انٹرویو انٹرویو وِد قیصرانی

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی) واقعی آپ کاانٹرویوپڑھا بہت اچھا انٹرویودیاہےآپ نے اوربہت کچھ آپ کے متعلق علم ہوا۔

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p :p :p

والسلام
جاویداقبال
 
امن ایمان

محفلین
بچیاں کیونکہ کچھ کچھ ڈرپوک ہوتی ہیں۔۔اس لیے میں نے سوچا کہ پہلے سے ڈرانا مناسب نہیں ہوگا
یعنی ان کی باری آئی کہ آئی

جی بس۔۔انشاءاللہ ۔۔ویسے آج میں اعجاز اختر صاحب کو یہاں بلانے کی ہمت کرنے لگی ہوں۔۔منصور بھائی دعا کریے گا :) ۔۔۔ لیکن جناب میں ساتھ ساتھ آپ کو بھی تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی : )

میرا تو یہی دھاگہ اب اوڑھنا بچھونا ہے

جی جی مجھے پتہ ہے۔۔اور جب آپ ایک مہینے کے بعد اپنا بزنس شروع کریں گے تو ایک بزنس مین کی طرح صرف 2 اور 2 چار کرنے لگ جایئں گے۔۔ اور پھر ہم سب کو بھول جائیں گے۔۔ہیں نا÷÷؟؟؟؟؟؟؟÷

مزید سوالات (اگر مندرجہ بالا جوابات کسی طرح سے نامکمل یا تشنہ محسوس ہوں تو بلا تکلف وضاحت طلب کیجئے گا، آپی بھی اور دیگردوست بھی۔ اسی طرح اگر لائبریری کے حوالے سے اضافی معلومات دینا چاہیں تو بھی)

اور کچھ نہیں یاد آرہا۔۔۔ اور جواب بالکل ٹھیک سے سمجھ آگیا ہے۔۔ابھی 14 اگست ہے۔۔پاکستان کی سالگرہ۔۔۔تو اس حوالے سے مجھے کچھ سوال پوچھنے کا خیال آیا ہے۔۔ :idea:

ہ آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں؟

ہ آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟

ہ آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟

ہ اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)

ہ کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟

ہ اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
javediqbal26 نے کہا:
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

بھائی منصور(قیصرانی) واقعی آپ کاانٹرویوپڑھا بہت اچھا انٹرویودیاہےآپ نے اوربہت کچھ آپ کے متعلق علم ہوا۔

بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p :p :p

والسلام
جاویداقبال
بہت شکریہ جاوید بھائی
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بس۔۔انشاءاللہ ۔۔ویسے آج میں اعجاز اختر صاحب کو یہاں بلانے کی ہمت کرنے لگی ہوں۔۔منصور بھائی دعا کریے گا :)

انشاءاللہ، کامیابی آپ کے ساتھ ہوگی

لیکن جناب میں ساتھ ساتھ آپ کو بھی تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی : )

اللہ پاک کریں کہ ایسا ہی ہو :((مذاق)

جی جی مجھے پتہ ہے۔۔اور جب آپ ایک مہینے کے بعد اپنا بزنس شروع کریں گے تو ایک بزنس مین کی طرح صرف 2 اور 2 چار کرنے لگ جایئں گے۔۔ اور پھر ہم سب کو بھول جائیں گے۔۔ہیں نا÷÷؟؟؟؟؟؟؟÷

ایک ماہ کون سا دور ہے آپی

اور کچھ نہیں یاد آرہا۔۔۔ اور جواب بالکل ٹھیک سے سمجھ آگیا ہے۔۔ابھی 14 اگست ہے۔۔پاکستان کی سالگرہ۔۔۔تو اس حوالے سے مجھے کچھ سوال پوچھنے کا خیال آیا ہے۔۔ :idea:

شکریہ

ہ آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں؟

نہیں تو

ہ آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟

سارا دن مختلف سٹوڈنٹس کیک، مٹھائیں اور دعوتیں لے کر آتے ہیں

ہ آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟

جو سٹوڈنٹ مجھے پہلے رات کو 12 بجے آن لائن دیکھ لے یا پھر جس کا رابطہ میرے موبائل پر پہلے ہو جائے رات 12 بجے

ہ اس دن کس کی وِش کا سب سے زیادہ انتظار رہتا ہے؟ ( اگر یہ سوال بہت ذاتی لگے تو بے شک گول کر جائیں)

