محمد شمیل قریشی
محفلین
زکریا بھائي : خوش رہیں ۔ یہ بتائیے کہ آپ کو موسیقی کس قسم کی پسند ہے ؟ اور ساتھ میں اپنے پسندیدہ ترین دس گیت بھی بتائیے ۔
اعجاز اختر نے کہا:میری مراد محض شکل و صورت نہیں، گفتگو کے مواد سے بھی تھی۔ مارکس کی زلفیں اور داڑھی تو یاد تھی لیکن ہیگل وغیرہ کی تصویر کبھی دیکھی ہوگی لیکن یاد نہیں تھی۔
لیکن زکریا، یہ ہے کب کی تصویر؟ مطلب تمھارے اوتار کی۔
زکریا نے کہا:بوچھی نے کہا:زکریا نے کہا:امن ایمان نے کہا:کوئی ایسی شخصیت جس کو آپ اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں؟
کچھ پوسٹس پہلے اتنی لمبی لسٹ دی ہے ان سب کی اچھی باتیں نچوڑ کر ایک composite انسان بنا دیں۔
کدھر ہے لسٹ ؟ کن کو نچوڑنا ہے ؟ مجھے بتایں میں لیمں کے رس جیسے نچوڑوں گی ۔
یہاں اور یہاں۔
امن: کدھر ہیں؟ کیا انٹرویو ختم ہوا؟
محمد شمیل قریشی نے کہا:زکریا بھائي : خوش رہیں ۔ یہ بتائیے کہ آپ کو موسیقی کس قسم کی پسند ہے ؟ اور ساتھ میں اپنے پسندیدہ ترین دس گیت بھی بتائیے ۔
امن: کدھر ہیں؟ کیا انٹرویو ختم ہوا؟
شاہد احمد خان نے کہا:اس انٹرویو کے کھیل کو ایک صفحے تک محدود رکھا جائے تو کیا ہی اچھا ہو ۔۔۔۔
اتنا طویل انٹرویو کہ پڑھنے والے کا سانس ہی پھول جائے ۔ ۔
ویسے زکریا کا انٹریو پڑھنے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ واقعی کچھ پڑھا ہے ۔۔
امن ایمان نے کہا:امن: کدھر ہیں؟ کیا انٹرویو ختم ہوا؟
نہیں نہیں ۔۔۔اس طرح کے موضوع کبھی ختم نہیں ہوا کرتے نا۔۔۔میرے خیال سے سب جگہ بات چیت جاری رہنی چاہیے۔۔۔چاہے کم کم بات ہو۔۔۔آپ کا کیا خیال ہے۔۔؟؟؟
کسی حد تک نہیں۔ تفصیلات میرے بلاگ پر۔
یہ سوال مذہب کے بارے میں تھا۔۔۔زیک میں نے یہ تفصیلات دیکھ لی ہیں۔۔ان پر ابھی بات نہیں کروں گی
زیک دعا پر زیادہ یقین رکھتے ہیں یا دوا پر۔۔؟
کیا آپ دعا عاجزی سے مانگتے ہیں۔۔؟اگر ہاں تو کیا آپ کی دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں۔۔؟
زیک اگر کبھی دعا میں کچھ مانگا ہو اور وہ مل جائے تو آپ کی فیلنگز تب کیا ہوتی ہیں۔۔؟
آپ کے خیال میں مذہب پر بات کرنی چاہیے یا یہ کسی کا ذاتی مسئلہ ہے۔۔؟
جواب۔۔اگر بات personalize نہ کی جائے اور judgmental رویہ نہ اختیار کیا جائے تو مذہب پر گفتگو کافی دلچسپ اور اچھی رہتی ہے۔
