انٹرویو انٹرویو وِد زکریا

تیشہ

محفلین
:lol: کچھ لینے کا بول کر ہی نکلے تھے شام۔ پھر کچھ لئے دئیے بغیر واپس آنکلے ہیں کہ اوہو یاد ہی نہیں رہا آج تو سنڈے تھا ۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
لیکن ذیک مجھے تو آپ کی پوسٹس بالکل بھی نظر نہیں آرہی تھیں اور نہ ہی کبھی آپ کا نک آنلائن لسٹ میں نظر آیا۔

خیر آپ کیسے ہیں،،میرے بیوقوفانہ سوالوں کو مِس کیا یا جان چھوٹنے پر شکر ادا کیا۔۔۔مزید بات چیت کا انحصار آپ کے جواب پر ہے۔۔ :? :D
 
زیک

مسافر
کچھ مصروفیت کی وجہ سے ذرا کم آ رہا ہوں مگر پوسٹ کرتا رہتا ہوں۔

آپ کے سوال بیوقوفانہ نہیں تھے اس لئے آپ کا سوال ہی غلط ہوا۔ اب اس کا جواب کیسے دوں۔ :lol:
 
امن ایمان

محفلین
ذیک آپ اب چاہے اس سوال کا جواب نہ دیں لیکن آپ کے اس جواب نے مجھے خوش کردیا ہے :)

اچھا زیک یہ چونکہ آپ کا ذاتی تھریڈ ہے ( ویسے تو پوری محفل آپ کی ہے) لیکن یہاں خاص طور سے صرف آپ سے بات ہورہی ہے تو کچھ ان موضوعات پر بات کرتے ہیں۔۔جن پر کسی اور جگہ شاید اتنی اوپن بات نہ ہوسکے۔۔

ہ گھوسٹ اور چڑیلوں پر آپ یقین واقعی نہیں رکھتے۔۔اگر جواب نہیں میں ہے تو اس کی وجہ۔۔؟

ہ زیک کبھی کوئی ہارر مووی دیکھ کر بےتحاشہ خوفزدہ ہوئے ہوں۔۔؟

ہ کیا آپ خوف کو ڈیفائن کریں گے۔۔؟
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
گھوسٹ اور چڑیلوں پر آپ یقین واقعی نہیں رکھتے۔۔اگر جواب نہیں میں ہے تو اس کی وجہ۔۔؟

میں ان پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج تک ان کا وجود observation یا experiment سے ثابت نہیں ہو سکا۔ قرائن سے یہی لگتا ہے کہ یہ توہمات ہیں۔

کبھی کوئی ہارر مووی دیکھ کر بےتحاشہ خوفزدہ ہوئے ہوں۔۔؟

بے‌تحاشہ خوفزدہ نہیں ہوا۔ کبھی کبھی کسی ہارر فلم دیکھتے ہوئے ڈر ضرور لگتا ہے مگر زیادہ نہیں۔

کیا آپ خوف کو ڈیفائن کریں گے۔۔؟

ہممم یہ کچھ مشکل کام ہے۔
 
امن ایمان

محفلین
اچھا ذیک مجھے لگتا ہے ان جن،چڑیلوں پر ہماری اچھی خاصی بحث ہوجائے گی ۔۔ لیکن پہلے آپ پکاوالا وعدہ کریں کہ آپ سیرئیس نہیں ہوں گے۔۔میں بھی نہیں ہوں گی۔ : )

میں ان پر یقین نہیں رکھتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ آج تک ان کا وجود observation یا experiment سے ثابت نہیں ہو سکا۔ قرائن سے یہی لگتا ہے کہ یہ توہمات ہیں۔

ذیک پہلے پلیزز یہ بتا دیں یہ قرائن کون ہیں۔۔؟ :oops:

بے‌تحاشہ خوفزدہ نہیں ہوا۔ کبھی کبھی کسی ہارر فلم دیکھتے ہوئے ڈر ضرور لگتا ہے مگر زیادہ نہیں۔

ہیں رئیلی :shock: ۔۔میرا خیال تھا آپ کا جواب نہ میں ہوگا ۔۔

ہممم یہ کچھ مشکل کام ہے۔

پھر بھی ذیک کچھ نا کچھ ۔۔۔خوف کے بارے میں باقی لوگ کیا کہتے ہیں، ان کو چھوڑیں۔آپ اپنے احساس کو ڈیفائن کریں نا۔۔؟
 
زیک

مسافر
امن ایمان نے کہا:
پہلے پلیزز یہ بتا دیں یہ قرائن کون ہیں۔۔؟ :oops:

Let me say that in English. All evidence points towards their being superstitions.

