انکم ٹیکس

کعنان

محفلین
السلام علیکم

کیا ملک سے باہر کما کر اندرون ملک لائے گئے پیسے پر بھی کوئی ٹیکس لاگو ہوتا ہے ؟
پاکستان ہندوستان اور امریکہ یورپ میں ؟

اس پر اگر آپ پاکستان میں بینک ڈرافٹ سے رقم بھیجتے ہیں اس پر آپ ڈرافٹ پر فیس ادا کرتے ہیں اور ملک میں آنے والی رقم سے فائدہ ہوتا ھے جس پر آپ ان ڈرافٹ کی رسید سنبھال کر رکھیں، جب پاکستان میں کوئی گھر لینا ہو تو اس پر ٹیکس معاف ہوتا ھے اور اگر کاروبار کرنا ہو تو اس پر بھی ٹیکس معاف ہے میرے کسی عزیز پاکستان میں اسی کرنسی میں رقم میرے گھر والوں کو دے دیتے ہیں اور میں ان کے نام کا ڈرافٹ بنا دیتا ہوں، جسے وہ کاروبار پر ٹیکس کے لئے استعمال میں لاتے ہیں۔ اگر کوئی آڈیٹر ہو تو بہتر معلومات فراہم کر سکتا ہے۔

والسلام
 

فرحت کیانی

لائبریرین
آپکو اتنی جلدی ری فنڈ کیسے مل جاتا ہے؟ کیا تمام گوشوارے خودکار چیک ہوتے ہیں؟ ہمارے ہاں تو گوشوارے جمع کروانے کے دو سے تین ماہ بعد ٹیکس ریٹرن کا فارم ملتا ہے ۔ جو کہ اکثر کسی ٹیکس اتھارٹی سے مینولی گزر کر آتا ہے۔ اگر ٹیکس کا بقایا ہو تو اسے چند ماہ کے اندر اندر ادا کرنا ہوتا ہے۔ اور اگر زیادہ ادا کر دیا ہو تو ری فنڈ بھی تقریباً اتنی مدت میں مل جاتا ہے۔
یہاں اگر کسی وجہ سے ریٹرن فلیگ نہ ہو یا آڈٹ کی زد میں نہ آئے تو آٹومیٹکلی ریفنڈ مل جاتا ہے۔
پاکستان میں اکثر لوگ ٹیکس ری فنڈ کلیم ہی نہیں کرتے۔ وجہ لاعلمی اور اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہ کون اتنے طویل چکر میں پڑے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں نے پچھلے سال نئی گاڑی خریدی تو ٹیکس/رجسٹریشن فیس میرے انکم ٹیکس میں ایڈجسٹ ہو گئی اور اسی لحاظ سے میرے انکم ٹیکس کی کٹوتی کم ہو گئی۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
متحدہ عرب امارات میں جنوری سے 5 فیصد ویلیو ایڈٹ ٹیکس شروع ہورہا ہے
انرجی ڈرنکس میں 50 فیصد لگ چکا ہے سگریٹ میں 100فیصد
اور سوفٹ ڈرنکس میں 50 فیصد۔
سعودی عرب میں بھی شروع ہوگا۔
 
ناروے بھی تو تیل اور گیس سے مالا مال بہت امیر ملک ہے تو ہماری انکم ٹیکس سے جان کیوں نہیں چھوٹ رہی؟ سال کی ساری کمائی میں سے 36 فیصد حکومت ہڑپ کر جاتی ہے۔ :cry2:
اماں کاہے کو جھوٹ بولے ہے چھتیس فیصد :surprise:
اتا بڑا جھوٹ توبہ توبہ
 

زیک

مسافر
جب ٹیکس دیا جاتا ہے تو ریفنڈ کیوں ہوتا ہے اور کس حساب سے ہوتاہے ؟
تنخواہ میں سے اِنکم ٹیکس پہلے ہی کاٹ لیا جاتا ہے لیکن کچھ دوسرے آمدنی کے ذرائع میں ایسا نہیں ہوتا۔ پھر یہ کاٹا ہوا ٹیکس اندازہ ہوتا ہے۔ سال ختم ہونے کے بعد کیلکولیٹ کر کے صحیح اِنکم ٹیکس کا پتا چلتا ہے۔ اگر آپ پہلے زیادہ ٹیکس دے چکے ہوں تو باقی واپس مل جاتا ہے۔
 
Top