ابو جی

ہ کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟

سارے تحائف ہی رکھے ہیں، سارے ہی یادگار ہیں

ہ اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟

دعائیں

مزید سوالات پلیزززززززززززززززززز
 
امن ایمان

محفلین
منصور بھائی۔۔اتنے مختصر جواب۔۔۔۔۔۔۔مجھ سے کہیں کوئی غلطی تو نہیں ہو گئی۔۔؟؟؟؟؟؟

لیکن جناب میں ساتھ ساتھ آپ کو بھی تنگ کرنے کا سلسلہ جاری رکھوں گی : )
اللہ پاک کریں کہ ایسا ہی ہو (مذاق
)

مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا :(

جی جی مجھے پتہ ہے۔۔اور جب آپ ایک مہینے کے بعد اپنا بزنس شروع کریں گے تو ایک بزنس مین کی طرح صرف 2 اور 2 چار کرنے لگ جایئں گے۔۔ اور پھر ہم سب کو بھول جائیں گے۔۔ہیں نا÷÷؟؟؟؟؟؟؟÷
ایک ماہ کون سا دور ہے آپی

یہ کیا بات ہوئی۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

ہ آپ اپنی سالگرہ کے دن کو اہمیت دیتے ہیں؟
نہیں تو

وہ کیوں۔۔؟؟؟ کچھ تفصیل سے بتائیں نہ۔۔یہ دن تو ہر ایک کے لیے بہت خاص ہوتا ہے۔۔۔آپ نے یہ کیوں کہا؟

ہ آپ کا یہ خاص دن کس طرح گزرتا ہے؟
سارا دن مختلف سٹوڈنٹس کیک، مٹھائیں اور دعوتیں لے کر آتے ہیں

آپ کی طرف سےدعوت قبول بھی ہوتی ہے یا نہیں؟

ہ آپ کو اس دن سب سے پہلے کون وِش کرتا ہے؟
جو سٹوڈنٹ مجھے پہلے رات کو 12 بجے آن لائن دیکھ لے یا پھر جس کا رابطہ میرے موبائل پر پہلے ہو جائے رات 12 بجے

واؤ۔۔۔رات 12 بجے وِش کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔۔۔اور یہی اپناپن ہوتا ہے۔ : )

ہ کوئی یادگار تحفہ جو اب تک سنبھال کے رکھا ہو؟
سارے تحائف ہی رکھے ہیں، سارے ہی یادگار ہیں

جی یہ تو ٹھیک کہا۔۔۔ ہر تحفہ ہی یادگار ہوتا ہے ۔۔کیا آپ نے اپنے بچپن کا کوئی کھلونہ ابھی تک سنبھال کے رکھا ہوا ہے؟؟

ہ اس دن تحفے میں کیا لینا اچھا لگتا ہے؟
دعائیں

ماشاءاللہ ۔۔۔

مزید سوالات پلیزززززززززززززززززز

ضرور۔۔۔لیکن کچھ دیر سوچنے کا وقت دیں : )
 
قیصرانی

لائبریرین
منصور بھائی۔۔اتنے مختصر جواب۔۔۔۔۔۔۔مجھ سے کہیں کوئی غلطی تو نہیں ہو گئی۔۔؟؟؟؟؟؟

ایسا کیوں سوچا؟ پھر مت کہیں ایسا :(

مجھے کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا :(

مجھے بھی کچھ کچھ گڑ بڑ لگ رہی ہے، لیکن وہ گڑ بڑ اس دھاگے سے ہٹ کر ہے

یہ کیا بات ہوئی۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

:(
وہ کیوں۔۔؟؟؟ کچھ تفصیل سے بتائیں نہ۔۔یہ دن تو ہر ایک کے لیے بہت خاص ہوتا ہے۔۔۔آپ نے یہ کیوں کہا؟

پتہ نہیں، کبھی اپنے بارے سوچا نہیں‌ہے اتنا

آپ کی طرف سےدعوت قبول بھی ہوتی ہے یا نہیں؟

جی قبول ہوتی ہے

واؤ۔۔۔رات 12 بجے وِش کرنے کا اپنا ہی مزا ہے۔۔۔اور یہی اپناپن ہوتا ہے۔ : )

درست کہا

جی یہ تو ٹھیک کہا۔۔۔ ہر تحفہ ہی یادگار ہوتا ہے ۔۔کیا آپ نے اپنے بچپن کا کوئی کھلونہ ابھی تک سنبھال کے رکھا ہوا ہے؟؟

میرے سارے کھلونے میرا چھوٹا بھائی سنبھال چکا ہے۔ اور سنبھالنا سے مراد توڑناہے :(

ماشاءاللہ ۔۔۔

شکریہ

ضرور۔۔۔لیکن کچھ دیر سوچنے کا وقت دیں : )

