اُردو محفل کا اسکول - 6

نیلم

محفلین
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

“جب کبھی بھی کوئی شخص اخلاص کے ساتھ

‘‘لا الہ الا اللہ‘‘

کہے گا تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے جائیں گے،یہاں تک کہ وہ عرش تک پہنچ جائے،جب تک کہ بڑے گناہوں سے بچتا رہے‘‘۔(ترمزی)
 

نیلم

محفلین
زمانہ نے عجب پلٹا کھایا ہے ، پچھلے لوگ عبادت چھپ کر اس لیے کرتے تھے کہ کہیں شہرت نہ ہو جائے - اور اب اس لیے چھپا کر کرتے ہیں کہیں لوگ مذاق نہ اڑائیں -

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٦١٥
 

نیلم

محفلین
وقت
دوست
اور
رشتے
یہ وہ چیزیں ہیں جو ہمیں مفت میں ملتی ہیں
مگر
ان کی قیمت کا تب اندازہ ہوتا ہے
جب
یہ کہیں کھو جاتی ہیں

(حضرت علی رضی تعالی اللہ عنہ)
 

نیلم

محفلین
شیخ سعدی کی ایک خوبصورت بات
*
**
*
انسان خاک سے بنا ہے
اگر اس میں خاکساری نہیں
تو
اس کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے
 

فرحت کیانی

لائبریرین
تم چاہے جتنی مرضی آسمانی کتابیں پڑھ لو، جتنا بھی نیکی کی تلقین کر لو؛ اس کا کوئی فائدہ نہیں جب تک کہ تم خود ان پر عمل پیرا نہ ہو۔
- بدھا
 
"آئیے رمضان المبارک کا استقبال کریں۔ راتوں کو قرآن کی “پرانی کہانیاں“ سنیں۔ دن میں مہاجر پٹھانوں کے خلاف تعصب کا درس دیں اور پٹھان مہاجروں سے افطار کریں۔ نمازیں کندھے سے کندھا اور ایڑیوں سے ایڑیاں ملا کر پڑھیں اور مسجد سے نکلتے ہی اسلام اور نماز اور فرمان خدا کی ایسی تیسی کریں۔آپ یقین کریں یہ صرف ثقافتی سرگرمی کا مہینہ ہے، صرف ایکٹیویٹی ہے۔ کوئی آخرت اور جواب دہی نہیں ہو گی۔ کسی قتل اور تعصب کے زہر کا حساب نہیں ہو گا۔ اپنی اولاد کو قرآن اور فرمان رسول سمجھنے مت دیجیے ورنہ وہ غلط راہوں پر چل کر تمام مسلمانوں کو ایک امت واحد سمجھنے لگ جائیں گے۔"

ابو شامل کے فیس بک اسٹیٹس سے نقل شدہ
 

نیلم

محفلین
‎''اپنی قسمت پہ وہی شخص روتا ہے جسے سجدوں میں رونے کی عادت نہ ہو''۔

حضرت علی(رضی اللہ تعالٰی عنہ)
 
Top