انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

زیک

مسافر
بوچھی: شکرگزار اس کی طرف سے ہمت دلانے پر کہ وہ خود تو کچھ کر نہیں رہا تھا۔ اور غلطی کا احساس ابھی تک 6 سال میں تو اسے نہین ہوا۔ آگے کا پتہ نہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
نیٹ کے حوالے سے دونوں واقعات بہت مزے کے تھے۔۔ اچھا زیک ۔۔

ہ اجنبی لوگوں سے چیٹنگ کرتے ہیں یا نہیں؟

ہ زیک عموما یہ کہا جاتا ہے کہ چیٹنگ وقت کا ضیاع ہے۔۔آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟

ہ زیک آپ ایک حد سے زیادہ outspoken یعنی کھری کھری سنانے والےانسان ہیں۔۔آپ کے خیال میں یہ اچھی عادت ہے؟

ہ زیک انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
اجنبی لوگوں سے چیٹنگ کرتے ہیں یا نہیں؟

نہیں۔ شروع شروع میں چند دفعہ شغل یا تنگ کرنے کے لئے کی مگر اب بالکل نہیں کرتا۔ چیٹ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ میں آپ کو جانتا ہوں۔

زیک عموما یہ کہا جاتا ہے کہ چیٹنگ وقت کا ضیاع ہے۔۔آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟

اجنبیوں کی حد تک کافی حد تک درست ہے۔

زیک آپ ایک حد سے زیادہ outspoken یعنی کھری کھری سنانے والےانسان ہیں۔۔آپ کے خیال میں یہ اچھی عادت ہے؟

میری عادت ہے تو اچھی ہی ہو گی :D

کہتے ہیں کہ honesty is the best policy سو صاف بات کرنا اچھی بات ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بدتمیزی پر اتر آئیں۔ تمیز اور تہذیب کا خیال رکھنا بھی ساتھ ساتھ لازم ہے۔

زیک انتظار کرنا کیسا لگتا ہے؟

بہت برا۔ :evil:
 

امن ایمان

محفلین
نہیں۔ شروع شروع میں چند دفعہ شغل یا تنگ کرنے کے لئے کی مگر اب بالکل نہیں کرتا۔ چیٹ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ میں آپ کو جانتا ہوں۔

زیک کبھی کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ انجانے میں ہی اچھے لوگ مل جاتے ہیں۔

میری عادت ہے تو اچھی ہی ہو گی

Blunt statement :)

کہتے ہیں کہ honesty is the best policy سو صاف بات کرنا اچھی بات ہے۔ اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ بدتمیزی پر اتر آئیں۔ تمیز اور تہذیب کا خیال رکھنا بھی ساتھ ساتھ لازم ہے۔

صحیح کہا ۔۔۔ذیک سوچتے تو سب ہی ہیں۔۔لیکن اتنی جرات کسی کسی میں ہی ہوتئ ہے۔ : )

بہت برا۔

ہممم واقعی انتظار بہت برا لگتا ہے۔

اچھا زیک سب سے پہلے تو یہ بتائیں۔۔

آپ کا bday کیسا گزرا۔۔؟

سب سے پہلے کس نے وِش کیا؟

سب سے اچھی کس کی وِش لگی۔۔؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
نہیں۔ شروع شروع میں چند دفعہ شغل یا تنگ کرنے کے لئے کی مگر اب بالکل نہیں کرتا۔ چیٹ کرنے کے لئے ضروری ہے کہ میں آپ کو جانتا ہوں۔

زیک کبھی کبھی ایسا بھی تو ہوتا ہے کہ انجانے میں ہی اچھے لوگ مل جاتے ہیں۔

بالکل مگر چیٹ سے ایسے لوگ ملنا کافی مشکل ہے۔ اور بہت طریقے ہیں (انٹرنیٹ پر اور اصل زندگی میں) اچھے لوگوں سے تعارف کے۔

آپ کا bday کیسا گزرا۔۔؟

صبح اٹھا تو ایک دوست کا ایس‌ایم‌ایس آیا ہوا تھا وش کا۔ کچھ ہی دیر میں دوست کی کال بھی آ گئی۔ دن تو کام میں گزرا۔ واپسی پر کیفے انٹرمیزو سے کیک لیا۔ پھر گھر جا کر کیک کاٹا اور بریانی اور پھر کیک کھایا۔

سب سے پہلے کس نے وِش کیا؟

والدین نے کیونکہ انہوں نے 6 کی شام ہی کو فون کر دیا۔ میں نے کہا کہ ابھی 6 ہے تو کہنے لگے کہ پاکستان میں تو 7 ہے اور تم امریکہ نہیں پاکستان میں پیدا ہوئے تھے۔

سب سے اچھی کس کی وِش لگی۔۔؟
 

زیک

مسافر
ہاں 7 کی صبح کو آپ پہلی تھیں۔ اور فیملی کے علاوہ بھی آپ اول پوزیشن پر رہیں۔ :lol:
 

امن ایمان

محفلین
ذیک آپ کا برتھ ڈے احوال بہت اچھا لگا۔۔دیکھیں آپ اب جب کے خود بھی ایک پیاری سی بیٹی کے بابا ہے۔۔اس کے باوجود آپ کے ماما، بابا نے کتنے پیار سے وِش کیا ۔۔کتنا انمول رشتہ ہے نا یہ بھی ۔۔ آپ اتنی دور ہونے کا باوجود اُن کے کتنے پاس ہیں۔ : )