جی کل پوچھ لیں‌بے شک
 
امن ایمان

محفلین
ایسا کیوں سوچا؟ پھر مت کہیں ایسا
جی بس۔۔مجھے محسوس ہوا تو میں نے لکھ دیا۔۔لیکن اب نہیں کہوں گی : )

مجھے بھی کچھ کچھ گڑ بڑ لگ رہی ہے، لیکن وہ گڑ بڑ اس دھاگے سے ہٹ کر ہے

اب کہاں ہے۔۔کیوں ہے ۔۔پوچھنے کا فائدہ نہیں۔۔جو بھی ہے۔۔اللہ کرے ٹھیک ہو جائے۔

یہ کیا بات ہوئی۔۔؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ایک بار پھر ٹھیک طرح سے جواب نہیں دیا۔۔۔ آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے یہاں آنے یا نہ آنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔۔اگرچہ آپ نے کہا نہیں۔۔لیکن محسوس آپ یہی کر رہے ہیں۔۔۔لیکن میں آپ کو بتا دوں ۔۔ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔۔ہر انسان کی اپنی جگہ ایک اہمیت ہے۔۔۔اور آپ تو ویسے بھی اس محفل کی رونق ہیں۔۔۔کوئی مانے یا نہیں۔۔۔مجھے تو یہی لگتا ہے۔

میرے سارے کھلونے میرا چھوٹا بھائی سنبھال چکا ہے۔ اور سنبھالنا سے مراد توڑناہے

اچھا بڑا سیانا بھائی ہے :lol:

جی کل پوچھ لیں‌بے شک

جی کل یعنی آج آ گئی ہے۔۔۔ میں نے ایک اور جگہ بھی لکھا ہے،،یہاں بھی بتا دوں کہ میں کچھ دن کے لیے ملتان جارہی ہوں۔۔اس لیے آن لائن نہیں آسکوں گی۔۔۔میری غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی قیصرانی بھائی کو مزید تنگ کر سکتا ہے :)

ہ آپ بھی پاکستان جا رہے ہیں۔۔۔کیا مستقل رہنے کا ارادہ ہے یا واپسی ہوگی؟

ہ پاکستان آنے کے بعد آن لائن آنے کی روٹین اسی طرح رکھیں گے یا اس محفل کو بھول بھال جائیں گے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
جی بس۔۔مجھے محسوس ہوا تو میں نے لکھ دیا۔۔لیکن اب نہیں کہوں گی : )

شکریہ

اب کہاں ہے۔۔کیوں ہے ۔۔پوچھنے کا فائدہ نہیں۔۔جو بھی ہے۔۔اللہ کرے ٹھیک ہو جائے۔

شکریہ آپی

ایک بار پھر ٹھیک طرح سے جواب نہیں دیا۔۔۔ آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ کے یہاں آنے یا نہ آنے سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔۔اگرچہ آپ نے کہا نہیں۔۔لیکن محسوس آپ یہی کر رہے ہیں۔۔۔لیکن میں آپ کو بتا دوں ۔۔ایسا ہرگز نہیں ہے۔۔۔ہر انسان کی اپنی جگہ ایک اہمیت ہے۔۔۔اور آپ تو ویسے بھی اس محفل کی رونق ہیں۔۔۔کوئی مانے یا نہیں۔۔۔مجھے تو یہی لگتا ہے۔

یہاں‌غلطی کر گئی ہیں۔ میرا مطلب یہ تھا کہ بزنس شروع ہونے سے میری روٹین پر کوئی فرق نہیں‌پڑے گا، میں‌اسی طرح‌آتا رہوں گا، انشاءاللہ

اچھا بڑا سیانا بھائی ہے :lol:

ماشاءاللہ

جی کل یعنی آج آ گئی ہے۔۔۔ میں نے ایک اور جگہ بھی لکھا ہے،،یہاں بھی بتا دوں کہ میں کچھ دن کے لیے ملتان جارہی ہوں۔۔اس لیے آن لائن نہیں آسکوں گی۔۔۔میری غیرموجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کوئی بھی قیصرانی بھائی کو مزید تنگ کر سکتا ہے :)

شکریہ آپی، ویسے وہ استادٍ محترم کے دھاگے پر لکھا تھا

ہ آپ بھی پاکستان جا رہے ہیں۔۔۔کیا مستقل رہنے کا ارادہ ہے یا واپسی ہوگی؟

انشاءاللہ واپسی ہوگی

ہ پاکستان آنے کے بعد آن لائن آنے کی روٹین اسی طرح رکھیں گے یا اس محفل کو بھول بھال جائیں گے؟

