اجنبی نے کہا:ظفری سے سوال:
شاعری کیوں پسند ہے اور کس حد تک پسند ہے؟ کیا ہر موڈ میں شاعری پسند ہے یا جب دل کرے تب؟
آپ کو شاعری کے صرف الفاظ پسند آتے ہیں یا ان کا مفہوم بھی؟ اور کیا مفہوم آسانی سے سمجھ آ جاتا ہے یا اردگرد سے پوچھنا پڑتا ہے؟
آپ کو نثر نگاری کی کون سی صنف پسند ہے؟ دیکھا گیا ہے کہ بہت کم خواتین ادب میں اعلیٰ مقام بنا پائی ہیں ، اس کی کیا وجہ ہے آپ کے خیال میں
اجنبی نے کہا:کہتے ہیں کہ پختون سے جب بات کرنے لگیں تو پہلے وہ ہوائی فائر کرتے ہیں پھر بات سنتے ہیں ۔ اور اگر انہیں بات بری لگے تو بندوق سیدھی کر کے بندے کو سیدھا کر دیتے ہیں ۔ آپ بھی ایسے ہی ہیں یا مختلف ہیں؟
(خواتین) سے لڑائی کے وقت کیا احساسات ہوتے ہیں ۔ اور اکثر پٹتے ہیں یا کبھی کبھار بچ بھی جاتے ہیں آپ؟
ظفری نے کہا:محب علوی نے کہا:ایک اور سوال:
تین پسندیدہ شاعر کونسے ہیں اور کیوں؟
سرفہرست غالب ہی ہے ۔۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اسکول میں جب شاعری کے اسباق کورس میں شامل ہوئے تو ہمارے کلاس ٹیچر جناب سید اقتدار علی خاں جن کا تعلق انڈیا کے شہر حیدرآباد دکن سے بنتا تھا ، وہ غالب کے بہت ہی بڑے پرستار تھے اور ان کو غالب کے سینکڑوں اشعار زبانی یاد تھے جو موقع محل کے مناسبت سے سناتے رہتے تھے ۔ چونکہ وہ اردو کے ٹیچر تھے اس لیئے اسکول کا پہلا پریڈ بھی اردو کا ہی ہوتا تھا ۔ یعنی اسکول کے ہر دن کا آغاز غالب کے اشعار سے ۔۔۔
ان کی غالب سے اسقدر عقیدت سے متاثر ہوکر میں نے بھی کورس کے علاوہ غالب کی مزید شاعری کو پڑھنا شروع کیا۔ جو کچھ سمجھ نہیں آتا تھا ۔ میں ان سے پوچھ لیتا تھا ۔ میری دلچسپی کو دیکھ کر انہوں نے بھی مجھ پر توجہ دی (ویسے میں اپنی کلاس کا مانیٹر تھا اس لیے ان سے میرا واسطہ زیادہ پڑتا تھا ) اور غالب کی شاعری کو بہت سلیقے سے سمجھایا ۔ پھر ایک دفعہ انہوں نے مجھے ایک شعر میں ردوبدل کرتے دیکھ کر مجھے کہا کہ تم بھی کچھ اپنا کہو ۔ تب مجھے احساس ہوا کہ مجھ میں شاعری کے جراثیم موجود ہیں ۔ ورنہ سر مجھے یہ کبھی نہیں کہتے ۔ کیونکہ وہ شاعری میں زیر و زبر کی ذرا سے بھی ردوبدل کو بھی برداشت نہیں کرتے تھے ۔ تو اس وقت میں نے ایک غزل لکھی تھی ۔ مگر پوری یاد نہیں کہ میں اس کو محفوظ نہیں کر سکا تھا ۔ اس کا مطلع اور ایک شعر اس طرح یاد ہے کہ ۔۔۔۔
ایک داغ لگ چکا ہے اب اس کی اڑان پر
جو کبھی پہنچتا تھا اُڑ کے آسمان پر
چاہوں تو پھر بھی لکھ نہ سکوں دل کا ماجرا
پہرے بٹھا دیئے یہ کس نےدھیان پر
