زیک
مسافر
سیدہ شگفتہ نے کہا:اب تک آپ کی زندگی میں سب سے یادگار عید جسے آپ منفرد کہیں ؟
کوئی ایک عید تو یادگار نہیں۔ البتہ بچپن کی عیدیں بہتر تھیں۔ اور اگر ان میں بھی تفریق کروں تو جب پاکستان واپس گئے تھے (میں 12 سال کا تھا) اس زمانے کی عیدوں کی کچھ اور ہی بات تھی کہ کافی رشتہدار تھے اور خوب عیدی ملتی تھی۔
کوئی ایسی عید جب کوئی دکھ پہنچا ہو ؟
ایسا کوئی واقعہ یاد نہیں پڑتا۔
کیا آپ نے کبھی عید پر کوئی شعر یا جملہ لکھا ؟
نہیں۔
آپ نے عید پر سب سے پہلے کسی خاص ہستی کو مبارک باد کہی یا جو بھی سامنے آیا سب سے پہلے اسی کو مبارکباد دے دی ؟
میرا خیال ہے کہ منگنی کے دنوں میں شاید یہ کوشش رہی ہو۔ صحیح یاد نہیں پڑتا کہ ان دنوں گھنٹوں عنبر سے فون پر بات ہوتی تھی۔
عید کے حوالے سے اپنی یا کسی کی بھی کوئی بات ، واقعہ یا تحریر جو آپ شئیر کرنا چاہیں۔۔۔۔ جس نے آپ کو متاثر کیا ہو ؟
نہیں ایسی کوئی بات نہیں مگر شکر ہے کہ اب یہاں اسلامی کیلنڈر کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے اور چاند کی وخت سے جان چھوٹی۔
اگر کسی نے آپ سے بات چیت بند کی ہوئی ہو تو کیا اس عمل سے آپ کو تکلیف پہنچتی ہے ، کس حد تک ؟ کیا آپ نے خود کبھی کسی سے بات چیت بند کی؟ کیا آپ عید کے موقع پر اگر بات چیت بند ہو تو دوبارہ شروع کرنے میں پہل کرتے ہیں ؟
اگر کسی سے بات چیت باقاعدہ بند ہوئی ہے تو اس کی خاص وجہ بھی ہو گی اور پھر نہ دکھ ہوتا ہے اور نہ بات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش۔
کیا کبھی ایسا ہوا کہ آپ نے اپنا عید کا لباس کسی دوست یا کسی اور فرد کو دے دیا ہو۔۔۔ وجہ ؟
نہیں۔
بچپن کی عید اور موجودہ عید میں فرق ، عیدی کے علاوہ
بچپن کی عید میں چھٹی ہوتی تھی، نئے کپڑے، عید کی نماز، سویاں، کھانے، لوگوں سے ملنا ملانا اور عیدی وغیرہ۔ اب عید کے دن بھی کام پر اور بس عید کے آس پاس (عام طور سے ویکاینڈ پر) دوستوں وغیرہ کے ساتھ ڈنر اور بس۔
آپ کے خیال میں عید کیا سب سے اچھی بات سکھاتی ہے ؟
مشکل سوال ہے۔ کیا عید واقعی کچھ سکھاتی بھی ہے؟
عید کے حوالے سے کوئی ایک ایسا سوال اب آپ کو یہاں کرنا ہے جو آپ یہاں اردو محفل کے کسی بھی رکن سے کرنا چاہیں ۔ یعنی اب آپ محفل میں کسی بھی رُکن کے نام سوال لکھیں اور اس رکن کو یہاں بلائیں جواب دینے کے لئے
یہ سوال شاید صرف انگلستان اور امریکہ والوں کی سمجھ میں آئے گا اس لئے ان سب ارکان (بوچھی، محب، ظفری، فرزانہ، تفسیر، جہانزیب) کو دعوت ہے اس کا جواب دینے کی۔
سوال: عید اور ہیلووین (Halloween) میں کیا فرق ہے؟