انٹر نیٹ سے چنیدہ

سید عمران

محفلین
پھر تو کنچے اور گلی ڈنڈا بھی کھیلا ہو گا 😆😆
پتنگ بھی اُڑائی ہاتھ زخمی کئے۔۔۔ہاتھ چھوڑ کے سائیکل بھی چلائی اور زخمی ہو کے اسٹور میں اماّں کے ڈر سے چھپے مار بھی کھائی 🤣
ہور دسو!!!
 

سیما علی

لائبریرین
ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلانے والی بہادری ہم تو کبھی نہ کر سکے
ہاتھ چھوڑ کے سائیکل چلانے اور گر کے زخمی ہونے پر پڑنے والی مار زخم سے زیادہ تھی اماّں کے جوتے آجتک یاد ہیں ۔۔۔آج کے بچوں کو پڑیں تو !!!!! وہ تو اگر دوست کے سامنے ڈانٹ بھی پڑ جائے تو کہتے ہیں دوست کے سامنے Insult کیوں کی 🥲زخم تو بعد میں دیکھا کُٹائی پہلے ہوگئی۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
*حقیقی لطیفہ:*
چونکہ سندھ کے ہندو اپنے مسلمان دوستوں کی صحبت کی وجہ سے مسلمانوں کی طرح بات کرتے ہیں۔ جیسے: ان شاء اللہ، ماشاء اللہ، الحمد للہ، اللہ رحم کرے گا، اللہ کا کرم ہے، آمین آمین، وغیرہ وغیرہ۔
میرے ایک مقتدی کا ہندو لوگوں سے کاروباری لین دین ہونے کی وجہ سے اس کی ہندو لوگوں سے دوستی ہے۔
رات بتا رہے تھے کہ ایک ہندو بتا رہا تھا کہ:
"میں انڈیا گیا، جب گنگا میں کود رہا تھا تو خوشی میں بڑی آواز سے نعرہ مارا *یاعلی مدد*۔۔ تو انڈیا کے سارے ہندو بھاگتے آئے اور مجھے پکڑا اور کہنے لگے تو مسلمان ہوکر گنگا میں کیسے داخل ہوا؟ میں گھبرا گیا کہ مجھے غلطی میں مسلم سمجھ کر قتل نہ کر دیں۔ میں نے چیخ چیخ کر کہا: *ارے بھائی قرآن کی قسم میں ہندو ہوں۔*
😂😂😂😂😂
کہنے لگا: بس مت پوچھو کہ بعد میں کیا کیا ہوا اور کیسے جان بچی۔🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣
 

سید عمران

محفلین
گدھا درخت سے بندھا ہوا تھا۔ شیطان آیا اور اسے کھول دیا۔
گدھا کھیتوں کی طرف بھاگا اور کھڑی فصل کو تباہ کرنے لگا۔
جب کسان کی بیوی نے یہ دیکھا تو اس نے غصے میں گدھے کو مار ڈالا۔
گدھے کی لاش دیکھ کر گدھے کا مالک بہت غصے میں آگیا اور کسان کی بیوی کو گولی مار دی۔
کسان اپنی بیوی کی موت سے اتنا مشتعل ہوا کہ اس نے گدھے کے مالک کو گولی مار دی۔
جب گدھے کے مالک کی بیوی نے اپنے شوہر کی موت کی خبر سنی تو غصے میں اس نے بیٹوں کو حکم دیا کہ وہ کسان کا گھر جلا دے۔
بیٹے شام کو گئے اور خوشی سے ماں کے حکم کو پورا کرتے ہوئے آئے۔ اس نے فرض کیا کہ کسان گھر کے ساتھ جل گیا ہوگا۔
لیکن ایسا نہیں ہوا. کسان واپس آیا اور گدھے کے مالک کی بیوی اور بیٹوں کو قتل کر دیا۔
اس کے بعد اس نے توبہ کی اور شیطان سے پوچھا کہ یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ایسا کیوں ہوا؟
شیطان نے کہا: میں نے کچھ نہیں کیا۔ میں نے ابھی گدھا کھولا لیکن آپ سب نے زیادہ رد عمل ظاہر کیا اور اپنے اندر کے شیطان کو باہر آنے دیا۔
تو اگلی بار جواب دینے ، رد عمل دینے ، کسی سے بدلہ لینے سے پہلے رک جاؤ اور ایک لمحے کے لیے سوچو۔