یہ غزل دیکھ کر وہ حیران ہوگئے ۔ اور خوب پیٹھ ٹھونکی ۔ مگر وہ میڑک کا آخری دور تھا اور پھر میں کالج میں بزی ہوگیا ۔ اور ان سے میرا رابطہ منقطع ہوگیا ۔
مگر اس طرح شاعری اور غالب کی شاعری کو پسند کرنے کا رحجان پیدا ہوا ۔
باقی دوسرے ، دو میں احمد فراز اور شہزاد احمد شامل ہیں ۔۔ وجہ ان کا اندازِ بیاں ہے ۔ جو بے ساختہ اور بہت آسان فہم ہے ۔ ان کے شعر آسانی سے سمجھ آجاتے ہیں ۔ ثقیل الفاظوں کو کم استعمال کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کا کوئی شعر پڑھنے کے بعد کسی کو اس کی تشریح کے لیئے ڈھونڈنا نہیں پڑتا ۔
میری بھی خواہش ہے کہ میں بھی کاش ان جیسا لکھ سکوں ۔ احمد فراز کو تو سب نے پڑھا ہوگا ۔ مگر شہزاد احمد سب کی نظروں سے شاید نہیں گذرے ہونگے ۔ ان کے دوا شعار پیش ہیں ۔
حال اس کا تیرے چہرے پر لکھا لگتا ہے
یہ جو چپ چاپ کھڑا ہے تیرا کیا لگتا ہے
جانے کونسی پستی میں گرا ہوں میں
اسقدر دور ہے سورج کہ دیا لگتا ہے
بس اپنی شاعری میں یہی انداز اپنانے کی کوشش کرتا ہوں ۔ مگر لگتا ہے کہ ابتک کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہوئی ہے کہ اردو محفل پر استادِ محترم کے علاوہ کسی اور نے کوئی خاص پذیرائی نہیں کی ۔۔۔ مگر چند دیگر ویب سائیٹوں پر جہاں استاد بھی موجود ہیں ۔ کافی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ جس کی وجہ سے یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے ۔
تین پسندیدہ نثر نگار کونسے ہیں اور ان کی کونسی کتابیں بہت پسند ہیں؟
میں نے نثرنگاری کی طرف اتنی توجہ نہیں دی اور خاص کر امریکہ آکر تو کوئی کتاب یا ناول نہیں پڑھا سوائے ڈایجسٹوں کے اور اگر اس طرح دیکھا جائے تو محی الدین نواب ہی ایک ایسا نام ہے جس سے میں متاثر ہوں اور ان کی کہانیاں اب بھی میں پڑھتا ہوں ۔ پسند کی وجہ ۔۔ بہت حساس موضوع لاتے ہیں اور لکھنے کا انداز ایسا ہے کہ انسان ان کے افسانوں یا کہانیوں میں ایسا محو ہوجاتا ہے کہ ایک ہی نشت میں پڑھنے کی کوشش کرتا ہے ۔
قدیر کے سوالات کے جوابات میں ذرا توقف سے دوں گا ۔
محب علوی نے کہا:غالب سے اپنے تعلق کو بہت عمدگی سے بیان کیا ہے اور پڑھ کر لطف آیا۔ احمد فراز اور شہزاد احمد شاید بعد میں پسند آئے ہوں گے ویسے میں بھی شہزاد احمد کو بہت اچھا شاعر مانتا ہوں۔
اس ضمناً میں یہ کہنا چاہوں گا کہ غالب کو میں نے جب بھی پڑھا تو کچھ سیکھنے کے لیئے پڑھا یعنی شعر وادب کو سمجھنے کے لیئے اس کی شاعری سے استفادہ کیا مگر احمد فراز ، شہزاد احمد یا پھر اعتبار ساجد کو پڑھا تو زندگی کی مختلف کیفیات سے متاثر ہوکر ان کی شاعری کا لطف اٹھایا ۔ جیسا کہ سب کرتے ہیں ۔