زیک مذہب پر بات اس لیے personalize ہوجاتی ہے کہ ہم بات تب ہی کرنا پسند کرتے ہیں جب ہمیں یہ یقین ہوتا ہے کہ جی یہ بندہ صحیح مسلمان ہے۔۔۔ ویسے میرے خیال سے مذہب پر تب ہی بات کرنی چاہیے جب آپ کے پاس علم ہو۔۔۔کیوں کہ یہ بہت حساس موضوع ہے جس کو ہم اکثر مذاق میں اُڑا جاتے ہیں۔
کچھ پوسٹس پہلے اتنی لمبی لسٹ دی ہے ان سب کی اچھی باتیں نچوڑ کر ایک composite انسان بنا دیں۔
لیں وہ کیا اچھے لوگ تھے۔
آپ ان کو چھوڑیں ۔کیوں کہ مجھے وہ سمجھ ہی نہیں آئے۔۔آپ اپنے قریبی لوگوں کے بارے میں بتائیں۔۔۔کیا آپ کے دوستوں میں۔۔یا فیملی ممبرز میں یا ٹیچرز میں کوئی ایسی پرسنلیٹی جس سے آپ نے بہت کچھ سیکھا ہو اور آپ نےاُن کے جیسا بننے کی کوشش کی ہو۔۔؟
بوچھی نے کہا:آج میں بور ہورہی ہوں تو اسوقت آپ بھی ادھر کو نہیں
امن ایمان نے کہا:دعا مانگنے کے طریقے پر سوچنا پڑے گا۔ میرا خیال ہے کبھی عاجزی سے اورکبھی دھڑلے سے حق سمجھ کر۔
دعائیں قبول ہوتی ہیں یا نہیں اس پر غور نہیں کیا کیونکہ میرے خیال میں ہم دعا اپنی تسلی کے لئے کرتے ہیں نہ کہ قبولیت کے لئے۔
زیک یہاں میں کچھ کہنا بلکہ یوں سمجھ لیں کہ آپ کو سمجھانا چاہتی ہوں۔۔۔لیکن پھر ڈر لگتا ہے ۔
صحیح مسلمان کی کیا definition ہے؟ میری مذہب پر سب سے اچھی گفتگو اپنے کیتھولک اور atheist دوستوں سے ہوتی ہے۔ مسلمان عام طور سے کافی جذباتی ہو جاتے ہیں اور ان کی سمجھ نہیں آتا کہ آپ ان کی بات کو خدائی قانون بغیر کسی بحث کے کیوں نہیں مان رہے۔ البتہ یہ بھی ہر ایک کے ساتھ ضروری نہیں۔
صحیح مسلمان کس کو کہتے ہیں یہ تو مجھے نہیں پتہ۔۔۔لیکن میں اتنا ضرور کہوں گی کہ ہم پہلے ہی کون سا اپنے اللہ کو بہت راضی رکھتے ہیں ۔۔اس لیے میں تو اس موضوع پر بحث سے بہت ڈرتی ہوں ۔
امن ایمان نے کہا:زیک دراصل جہاں آپ رہتے ہیں وہاں ایسا رویہ اور یہ سب باتیں عام سی ہیں۔۔بلکہ لوگوں کے پاس تو اتنا وقت بھی نہیں ہوتا کہ وہ اس پر سوچیں۔۔۔میں نے آپ کے بلاگ پر دیکھا ہے کہ آپ کافی حد تک امریکی لوگوں کی طرح سوچنے لگے ہیں۔۔
کیا آپ اپنی زندگی میں کبھی کسی چیز سے بُری طرح ڈرے ہوں یا ڈرتے ہوں؟
زیک آدھی رات کو اگر آنکھ کھل جائے تو آپ کیا کرتے ہیں؟
زیک کبھی سوچا کہ آپ بڑھاپے میں کیسی زندگی گزاریں گے؟
امن ایمان نے کہا:دعا عاجزی سے مانگی جاتی ہے ۔۔اس لیے کہ ہمارے اعمال اس قابل نہیں کہ ہم دھڑلے سے کچھ مانگ لیں۔
زکریا نے کہا:البتہ scuba diving اور skydiving (تیرہ ہزار فٹ کی بلندی سے) کر چکا ہوں۔