تعارف اور تعارف ہمارا ہو بھی کیا

سیما علی

لائبریرین
بہت ہی محنتی اور باہمت خاتون ہیں آپ والد کی علالت کے بعد اپنی پڑھائی بھی کی تعلیم بھی جاری رکھی لیکن آپ کی ترقی میں بینک کی جاب کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ اگر کوئی ہلکی پھلکی کمپنی میں ملازمت ملتی تو اتنا وقت پڑھائی کے لئے کہاں ملتا پڑھ کر اچھا لگا
بھیا بڑا مشکل وقت دیکھا اس پڑھائی کی وجہ سے نوکری کے ساتھ پڑھنا آسان نہ تھا چھوٹے بچے نوکری سب ملکر ہمیں گھن چکر بنائے رکھتے۔۔۔یہ کہانی پھر سہی !!!!!!!!
وہ تو ہماری اماّں جنتی ہمارے ساتھ نہ ہوتیں تو ہم بے کار پتھر ہوتے ہماری تراش خراش میں سب ان ہی کا مرہونِ منت ہے مالک سے دعا ہے اپنی بارگاہ میں افضل ترین مقام عطا فر مائے آمین۔۔۔۔۔
 
بھیا بڑا مشکل وقت دیکھا اس پڑھائی کی وجہ سے نوکری کے ساتھ پڑھنا آسان نہ تھا چھوٹے بچے نوکری سب ملکر ہمیں گھن چکر بنائے رکھتے وہ تو ہماری اماّں جنتی ہمارے ساتھ نہ ہوتیں تو ہم بے کار پتھر ہوتے ہماری تراش خراش میں سب ان ہی کا مرہونِ منت ہے مالک سے دعا ہے اپنی بارگاہ میں افضل ترین مقام عطا فر مائے آمین۔۔۔۔۔
اللہ پاک نے جسے ترقی دینی ہوتی ہے وہ ترقی کرہی لیتا ہے چاہے پوری دنیا بھی اُس کےپیچھے کیوں نہ پڑ جائے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سیما جی آپ بہت اچھی اور با ہمت آپا ہیں ہمارے لئے۔
ہمیشہ خوش رہیں اور ہم سب کو دعاؤں سے نوازرتی رہیں۔ آمین
 
سیما علی

لائبریرین
سیما جی آپ بہت اچھی اور با ہمت آپا ہیں ہمارے لئے۔
ہمیشہ خوش رہیں اور ہم سب کو دعاؤں سے نوازرتی رہیں۔ آمین
جیتی رہیے بٹیا بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں جلدی سے اچھی ہوجائیے ڈاکٹر کو دکھا لیا کیا کہتا ہے ہماری بٹیا کو نظر لگ گئی اتنے سارے کا م جو کرتی ہیں پیارے پیارے سارا دن سلامت رہیے ۔۔۔آمین
 
سیما علی

لائبریرین
یوں تو ہم اس محفل سے روٹھے ہوئے ہیں۔ مگر یہ تعارف اتنا جاندار ہے کہ لگتا ہے ادبی سرقہ ہے۔ لہذا مداخلت کرنی ہی پڑی۔ معذرت اس شوخی کے لیے ۔ سدا خوش رہیں آمین
ویسے آج ہم کو یہ اردو محفل جوائن کئے پورے پندرہ سال ہوگئے ہیں۔ 19 اپریل 2006 یہاں ہماری آمد ہوئی تھی
جیہ اب ہمیں بھی ضد ہے ہم آپکو منا ہی کے دم لیں گے ان شاء اللّہ ؀
اب میں ہوں اور تجھ کو منانے کی جستجو
کچھ بھی نہیں ہے راہ میں پندار بھی نہیں

اور ہمیں روٹھے ہوئے کو؀
روٹھے لوگوں کو منانے میں مزہ آتا ہے

بہت سارا پیار
پیاری جیہ پلیز آجائیے :redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redheart::redlips::redlips::redlips::redlips::redlips::redlips::redlips:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جیتی رہیے بٹیا بہت سارا پیار اور ڈھیروں دعائیں جلدی سے اچھی ہوجائیے ڈاکٹر کو دکھا لیا کیا کہتا ہے ہماری بٹیا کو نظر لگ گئی اتنے سارے کا م جو کرتی ہیں پیارے پیارے سارا دن سلامت رہیے ۔۔۔آمین
ثم آمین
معلوم نہیں نظر لگی ہے یا ہمیں آرام کروانے کا بس یہی ایک طریقہ باقی ہے۔ فیملی ڈاکٹر اور پرائیویٹ ڈاکٹر دونوں کی مختلف رائے ہیں ۔ دونوں آپس میں کسی ایک نتیجے پر پہنچ لیں تو کچھ ہو آگے۔
 
اللّہ بہتر کرے گا ان شاء اللّہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں مگر پلیز تھوڑا آرام بھی ضروری ہے ۔۔۔۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ثم آمین
معلوم نہیں نظر لگی ہے یا ہمیں آرام کروانے کا بس یہی ایک طریقہ باقی ہے۔ فیملی ڈاکٹر اور پرائیویٹ ڈاکٹر دونوں کی مختلف رائے ہیں ۔ دونوں آپس میں کسی ایک نتیجے پر پہنچ لیں تو کچھ ہو آگے۔
اب اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے قابل ڈاکٹرز کی بیٹھک یا پھر سپریم کورٹ کا فل بینچ ناگزیر ہے :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اب اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے قابل ڈاکٹرز کی بیٹھک یا پھر سپریم کورٹ کا فل بینچ ناگزیر ہے :LOL:
نہیں اس کی ضرورت نہیں پڑے گی ان شاء اللہ۔ 26 کو معلوم ہو جائے گا۔ ہم دراصل اپنے بازو بلکہ کندے کو تجربات کی بھینٹ نہیں چڑھانا چاہتے۔ وہی کندھا تو سب اپنی بندوق چلانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ :LOL:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بھیا آپ بھی بٹیا کو تنگ کرتے ہیں پہلے ہی وہ بیمار ہے ۔۔۔۔۔
نہیں سیما آپا۔ ہم بھائی کی باتوں سے تنگ نہیں ہوتے بلکہ اس طرح تو اچھا وقت کٹ رہا ہے تکلیف کا۔ لیکن ابھی دیکھئیے گا کیا کرتے ہیں ان کے ساتھ۔ :rollingonthefloor:
 
Top