پاکستان جا رہا ہوں، میری شادی تھوڑی ہو رہی ہے :wink:، یعنی روٹین جاری رکھوں گا :) انشاءاللہ
 
امن ایمان

محفلین
لیں جی میں ایک بار پھر سے۔۔۔۔ بس یہ آخری جواب ہے۔۔۔پھر کچھ کام وام دیکھ لوں۔۔

یہاں‌غلطی کر گئی ہیں۔ میرا مطلب یہ تھا کہ بزنس شروع ہونے سے میری روٹین پر کوئی فرق نہیں‌پڑے گا، میں‌اسی طرح‌آتا رہوں گا، انشاءاللہ

جی غلطی تو ہونی تھی۔۔۔جب آپ اتنی مختصر بات کریں گے تو دوسرا کوئی بھی اس کو اپنے لفظوں سے مکمل کر سکتا ہے۔۔ویسے شکر ہے کہ میں نے غلط سوچا۔۔۔کیوں کہ اگر آپ اس کو صحیح کہہ دیتے تو مجھے اچھا نہیں لگنا تھا۔ : )

چلیں جی۔۔۔آپ بھی خیر سے جائیں اور خیر سے واپس آئیں۔۔۔دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آپی، آپ بھی خیر سے جائیں اور خیر سے آئیں۔ ہنستی مسکراتی رہنا ہے اور اپنا ڈھیر سارا خیال رکھنا ہے، اور جلدی جلدی واپس آنا ہے
 
امن ایمان

محفلین
دیکھ لیں ۔۔ہمارا پروگرام پورے دو ہفتوں کے لیے تھا لیکن بھائی کو چھٹی نہیں مل سکی۔۔اس لیے جلدی واپس آنا پڑا۔۔خیر ۔۔۔ایک تو یہاں کے سب لوگ پتہ نہیں اتنے چپ چپ کیوں ہیں۔۔۔لگ رہا ہے کہ محفل اک جگہ رک گئی ہے۔۔۔قیصرانی بھائی۔۔

ہ کبھی زندگی بُری لگی؟

ہ غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
دیکھ لیں ۔۔ہمارا پروگرام پورے دو ہفتوں کے لیے تھا لیکن بھائی کو چھٹی نہیں مل سکی۔۔اس لیے جلدی واپس آنا پڑا

شکر ہے

ہ کبھی زندگی بُری لگی؟

کبھی نہیں، الحمدللہ

ہ غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟

آپی، میں‌ایسا تو نہیں‌ ہوں‌ :( میں‌تو استاد ہوں

مزید سوالات
 
امن ایمان

محفلین
ہ غصے میں کسی کا سر پھاڑنے کو دل چاہتا ہے؟

آپی، میں‌ایسا تو نہیں‌ ہوں‌ میں‌تو استاد ہوں

ارے نہیں نا۔۔منصور بھائی میں نے اس وقت کا پوچھا تھا جب آپ استاد نہیں بلکہ صرف منصور ہوں۔۔۔بے شک یہ شعبہ برداشت میں اضافہ کرتا ہے۔۔انسان خود پر اپنے غصے پر کنٹرول پانا سیکھ جاتا ہے۔۔لیکن میں اب کی بات کررہی تھی۔۔مجھے لگتا ہے کہ آپ بہت ہی ٹھنڈے مزاج کے ہیں۔۔۔ہیں نا؟؟

اچھا جی اب کچھ مزے کے سوال۔۔۔یہ پتہ نہیں کس طرح میرے ذہن میں آگئے۔۔۔: )

ہ اگر حکومتِ پاکستان آپ کو کوئی عہدہ پیش کرے تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟

ہ چلیں اگر آپ کو پاکستان کی حکومت مل جائے تو آپ کا سب سے پہلا قدم کس جانب ہوگا۔۔یعنی آپ کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟

ہ سیاست میں کس حد تک دلچسپی ہے؟

ہ آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟

ہ آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟
 
جی بالکل آپی

عہدے پر منحصر ہے :lol:

ہ چلیں اگر آپ کو پاکستان کی حکومت مل جائے تو آپ کا سب سے پہلا قدم کس جانب ہوگا۔۔یعنی آپ کیا تبدیلی لانا چاہیں گے؟

تعلیم اور جاگیر داری کے خلاف کام (باتیں‌نہیں)

ہ سیاست میں کس حد تک دلچسپی ہے؟

لطیفے بہت مزے کے ہوتے ہیں :lol:

