اُردو محفل کا اسکول - 6

فرحت کیانی

لائبریرین
کس نے کہا کہ اسکول بند تھا اور یہ ابھی آپ کو اسکول لکھنا نہیں آیا۔ بھلا کیوں؟
ڈانٹیں تو نہیں شمشاد بھائی! :(
سیدہ شگفتہ نے نوٹس بورڈ پر لکھا ہے ناں کہ سکول میں چھٹی ہے۔ آپ انہیں بھی ڈانٹیں اب۔
سکول تو انگریزی کا لفظ ہے ناں تو میں اس کو انگریزی تلفظ کے ساتھ لکھتی ہوں۔ یہاں کبھی کسی ٹیچر نے بتایا ہی نہیں کہ کیسے لکھنا ہے۔ اس کے لئے ٹیچرز کو بھی ڈانٹیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے صرف آپ کو تو نہیں ڈانٹا، بلکہ ان سبکو ڈانٹا ہے جنہوں نے اسکول کو بغیر الف کے یعنی کہ صرف سکول لکھا ہے۔

بیشک school انگریزی کا لفظ ہے لیکن اردو میں اسے اسکول لکھتے اور کہتے ہیں۔ اسکول کے الف کے نیچے زیر اور ک کے اوپر پیش ہے۔
اس کا ایک مطلب مدرسہ بھی ہے۔ لیکن موجودہ دور میں مدرسہ ایک الگ شناخت بن کر رہ گیا ہے جہاں صرف دینی تعلیم دی جاتی ہو جبکہ اسکول میں ہر موضوع پر تعلیم دی جاتی ہے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ڈانٹیں تو نہیں شمشاد بھائی! :(
سیدہ شگفتہ نے نوٹس بورڈ پر لکھا ہے ناں کہ سکول میں چھٹی ہے۔ آپ انہیں بھی ڈانٹیں اب۔
سکول تو انگریزی کا لفظ ہے ناں تو میں اس کو انگریزی تلفظ کے ساتھ لکھتی ہوں۔ یہاں کبھی کسی ٹیچر نے بتایا ہی نہیں کہ کیسے لکھنا ہے۔ اس کے لئے ٹیچرز کو بھی ڈانٹیں۔

اسکول میں کوئی نہیں تھا تو میں سمجھی کہ چھٹی ہے اس لیے نوٹس بورڈ پر بھی لکھ دیا :angel:
 

فرحت کیانی

لائبریرین
اسکول میں کوئی نہیں تھا تو میں سمجھی کہ چھٹی ہے اس لیے نوٹس بورڈ پر بھی لکھ دیا :angel:
:jokingly:
اسکول میں کوئی کیوں نہیں تھا؟ حاضری کا رجسٹر کہاں ہے؟
سچ میں کوئی نہیں تھا، میں تو صبح کی نماز پڑھتے ہی اسکول آ گئی تھی۔ :angel:
حاضری رجسٹر شاید ٹیچر کے پاس ہو۔
یہ اسکول ہے، یہاں اتنی صبح کون آتا ہے بھلا۔
شگفتہ کو بھی سے ڈانٹ پڑی :daydreaming: :openmouthed:
 

نیلم

محفلین
انسان کے تین حصے ہیں ان میں سے ایک حصہ خدا کا۔ ایک اپنا۔ ایک حصہ کیڑوں کا۔ پس جو حصہ اللہ کا ہے وہ روح ہے۔ جو حصہ اپنا ہے۔ وہ عمل ہے ۔ جو کیڑوں کا ہے وہ جسم ہے۔
 

عمراعظم

محفلین
انسان کے تین حصے ہیں ان میں سے ایک حصہ خدا کا۔ ایک اپنا۔ ایک حصہ کیڑوں کا۔ پس جو حصہ اللہ کا ہے وہ روح ہے۔ جو حصہ اپنا ہے۔ وہ عمل ہے ۔ جو کیڑوں کا ہے وہ جسم ہے۔
اب ایسے ڈرائیں تو نہیں بھئی ! جب تک اللہ تعالٰی اپنا حصہ نہیں لے لیتا ہم کیڑوں کو ا’ن کا حصہ لینے سے روکنےکی کوشش ضرور کریں گے۔بلکہ ہم نے آج ہی سپرے بھی کیا تھا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ترجمہ کی کلاس

میں ترکی کی وزارتِ دینیات کی ویب سائٹ دیکھ رہا تھا تو پتا چلا کہ انہوں نے عثمانی ترکی میں ہزاروں رسالے اور کتب اپلوڈ کیے ہوئے ہیں۔ وہیں ایک چھوٹا سا رسالہ 'امثالِ علی کرم اللہ وجہہ' کے نام سے نظر آیا جس میں امام علی کے پرحکمت مختصر جملے درج تھے۔ میں نے سوچا کہ ان جملوں کو محفل کی خدمت میں پیش کر دوں۔ اس سے دو مقصد پورے ہو جائیں گے۔ اول اس سے محفلین کو عثمانی ترکی کی نثر سے اور اردو سے اس کی قربت سے متعارف ہونے کا موقع ملے گا۔ ثانیاً اس سے ہمیں امام علی مرتضیٰ کے اقوالِ زریں کا مطالعہ کرنے کا شرف بھی حاصل ہو جائے گا۔

اربابِ اسائتی اصلاح فکرنده ایسه‌ڭ آنلره اییلک ایتمکدن گری طورمه.
اگر اہلِ بدی کی اصلاح کی فکر میں ہو تو ان کے ساتھ بھلائی کرنا مت چھوڑو۔

