زیک
مسافر
ماوراء نے کہا:اگر ان سوالات میں سے کوئی سوال آپ سے پہلے پوچھا جا چکا ہے تو صرف ان سوالات کا جواب دے دیں جو آپ سے پوچھے نہیں گئے۔
ہاہاہا! مجھے یاد نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ یہ سوال پہلے پوچھے جا چکے ہوں اور یہ بھی عین ممکن ہے کہ میرا اب کا جواب پہلے سے مختلف ہو۔
دنیا کا کون سا ایسا مسئلہ ہے جو آپ حل کرنا چاہتے ہیں؟
بھوک کہ انتہائی بنیادی ضرورت ہے۔
کسی ملک کی سربراہی کا موقع ملے تو آپ کا انتخاب کون سا ملک ہو گا اور کیوں؟ اور اگر آپ اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیں گے تو اس کی وجہ؟
خیالی پلاؤ ہی پکانے ہیں تو پکا لیتے ہیں۔ سربراہ کسی ترقییافتہ ملک ہی کا بننا چاہوں گا کہ دوسرے ممالک میں سربراہ بن کر غلط کام کرنا بہت آسان ہوتا ہے کیونکہ ان ملکوں کے حالات ٹھیک کرتے ہوئے انسان کا حال بےحال ہو جائے۔ سکینڈینیویا کے کسی ملک کا سربراہ بننے مین بھی اپنا مزہ ہے کہ میں ایک social democrat ہوں اور شاید یہ ممالک سب سے زیادہ egalitarian بھی ہیں۔
اگر الٰہ دین کا چراغ مل جائے تو کون سی تین خواہشات کا ذکر کریں گے؟
Porsche Carrera GT
خلا کا سفر
تیسرا سوچنا پڑے گا۔
آپ کو کون سی بات جلد پریشان کر دیتی ہے؟
جب میری بیٹی بیڈ پر کود رہی ہوتی ہے اور کنارے کے قریب۔
دنیا میں اگر کوئی حقیقی رشتہ ہے تو آپ کے خیال میں وہ کون سا ہے یا یوں کہہ لیں کہ آپ کو کون سا رشتہ سب سے عزیز ہے؟
حقیقی رشتے کا تو پتہ نہیں۔ مجھے میری بیٹی سب سے عزیز ہے۔
خوشی کے لمحات میں خوشی کا اظہار کس طرح کرتے ہیں؟
اس کا جواب شاید پہلے دے چکا ہوں۔