ہ آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟

قائدٍ اعظم محمدعلی جناح

ہ آپ نے پاکستان میں رہتے ہوئے کبھی ووٹ ڈالا؟

جی بالکل

مزید سوالات
 
امن ایمان

محفلین
ہ اگر حکومتِ پاکستان آپ کو کوئی عہدہ پیش کرے تو آپ کا انتخاب کیا ہوگا؟
عہدے پر منحصر ہے

قیصرانی بھائی یہ کیسا جواب تھا۔۔؟؟

تعلیم اور جاگیر داری کے خلاف کام (باتیں‌نہیں)
تعلیم کے لیے کام تو ضروری ہے۔۔لیکن جاگیر داری میں کیا برائی ہے؟

ہ آپ کا پسندیدہ پاکستانی لیڈر؟
قائدٍ اعظم محمدعلی جناح

قائدٍ اعظم محمدعلی جناح تو بانیِ پاکستان ہیں۔۔۔میں آج کل کے لوگوں کی بات کر رہی تھی۔

مزید سوالات ایک طویل وقفے کے بعد۔۔کیونکہ اب میرے خیال سے یہ ضروری ہو گیا ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی بھائی یہ کیسا جواب تھا۔۔؟؟

آپی یہ سوال کافی نا مکمل تھا، یعنی کہ اس کا جواب تو بہت دور تک چلاجاتا۔ ویسے میری چوائس میں کافی لمبی لسٹ ہے۔ اگر آپ اس کو کچھ محدود کریں تو میں بتاؤں

تعلیم کے لیے کام تو ضروری ہے۔۔لیکن جاگیر داری میں کیا برائی ہے؟

جاگیر داری میں کیا اچھائی ہے؟ صرف یہ کہ 1857 کے بعد بہت سے لوگوں کو جائیدادیں مل گئی تھیں؟‌میرے اپنے خاندان میں یہ موجود ہے۔ لیکن کیا فائدہ ایسی جائیداد کا کہ آپ کو پتہ بھی نہ ہو کہ آپ کی زمین کہاں کہاں ہے؟ آپ کے مزارعے بھوکوں مر رہے ہوں، لیکن جاگیردار کو یہ فکر ہو کہ اس کے زمین کو کوئی غیر بندہ آباد نہ کردے۔۔۔بہت تلخ موضوع ہے، آپ اپنے گھر کو ہی دیکھ لیں۔ کیا کوئی فائدہ ملا آپ کی ذات کو اس جاگیر داری سے؟ آپ کو اس سے کتنے نقصانات ہوئے؟ اگر آپ کی فیملی جاگیردارانہ نہ ہوتی، تو کیا ابھی آپ اسی طرح زندگی گزار رہی ہوتیں؟ پلیز کسی بات کا برا مت مانیئے گا

قائدٍ اعظم محمدعلی جناح تو بانیِ پاکستان ہیں۔۔۔میں آج کل کے لوگوں کی بات کر رہی تھی۔

جنرل پرویز مشرف

مزید سوالات ایک طویل وقفے کے بعد۔۔کیونکہ اب میرے خیال سے یہ ضروری ہو گیا ہے۔

جیسے آپ خوش :(
 
امن ایمان

محفلین
آپی یہ سوال کافی نا مکمل تھا، یعنی کہ اس کا جواب تو بہت دور تک چلاجاتا۔ ویسے میری چوائس میں کافی لمبی لسٹ ہے۔ اگر آپ اس کو کچھ محدود کریں تو میں بتاؤں

آپ کو ایک وقت میں ایک وزارت ملے گی نا : ) ۔۔۔چلیں آپ اپنی چوائس لسٹ میں سے ٹاپ priority بتا دیں۔

جنرل پرویز مشرف

مجھے بھی یہ اچھے لگتے ہیں۔۔۔کام وام کا تو پتہ نہیں ہاں ان کی شخصیت بہت دبنگ ہے۔۔۔بولنے میں کمال حاصل ہے۔۔۔جو لوگ لاجک کے ساتھ بات کریں۔۔وہ اچھے لگتے ہیں۔۔آپ کو یہ کیوں اچھے لگتے ہیں؟

قیصرانی بھائی آپ نے جاگیردار کے بارے میں جو کہا۔۔مجھے بُرا نہیں لگا۔۔۔بس کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کے بارے میں بات نہ ہی کی جائے تو اچھا ہے۔

اچھا جی آپ زیادہ اداس مت ہوں۔۔۔۔میں جلدی ہی نئے سوال سوچتی ہوں۔۔اب خوش : )
 
Top