اُردو محفل کا اسکول - 6

ذوالقرنین

لائبریرین
:goodluck: جنت میں سب کچھ ہے لیکن موت نہیں۔
:goodluck: قرآن میں سب کچھ ہے لیکن جھوٹ نہیں۔
:goodluck: دنیا میں سب کچھ ہے لیکن وفا نہیں۔
:goodluck: انسان میں سب کچھ ہے لیکن صبر نہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
:island: جس گناہ سے عمر کم ہوجاتی ہے وہ رشتہ داروں سے بدسلوکی ہے۔
:island: جس گناہ سے انسان پر لعنت ہوتی ہے وہ جھوٹ ہے۔
:island: جس گناہ سے پکڑ ہوتی ہے وہ ظلم ہے۔
:island: جس گناہ سے رزق بند ہو جاتا ہے وہ زنا ہے۔
:island: جس گناہ سے پردہ فاش ہو جاتا ہے وہ نشہ ہے۔
:island: جس گناہ سے نعمتوں کو زوال آ جاتا ہے وہ تکبر ہے۔
:island: جس گناہ سے پوری انسانیت تباہ ہو جاتی ہے وہ قتل ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
بات اگر وضاحت سے کی جائے تو بہتر ہوتا ہے۔ کم از کم اس واقعے سے تو ہمیں یہی سبق ملتا ہے۔

گاؤں میں دینو لوہار نے اپنے نئے شاگرد کو گھوڑے کی نعل بنانا سکھاتے ہوئے کہا۔
"دیکھو! یہ لوہا بھٹی میں تپ کر لال ہو چکا ہے۔ اب میں انی پر رکھونگا۔جب میں سر ہلاؤں تو تم اس پر ہتھوڑا دے مارنا۔"
دینو نے سر ہلایا اور شاگرد نے ہتھوڑا رسید کر دیا۔
لوہے پر نہیں، دینو کے سر پر۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ہم مکار فطرت رکھتے ہیں۔ کیا ہم خود اس حقیقت سے آشنا ہیں ظاہر ہے آشنا تو ہوں گیں ہماری فطرت ہمارا آئینہ ہے اور آئینہ تو ہم روز دیکھتےہیں۔ (خیال از ناز پری)​
 

عمر سیف

محفلین
" انسانوں کو ایک دوسرے سے کسی نہ کسی غرض نے باندھ رکھا ہے۔۔ غرض نہ ہو تو شاید ہر انسان اپنے محور میں ایک تنہا زندگی گزارتا رہے، شاید ہم جیسے گنہگاروں نے خدا تعالٰی کے ساتھ بھی غرض اور طلب کا رشتہ باندھ رکھا ہے، یہ نہ ہو تو ہم شاید خدا کو بالکل بھلا ڈالیں۔

عنیزہ سّید
"دل من مسافر من" سے اقتباس
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ارشاد باری تعالٰی!
========
" تو کرتا وہی ہے جو تو چاہتا ہے پر ہوتا وہی ہے جو میں چاہتا ہوں۔ تو وہ کر جو میں چاہتا ہوں، پھر وہ ہوگا جو تو چاہتا ہے۔"
 

ذوالقرنین

لائبریرین
ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
==============
"کوئی بندہ حرام مال کمائے پھر اس میں سے اللہ پاک کی راہ میں صدقہ کرے تو یہ صدقہ اس کی طرف سے قبول نہیں کیا جائے گا۔ اگر اپنی ذات اور گھر والوں پر خرچ کرے تو برکت سے خالی ہوگا۔ اگر اس کو چھوڑ کر مرا تو اس کے جہنم کے سفر میں زادِ راہ بنے گا۔
اللہ پاک برائی کو برائی سے نہیں مٹاتا بلکہ برے اعمال کو اچھے اعمال سے مٹاتا ہے۔"
(مشکوۃ)​
 

ذوالقرنین

لائبریرین
جب بھی فارغ وقت ملے تو اپنی ماں کے پاس جا کے بیٹھ جایا کرو، کیونکہ ماں کے ساتھ گزرا ہوا وقت قیامت کے دن نجات کا باعث بنتا ہے۔
(حضرت علی کرم اللہ وجہ)​
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جب بھی فارغ وقت ملے تو اپنی ماں کے پاس جا کے بیٹھ جایا کرو، کیونکہ ماں کے ساتھ گزرا ہوا وقت قیامت کے دن نجات کا باعث بنتا ہے۔
(حضرت علی کرم اللہ وجہ)​

کس درجہ خوبصورت بات اور نصیحت ہے ۔

بے حد شکریہ بھائی اس انتخاب کو شامل کرنے کے لیے ۔
 

عمر سیف

محفلین
میں نے تمام دنیا پر نظر ڈالی، ہر شخص کسی نہ کسی چیز سے محبت کرتا ہے مگر اس محبوب چیز کو دنیا میں چھوڑ کر اکیلا قبر میں چلا جاتا ہے۔ میں نے سوچا کہ میں نیکیوں اور اچھے کاموں سے محبت کروں تاکہ وہ قبر میں بھی میرے ساتھ جائیں اور مجھے اکیلا نہ چھوڑیں۔
امام غزالی رحمتہ اللہ علیہ
 
Top