*خیال رکھنا. کبھی کبھی شیطان ہمارے درمیان صرف گدھا چھوڑ دیتا ہے اور باقی کام ہم خود کرتے ہیں !!
روزانہ ٹی وی چینلز گدھے چھوڑتے ہیں۔
کوئی گروپ میں ایک گدھا چھوڑ دیتا ہے۔ کوئی فیس بک پر گدھا چھوڑتا ہے
آپ اور میں دوستوں کے گروپ میں اور پارٹی سیاست یا نظریے کے دائرے میں لڑتے رہتے ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
خوبصورت بچپن 😀

سویرے نہار منہ\ چھترول
مسجد \ چھترول
ناشتے کے وقت بہن بھائیوں سے اختلاف \ چھترول
😒 سکول کی تیاری \ چھترول
سکول حاضری ٹائم / چھترول
انگلش ریاضی 'اردو سائنس نہیں یاد/ چھترول
سکول سے واپسی یونیفارم گندا / چھترول
دوپہر کا کھانا / چھترول
شام کی چائے / چھترول
ٹیوشن / چھترول
رات کا کھانا / چھترول
بلاوجہ ہنسنا / چھترول
زیادہ رونا / چھترول
دیر سے سونا / چھترول
ہمیں بچپن سے ہی کمانڈو ٹریننگ ملی 😂😂😜 آجکل کے بچے کو سبزی پسند نہ آئے تو ماں کتنے آپشن دیتی ہے میگی کھا لو، پاستہ کھا لو، بریڈ جیم لگا دیتی ہوں، پیزہ بنا دیتی ہوں۔😟 ہماری امی کے پاس دو ہی آپشن ہوتے تھے۔😒 سبزی کھانی ہے یا چھتر ؟؟؟😡 اور ہم دونوں کھا لیتے تھے۔😓 پہلے چھتر پھر سبزی😂😂🤣🤣 خوبصورت بچپن💞
 

سیما علی

لائبریرین
پہلے چھتر پھر سبزی😂😂🤣🤣 خوبصورت بچپن
ہماری اماّں کی نظریں ہی چھترول کا کام کیا کرتیں تھیں کیا مجال کہ جو کھانا بنا ہے کوئی بچہ اُس سے منہ موڑ جائے۔ شکر الحمد للہ ہمارے تینوں بچے ایسے اور بیٹیوں کے بچے اور بیٹے کی بیٹی بھی ایسی جو چیز پکی وہی کھا لیتے ہیں ۔بلکہ میکائیل کو تو ہم بیوقوف بنا کے لوکی بھی چکن کہہ کر کھلا دیتے ہیں ۔۔۔۔۔😎
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ پاک میکائیل کی لمبی عمر عطا کرے۔ یہ تو آپ لوگوں سے بڑا ہو کر پوچھے گا😊
میری بڑی بیٹی تو ہر دن کہتی ہے کہ چکن ہو یا پھر انڈا۔۔۔میری بیگم کہتی ہے کہ کیوں ایک ہی خاندان کے پیچھے پڑ گئی ہو۔ 🤣
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
میکائیل کو تو ہم بیوقوف بنا کے لوکی بھی چکن کہہ کر کھلا دیتے ہیں ۔۔۔۔۔😎

بھیا خالی چکن ہی نہیں دال وہ بھی ماش کی گوشت کہہ کے 🤩🤩
بڑا ہوکر اس کا کہنا بنتا ہے کہ۔۔۔
فراڈ تو ہمارے گھر کی لونڈی ہے!!!
 

سیما علی

لائبریرین
بڑا ہوکر اس کا کہنا بنتا ہے کہ۔۔۔
فراڈ تو ہمارے گھر کی لونڈی ہے!!!
ہم نے کبھی نہیں کہا کہ خالی دال ہے!!!! اس میں چکن کا قیمہ ملا ہے اب بچے کو بہلانا کوئی مشکل کام ہے تو مقصد اُسکا پیٹ بھرنا ہے بھوک کے وقت نہ کہ فراڈ بڑے خراب ہیں آپ 😊😊😊😊😊
 
Top