زیک
مسافر
امن ایمان نے کہا:اگر آپ کی ملاقات شیطان سے ہوجائے تو آپ اس سے پہلی بات کیا کریں گے؟
اس سے پوچھوں گا کہ اسے جمرات گئے کتنی صدیاں بیتیں؟
اگر آپ کا رخ مشرق کی طرف ہو تو آپ کے دائیں ہاتھ پر کیا ہوگا؟
خالی ہاتھ ہوں گا۔
زیک فرض کریں آپ کی ایک لاکھ یوروکی لاٹری نکل آتی ہے اور عین اُس وقت جبکہ آپ انعامی رقم لینے جارہے ہوتے ہیں تو آپ کو پتہ چلتا ہے کہ عنبر بھابھی نے تو لاٹری ٹکٹ ہی کپڑوں کے ساتھ دھو ڈالا تو آپ کا ری ایکشن کیا ہوگا؟
پہلا ریایکشن تو یہ ہو گا کہ یہ لاٹری کا ٹکٹ آیا کہاں سے کہ میں تو خریدنے سے رہا۔ دوسرا یہ کہ یورو میں کیوں ہے۔ اگر اس سے بات آگے بڑھی (جو مشکل ہے کہ ان مباحث میں گھنٹوں لگ سکتے ہیں) تو ہو سکتا ہے کچھ غصہ کروں۔
زیک آپ کسی اہم پراجیکٹ پر کام کررہے ہوں اور اچانک ڈور بیل ہو اور پتہ چلے کہ جی، کچھ مہمان آئیں ہیں تو آپ کیا کریں گے۔۔؟ ملیں گے یا کہلوا دیں گے کہ میں گھر پر نہیں ہوں؟
میں جب کچھ دوستوں کے ساتھ اپارٹمنٹ میں رہتا تھا تو اگر باہر دروازے پر دستک ہو اور میں کسی کا آنا expect نہ کر رہا ہوں تو دروازہ نہیں کھولتا ہے ۔ اہم پراجیکٹ کے بہانے کی کیا ضرورت ہے!
زیک اگر خدانخواستہ خدانخواستہ آپ کو مرنے سے ایک دن پہلے پتہ چل جائے تو آپ کیا کریں گے؟
موت سے بھاگنے کا سامان
On a serious note: مائیکل کیٹن کی ایک فلم تھی جس میں وہ مر رہا ہوتا ہے تو اپنے بچے کے لئے مووی بناتا ہے اپنی زندگی کے بارے میں۔ That was very touching