درستی کے لیے شکرگزار ہوں۔ شاد رہیں۔میں پرہشان تها کہ بیدل اصل کو کیسے غلط بانده سکتے ہیں. گنجور کے مطابق شعر ایسے ہے
حرص قانع نیست بیدل ورنہ از ساز معاش
آنچہ ما درکار داریم اکثری درکار نیست
حرص قانع نہیں ہے بیدل ورنہ ساز معاش میں سے جس کو ہم درکار رکهتے ہیں اس میں سے اکثر ہمیں درکار نہیں ہے.
ایک اور نسخے میں ہے کہ
حرص قانع نیست بیدل ورنہ از بهر معاش
آنچہ ما درکار داریم اکثرش درکار نیست
حرص قانع نہیں ہے بیدل ورنہ معاش کے لیے
جو کچه ہم درکار رکهتے ہیں اس میں سے اکثر ہمیں درکار نہیں ہے.