بے‌تحاشہ خوفزدہ نہیں ہوا۔ کبھی کبھی کسی ہارر فلم دیکھتے ہوئے ڈر ضرور لگتا ہے مگر زیادہ نہیں۔

ہیں رئیلی :shock: ۔۔میرا خیال تھا آپ کا جواب نہ میں ہوگا ۔۔

لگتا ہے آپ نے میرے "کبھی کبھی" پر غور نہیں کیا۔
 
تیشہ

محفلین
زکریا نے کہا:
میں ادھر ہی ہوں اگرچہ کچھ مصروف۔

:roll: جناب ، میں اٹلانٹا پہنچ رہی ۔ آکر لے جائیے ۔ :p یہ اچھی میزبانی ۔ کل سے سارا ایڈریس دیا ، ابھی تک کسی کا کوئی اتا پتا نہیں :roll: :?

میں گم ہوجاؤں گی ۔ اس سے پہلے آکر لے جائیے ۔ گمُ ہوئی تو ذمہ آپکا ۔

چلتی ہوں ۔ 8) :D
 
امن ایمان

محفلین
Let me say that in English. All evidence points towards their being superstitions.

[align=left:14467d1319][eng:14467d1319]as par my knowledge superstitions mean an irrational belief arising from ignorance or fear, so قرائن were those having such belief...???[/eng:14467d1319][/align:14467d1319]

لگتا ہے آپ نے میرے "کبھی کبھی" پر غور نہیں کیا۔

ذیک میں نے کبھی کبھی کو غور سے پڑھا تھا ۔۔لیکن میرا خیال تھا آپ کا جواب یہ ہوگا ن-ہ-ی-ں ۔۔کیونکہ مویز کون سا حقیقت میں ہوتی ہیں سو کسی ہاررمووی کو دیکھ کر ڈرنا کیسا۔۔۔لیکن آپ کے کبھی کبھی نے مجھے کچھ حیران کیا۔۔ اب میں آپ کو کچھ کچھ اپنے جیسا انسان سمجھنے لگی ہوں ۔۔اس سے پہلے تک آپ مجھے extraordinary لگا کرتے تھے۔ : )
 
ماوراء

محفلین
اب میں آپ کو کچھ کچھ اپنے جیسا انسان سمجھنے لگی ہوں ۔۔اس سے پہلے تک آپ مجھے extraordinary لگا کرتے تھے۔ : )
lol۔امن، تو کیا زکریا تمھیں پہلے انسان نہیں لگتے تھے۔یا کیا سب تمھارے جیسے انسان نہیں ہوتے۔؟:shock:
اور ہاں کوئی بھی Extraordinary ہوتا نہیں ہے۔ کچھ لوگ اپنے آپ کو بنا لیتے ہیں۔:p :wink:
 
امن ایمان

محفلین
ماوراء نے کہا:
lol۔امن، تو کیا زکریا تمھیں پہلے انسان نہیں لگتے تھے۔یا کیا سب تمھارے جیسے انسان نہیں ہوتے۔؟:shock:
اور ہاں کوئی بھی Extraordinary ہوتا نہیں ہے۔ کچھ لوگ اپنے آپ کو بنا لیتے ہیں۔:p :wink:

:oops: زیک انسان تو ہیں۔۔لیکن اپنے جیسے نہیں لگتے تھے۔۔زیک کے بارے میں اب تک جو میں جان چکی ہوں۔۔جو میں پڑھ چکی ہوں۔۔ماوراء یقین کریں میرا خیال تھا ایسے لوگ صرف کتابوں کہانیوں میں کوئی آئیڈیل کردار ہوتے ہیں۔۔جنھیں زندگی نہیں جیتی بلکہ وہ اپنی زندگی خود جیتے ہیں۔۔ ہر چیز ان کی مٹھی میں۔۔۔ہر خوشی ان کی دسترس میں ۔۔دنیاوی لحاظ سے ایک مکمل اور آیڈئیل پرسنالٹی۔۔ تو بس اس وجہ سے لکھ دیا تھا۔
 
امن، کبھی کبھی تم مجھے بہت معصوم لگتی ہو۔ اور معصومیت پر مجھے پیار بہت آتا ہے۔ :p
آئندہ بالکل ایسا نہ سمجھنا۔ :)
273_spruce_up_1.gif
 
امن ایمان

محفلین
امن، کبھی کبھی تم مجھے بہت معصوم لگتی ہو۔ اور معصومیت پر مجھے پیار بہت آتا ہے۔
آئندہ بالکل ایسا نہ سمجھنا۔

ماوراء پتہ نہیں کیوں میں آپ کو کبھی کبھی معصوم لگتی ہوں حالانکہ میں بالکل بھی نہیں ہوں :) ۔۔۔بس ڈئیر میری ایک بری عادت ہے جو سوچ رہی ہوتی ہوں وہ بالکل ویسے ہی کہہ جاتی ہوں۔۔:oops: ۔۔اور زیک کے بارے میں جب کچھ پڑھوں تواکثر میں اس طرح سوچاکرتی ہوں۔
 
Top