنے کا سامان کرتے تھے۔ میرے خیال میں تو دونوں میں بہت فرق ہے۔ لیکن کیوں کہ آپ ایک ایسی جگہ رہتے ہیں جہاں یہ ritual منایا جاتا ہے تو ظاہر ہے آپ زیادہ بہتر جانتے ہوں گے۔

مجھے کیوں کہ اس ٹاپک سے تھوڑا سا انٹرسٹ تھا تو میں نے یہ رپلائی کر دیا لیکن اگر آپ کو اچھا نہیں لگے تو پیشگی معذرت قبول کیجیے پلیز۔ اور اگر it's a ok تو پلیز مجھے بتائے گا ضرور کہ کیا واقعی میں نے Halloween کا پسِ منظر صحیح سمجھا ہے؟؟

بہت شکریہ
 

امن ایمان

محفلین
زیک سب سے پہلے تو یہاں آخری جواب کے لیےسوری بلکہ ویری سوری ۔۔مجھے ایک دم اس طرح سے نہیں کہنا چاہیے تھا۔۔آپ کو میرا اس طرح کہنا برا لگا ہے تو پلیزز اسے بھول جائیں i apologize ۔۔: (


زیک آپ کے بلاگ پر کون لوگ ہیں جو کمنٹس لکھتے ہیں؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
زیک سب سے پہلے تو یہاں آخری جواب کے لیےسوری بلکہ ویری سوری ۔۔مجھے ایک دم اس طرح سے نہیں کہنا چاہیے تھا۔۔آپ کو میرا اس طرح کہنا برا لگا ہے تو پلیزز اسے بھول جائیں i apologize ۔۔: (

کوئی بات نہیں۔

زیک آپ کے بلاگ پر کون لوگ ہیں جو کمنٹس لکھتے ہیں؟

کچھ تو میرے جاننے والے ہیں (نیٹ کے یا حقیقی زندگی میں) خاص طور پر وہ جو باقاعدگی سے کمنٹ کرتے ہیں۔ باقی random لوگ ہیں۔ شادی، سیکس اور فحش کہانیوں کی تلاش میں تبصرے کرنے والے تقریباً سب پاکستانی ہیں جو گوگل وغیرہ کے ذریعہ آتے ہیں اور عجیب و غریب تبصرے کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
زیک میں ایک بار پھر سے۔۔۔اس بار میرا دل چاہ رہا ہے کہ آپ سے کچھ الٹے سیدھے سوال پوچھوں۔۔امید ہے آپ یہ سب انجوائے کریں گے۔۔اگر نہیں تو پھر چاہے جواب نہ دیجیئے گا :idea:

سوال: اگر آپ کی ملاقات شیطان سے ہوجائے تو آپ اس سے پہلی بات کیا کریں گے؟

سوال: اگر آپ کا رخ مشرق کی طرف ہو تو آپ کے دائیں ہاتھ پر کیا ہوگا؟

سوال: زیک فرض کریں آپ کی ایک لاکھ یوروکی لاٹری نکل آتی ہے اور عین اُس وقت جبکہ آپ انعامی رقم لینے جارہے ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ عنبر بھابھی نے تو لاٹری ٹکٹ ہی کپڑوں کے ساتھ دھو ڈالا تو آپ کا ری ایکشن کیا ہوگا؟ :)

سوال: زیک آپ کسی اہم پراجیکٹ پر کام کررہے ہوں اور اچانک ڈور بیل ہو اور پتہ چلے کہ جی، کچھ مہمان آئیں ہیں تو آپ کیا کریں گے۔۔؟ ملیں گے یا کہلوا دیں گے کہ میں گھر پر نہیں ہوں؟

سوال: زیک اگر خدانخواستہ خدانخواستہ آپ کو مرنے سے ایک دن پہلے پتہ چل جائے تو آپ کیا کریں گے؟
 
Top