نثر کی طرف اتنی کم توجہ کی توجیہہ تو سمجھ میں آگئی اور کتب کی عدم دستیابی بھی شاید ایک وجہ ہو مگر اب جب کہ لائبریری بن رہی ہے اور کافی کتب میسر ہیں تو کوئی ارادہ ہے نثر میں دلچسپی پیدا کرنے کا۔ ایک بہترین طریقہ تو کتاب میں حصہ لینا بھی ہے جیسے ہم نے آب گم میں کیا۔
ایک وضاحت کرتا چلوں کہ تمہارا انٹر ویو مجھے یقین ہے کہ بہت پرلطف ہوگا اس لیے سنجیدہ سوالوں کے ساتھ ساتھ کچھ نوک جھونک اور ہنسی مذاق بھی کرنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ اچھا جواب آنے کی توقع رہتی ہے۔ اس معاملے میں کیا رائے ہے ذرا وضاحت سے لکھنا کیونکہ بہرحال انٹر ویو تمہارا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ یہ تمہاری منشا کے خلاف ہو
ایک وضاحت کرتا چلوں کہ تمہارا انٹر ویو مجھے یقین ہے کہ بہت پرلطف ہوگا اس لیے سنجیدہ سوالوں کے ساتھ ساتھ کچھ نوک جھونک اور ہنسی مذاق بھی کرنے کو جی چاہتا ہے کیونکہ اچھا جواب آنے کی توقع رہتی ہے۔ اس معاملے میں کیا رائے ہے ذرا وضاحت سے لکھنا کیونکہ بہرحال انٹر ویو تمہارا ہے اور میں نہیں چاہتا کہ یہ تمہاری منشا کے خلاف ہو۔
امن ایمان نے کہا:محب اب آپ بھی اپنی خیر منائیں۔۔۔اس ڈکشنری کا بدلہ بس اب دیکھیے گا کہ میں آپ سے کس طرح لیتی ہوں۔۔ذرا رحم نہیں کھایا نا مجھ پر )
امن ایمان نے کہا:۔۔۔۔۔ اور شمشاد چاء سے بھی درخواست کروں گی۔۔۔کہ ان تھریڈز میں انتہائی غیر متعلقہ پوسٹس ڈیلیٹ کردی جائیں۔۔۔تانکہ بات چیت میں ربط اور اس کا اصل حسن باقی رہے۔ quote]
امن تم بھی اس زمرے کی ناظم ہو۔ تم خود بھی ان دھاگوں میں سے غیر متعلقہ پوسٹس حذف کر سکتی ہو۔ ذرا اپنے اختیارات استعمال کر کے دکھاؤ۔
امن ایمان نے کہا:ظفری اتنے ادبی سوالات کے بعد کچھ معصومانہ سوالات۔۔۔
ہ آپ کی نظر میں دوستی کیا ہے؟
ہ ایک اچھا دوست بننے کے لیے کسی شخص میں کیا خصوصیات ہونی چاہییں؟
( اگر آپ کو یہ لگے کی اس بار میں پہلے بھی سوال پوچھ چکی ہوں تو وہ سوال یہ تھا کہ آپ دوستی میں بے تکلف کس حد تک ہوتے ہیں)
ہ ظفری کبھی کسی تعلق کو نبھانے کی خاطر مناقفت سے کام لیا؟
اب انشاءاللہ کوشش کروں گی کہ اس گفتگو میں گیپ نہ آئے۔۔۔ورنہ پھر بات کا سارا مزا خراب ہوجاتا ہے۔
( محب اب آپ بھی اپنی خیر منائیں۔۔۔اس ڈکشنری کا بدلہ بس اب دیکھیے گا کہ میں آپ سے کس طرح لیتی ہوں۔۔ذرا رحم نہیں کھایا نا مجھ پر )
امن ایمان نے کہا:ظفری اتنے ادبی سوالات کے بعد کچھ معصومانہ سوالات۔۔۔
شمشاد نے کہا:ایک سوال میرا بھی :
فطرت کے کتنا قریب ہیں؟