اچھا زیک اب میں چاہ رہی ہوں کچھ بڑے بڑے یعنی مشکل مشکل سوال پوچھوں۔۔۔اس کے لیے پہلے میں آپ کا بلاگ پڑھوں گی اور پھر پوچھوں گی کہ یہ کیوں لکھا۔۔اس طرح کیوں سوچا۔۔ اصل میں مجھے یہ فکر بھی رہتی ہے کہ میرے امیچور سوالات کہیں آپ کو بور نہ کردیں۔
 

امن ایمان

محفلین
بوچھی نے کہا:
ابھی مشکل مشکل پوچھنے باقی ہیں :lol:

جی بوچھی باجو۔۔۔۔اگر آپ بھی ایک بار ان کا بلاگ دیکھ لیں تو آپ کو بھی حیرت ہوگی کہ زیک یہاں کیا کررہے ہیں۔۔۔میں تو یہاں اچھا خاصا کنفیوز ہوجاتی ہوں۔۔حالانکہ یہ بہت polite ہیں۔۔۔لیکن پھر بھی مجھے لگتا ہے کہ میں ان کا وقت ضائع کرتی ہوں۔ : oops:

اچھا زیک ۔۔

ۃ زیک کبھی دل چاہا سب کاموں کو چھوڑ چھاڑ کر دور کہیں نکل جائیں؟

ۃ ایک بات جس کا آپ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں؟

ۃ آپ کی کسی ایسے شخص سے ملاقات ہوجائے جس کے پاس بہت سارا نالج ہو، جو آپ کو بہت قابل لگے تو آپ اس سے تعلقات بڑھاتے ہیں یا ۔۔۔؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
کبھی دل چاہا سب کاموں کو چھوڑ چھاڑ کر دور کہیں نکل جائیں؟

اکثر۔ introvert ہوں کئی دفعہ لوگوں سے دور اکیلے ہونے کو جی کرتا ہے۔ کبھی کاموں سے بھی تنگ آتا ہوں۔ کچھ عرصہ پہلے تک ایسے مواقع میں یا اپنے کمرے میں بند ہو کر گیمیں کھیلتا تھا یا لمبی ڈرائیو پر نکل جاتا ہے۔ اب یہ دونوں مشکل ہیں۔

ایک بات جس کا آپ ہمیشہ خیال رکھتے ہیں؟

کوئی ایسی بات ذہن میں نہیں ہے۔ یاد آیا ایک بات ہے مگر وہ کافی embarrassing ہے اور polite company میں نہیں بتا سکتا۔

آپ کی کسی ایسے شخص سے ملاقات ہوجائے جس کے پاس بہت سارا نالج ہو، جو آپ کو بہت قابل لگے تو آپ اس سے تعلقات بڑھاتے ہیں یا ۔۔۔؟

تعلقات بڑھانے کی کوشش کرتا ہوں مگر یہ پرسنیلٹی پر بھی منحصر ہے۔ ہو سکتا ہے اس کے پاس نالج ہو مگر اس کی پرسنیلٹی مجھ سے compatible نہ ہو تو بات ہی نہ بنے۔
 

زیک

مسافر
zafar نے کہا:
زکریا بھائی کوئی نا قابل فراموش واقیعہ بیان کریں۔

ناقابلِ فراموش اگر ایک واقعے کا ذکر کرنا ہے تو وہ میری بیٹی کی پیدائش ہے۔ لیبر روم میں اس کو پیدا ہوتے دیکھ کر جو excitement تھی وہ بتا نہیں سکتا۔
 

امن ایمان

محفلین
زیک میں نے ابھی اخبار جہاں میں یہ پڑھا۔۔۔
“آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ “الفاظ“ کیسے زخمی کرتے ہیں۔خصوصا اُس وقت جب آپ کی بیوی آپ پر ڈکشنری دے مارے-“ :lol:

ۃ کیا آپ کو کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا؟

ہ آپ کاعنبر بھابھی سے تعلق رعب والا ہے، یا دوستی والا؟

ہ زیک گھر میں آخری فیصلہ کس کا ہوتا ہے؟

ہ زیک کیا آپ عورت اور مرد کی برابری کو مانتے ہیں؟ آپ اس کے حق میں ہیں یا مخالف؟
 

زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
زیک میں نے ابھی اخبار جہاں میں یہ پڑھا۔۔۔
“آپ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ “الفاظ“ کیسے زخمی کرتے ہیں۔خصوصا اُس وقت جب آپ کی بیوی آپ پر ڈکشنری دے مارے-“ :lol:

ۃ کیا آپ کو کبھی ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا؟

نہیں۔ ہماری لڑائی کبھی الفاظ سے آگے نہیں بڑھی۔

ہ آپ کاعنبر بھابھی سے تعلق رعب والا ہے، یا دوستی والا؟

رعب تو نہ میرا اس پر ہے نہ اس کا مجھ پر۔ دوستی والا ہی تعلق ہے۔

ہ زیک گھر میں آخری فیصلہ کس کا ہوتا ہے؟

یہ اس بات پر منحصر ہے کہ کس بات کا فیصلہ ہو رہا ہے اور ہم دونوں میں سے کون اس بات کے بارے میں strongly feel کرتا ہے۔ کئی دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک کسی فیصلے پر اڑ جاتا ہے مگر پھر دوسرے کا برا موڈ دیکھ کر فیصلہ تبدیل کر لیتا ہے۔

ہ زیک کیا آپ عورت اور مرد کی برابری کو مانتے ہیں؟ آپ اس کے حق میں ہیں یا مخالف؟

میں خود کو feminist گردانتا ہوں اور میرے خیال سے کچھ genetic differences کے باوجود مرد اور عورت برابر ہیں۔
 
Top