انسانڭ دوچار اولدیغی مصائبی خلقدن گیزلمگه چالشمسی روش مردانه آثارندندر.
انسان جن مصائب سے دوچار ہوتا ہے، اُن کو لوگوں سے مخفی رکھنے کی کوشش کرنا مروت/مردانگی میں سے ہے۔

حقیقی قرداشڭ وقتِ مشقتده امدادیڭه یتیشندر.
تمہارا حقیقی بھائی وہ ہے جو مشقت کے وقت تمہاری امداد کو پہنچتا ہے۔

هر بورجی ادا ایتمک متقضیاتِ دینیه‌دندر.
ہر (قسم کے) قرض کی ادائیگی دین کی ضروریات میں سے ہے۔

آدمڭ صاحبِ ادب بولنمسی مالکِ ذهب اولمسندن اعلادر.
انسان کا صاحبِ ادب ہونا مالکِ زر ہونے سے بہتر ہے۔

تحتِ اداره‌ڭده بولنانلره نافع اولمق ایسترسه‌ڭ آنلری تأدیبه چالش.
اگر اپنے ماتحتوں یا اہلِ عیال کے لیے نافع ہونا چاہو تو انہیں اچھے آداب سکھانے کی کوشش کرو۔

هر صباح ایرکن قالقه‌رق ایشڭله اشتغاله باشلا مسعود اولورسین.
ہر صبح جلدی اٹھ کر اپنے کام کاج میں مشغول ہو جاؤ، سعادت پا جاؤ گے۔

پدر و مادره اطاعت و احسان افضلِ اعمالِ صالحه دیمگه شایاندر.
ماں باپ کی اطاعت اور ان کے ساتھ احسان اعمالِ صالحہ میں سب سے افضل کہے جانے کے لائق ہے۔

عمرڭ برکتی اعمالِ حسنه ایله‌در.
عمر میں برکت اعمالِ حسنہ سے ہوتی ہے۔

ایتدیگڭ احسانی منتله ابطال ایلمه.
اپنے کیے ہوئے احسان کو احسان جتا کر باطل مت کر دو۔

بشاشتِ چهره بر احسانِ دائمیدر.
چہرے کی بشاشت ایک دائمی احسان ہے۔

نفسڭ ملازمِ صبر ایسه آڭا عاقبت مظفر اوله‌جغنی تبشیر ایت.
اگر تمہارا نفس صبر پر ثابت قدم رہے تو اسے در عاقبت کامیاب ہونے کی بشارت دو۔

انسانڭ الله قورقوسیله آغلامسی گوزلرینڭ نورینی تزیید ایدر.
انسان کا اللہ کے خوف سے گریہ کرنا اُس کی آنکھوں‌ کے نور کو بڑھاتا ہے۔

محبت، احبابه حرمت ایتمکله تأیید اولنور.
محبت کی تائید احباب کی حرمت کرنے سے ہوتی ہے۔

سفره باشینده اربابِ اکلڭ کثرتی طعامڭ مدارِ برکتیدر.
دسترخوان پر کھانے والوں کی کثرت غذا میں برکت کا باعث ہے۔

امورِ مکروهه‌دن تغافل ایت، مظهرِ احترام اولورسین۔
امورِ مکروہہ سے تغافل برتو، مظہرِ احترام ہو جاؤ گے۔

تواضع، صاحبنی مظهرِ تعظیم ایدر.
تواضع اپنے صاحب کو مظہرِ تعظیم کر دیتی ہے۔

اللهه توکل ایت، مظهرِ عون و عنایت ایدیلرسین.
اللہ پر توکل رکھو، مظہرِ عون و عنایت بن جاؤ گے۔

سلطنتڭ ثباتی اجرای عدالته متوقفدر.
سلطنت کا ثبات اجرائے عدالت پر موقوف ہے۔

شو اوچ شئ اصحابنڭ موجبِ هلاکی اولور: خسیسلک، هواپرستلک، خودبینلک.
یہ تین چیزیں اپنے رکھنے والے کی ہلاکت کا موجب بنتی ہیں: کنجوسی، ہواپرستی اور خودبینی۔

ایمان اوچ جزءِ متساویدن مرتب اعتبار اولندیغی حالده بونلردن بری حیاء، بری ذکا، دیگری سخادر.
ایمان کے تین برابر حصوں سے مرتب ہونے کی حالت میں، ایمان کا ایک حصہ حیا، دوسرا حصہ ذکاوت اور تیسرا حصہ سخاوت ہے۔

حرص بر رخنه‌در‌ که آنی طوپراقدن بشقه بر شی سد ایده‌مز.
حرص ایک ایسا رخنہ ہے کہ جس کو مٹی کے علاوہ کوئی شے پُر نہیں کر سکتی۔

احساندیده‌نڭ محسنه عرضِ شکر ایتمسی جالبِ احسانِ دیگر اولور.
احسان دیدہ کا اپنے محسن کا شکریہ ادا کرنا ایک اور احسان جلب کرنے کا باعث بنتا ہے۔

مکافاتِ اخرویه سعاداتِ دنیویه‌یه مرجحدر.
آخرت کی مکافات دنیاوی سعادات سے برتر ہیں۔

سلامت بر جامه‌در که اسکیمک بیلمز.
سلامتی ایک ایسا جامہ ہے جو کبھی پرانا نہیں ہوتا۔
 
Top