اُردو محفل کا اسکول - 6

ناعمہ عزیز

لائبریرین
اماں کو میری بات ٹھیک سے سمجھ آگئی. اس نے اپنا چہرہ میری طرف کئے بغیر نئی روٹی بیلتے ہوئے پوچھا

" تو اپنی کتابوں میں کیا پیش کرے گا؟"

میں نے تڑپ کر کہا !

" میں سچ لکھوں گا اماں اور سچ کا پرچار کروں گا. لوگ سچ کہنے سے ڈرتے ہیں اور سچ سننے سے گھبراتے ہیں. میں انھیں سچ سناؤں گا اور سچ کی تلقین کروں گا."

میری ماں فکر مند سی ہو گئی. اس نے بڑی دردمندی سے مجھے غور سے دیکھا اور کوئلوں پر پڑی ہوئی روٹی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے کہا!

" اگر تو نے سچ بولنا ہے تو اپنے بارے میں بولنا ' دوسرے لوگوں کی بابت سچ بول کر ان کی زندگی عذاب میں نہ ڈال دینا. ایسا فعل جھوٹ سے بھی برا ہوتا ہے."

از اشفاق احمد، صبحانے فسانے ،عنوان اماں سردار بیگم
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
حقیقتیں آشکار کر دے صداقتیں بے حجاب کر دے
ہر ایک ذرہ یہ کہہ رہا ہے کہ آ، مجھے آفتاب کر دے

یہ خواب کیا ہے؟ یہ زشت کیا ہے؟ جہاں کی اصلی سرشت کیا ہے؟
بڑا مزہ ہو تمام چہرے اگر کوئی بے نقاب کر دے . . . . . . . . . .
...
کہو تو رازِ حیات کہہ دوں، حقیقتِ کائنات کہہ دوں
وہ بات کہہ دوں کہ پتھروں کے جگر کو بھی آب آب کر دے

پھر ایک تقصیر کر رہا ہوں پھر ایک تدبیر کر رہا ہوں
خلافِ تقدیر کر رہا ہوں، خدا اگر کامیاب کر دے

ترے کرم کے معاملے کو ترے کرم پر ہی چھوڑتا ہوں
مری خطائیں شمار کر دے، مری سزا کا حساب کر دے

حفیظ جالندھری
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
بچپن کی محرومیاں،بچپن کی زیادتیاں،بچپن کی ماریں اور بچپن کے سمجھوتے،ہماری ذات میں خلا بن جاتے ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ بڑے ہوتے جاتے ہیں۔ہم کبھی اسکو کتابوں سے ،کبھی راگوں سے،کبھی تصویروں سے اور کبھی شعروں سے ،کبھی دولت ،شہرت اور تعلقات عامہ سے بھرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن یہ خلا کبھی نہیں بھرتے۔

(جاوید چوہدری کی “زیرو پوائنٹ“ سے انتخاب)
 

ذوالقرنین

لائبریرین
سب سے پہلے کون سی نماز کس نے پڑھی؟
فجر:---------- حضرت آدم علیہ السلام
ظہر:---------- حضرت ابراہیم علیہ السلام
عصر:---------- حضرت یعقوب علیہ السلام
مغرب:---------- حضرت داؤد علیہ السلام
عشاء:---------- حضرت یونس علیہ السلام
 

ذوالقرنین

لائبریرین
:goodluck: جب تم حیا نہ کرو تو جو دل چاہے، کرو۔
:goodluck: غیب کی خبریں بتانے والے کے پاس نہ جایا کرو۔
:goodluck: قبروں کو سجدہ گاہ نہ بنایا کرو۔
:goodluck: دوزخ کی آگ سے بچو چاہے کجھور کا ایک ٹکڑا ہی دے کر۔
(مسلم
 

ذوالقرنین

لائبریرین
"میں نے اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے اللہ کو پہچانا۔ انسان بے صبرا اور نا شکرا واقع ہوا ہے۔ انسان ہر فیصلہ اپنی مرضی اور منشاء کے مطابق چاہتا ہے۔ لیکن اللہ کے فیصلے برحق اور موقع کے مطابق ہوتے ہیں۔"
(حضرت علی کرم اللہ وجہ)​
 

عمر سیف

محفلین
میرا پہلا بچہ میری گود میں تھا۔ میں ایک باغ میں بیٹھا تھا ۔ اور مالی کام کر رہے تھے۔
ایک مالی میرے پاس آیا اور کہنے لگا ” ماشااللہ بہت پیارا بچہ ہے ۔ اللہ اِس کی عمر دراز کرے “۔
میں نے اس سے پوچھا ” تمھارے کتنے بچے ہیں ؟ “-
وہ کہنے لگا “میرے آٹھ بچے ہیں”-
جب اس نے آٹھ بچوں کا ذکر کیا تو میں نے کہا کہ ”اللہ اُن سب کو سلامت رکھے ۔ لیکن میں اپنی محبت کو آٹھ بچوں میں تقسیم کرنے پہ تیار نہیں ہوں”-
یہ سن کر مالی مسکرایا اور میری طرف چہرہ کر کے کہنے لگا :
” صاحب جی ۔ ۔ ۔ محبت تقسیم نہیں کیا کرتے ۔ ۔ ۔ محبت کو ضرب دیا کرتے ہیں”-

اشفاق احمد
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
دنیا میں سب سے اچھے کام دو ہیں ۔ ایک تو اخلاق و کردار کی اصلاح اور دوسرے علم کی روشنی کو پھیلانا ۔

(شہید حکیم محمد سعید )
 

سارہ خان

محفلین
دنیا بھی کتنی عجیب جگہ ہےیہاں 100 کلو اناج کی بوری جواٹھا سکتا ہے وہ خرید نہیں سکتا ،اور جو خرید سکتا ہے وہ اٹھا نہین سکتا ۔۔
 

نیلم

محفلین
اللہ سے انسان محبت کرتا ہے اور یہ چاہتا ہے کہ اللہ بھی اس سے محبت کرے مگر محبت کے لیے وہ کچھ دینے کو تیار نہیں۔ اللہ کے نام پر وہی چیز دوسروں کو دیتا ہے جسے وہ اچھی طرح استعمال کر چُکا ہوں یا پھر جس سے اس کا دل بھر چُکا ہو چایے وہ لباس ہو یا جُو تا ۔ وہ خیرات کرنے والے کے دل سے اُتری ہوئی چیز ہوتی ہے اور اس چیز کے بدلے وہ اللہ کے دل میں اُترنا چاہتا ہے ۔
وہ چاہتا ہے اس پُرانے لباس ، گھسی ہوئی چپل یا ایک پلیٹ چاول کے بدلے اسے جنت میں گھر مل جائے ،اللہ اسکی دُعائیں قبول کرنا شروع کردے، اس کے بگڑے کام سنورنے لگیں۔ وہ جانتا ہے، اللہ کو دلوں تک سُرنگ بنانا آتا ہے پھر بھی وہ اللہ کو دھوکا دینا چاہتا ہے،

[شہرٍذات - عمیراحمد]
 

ذوالقرنین

لائبریرین
وضو کے فائدے:

بسم اللہ پڑھ کے ہاتھ دھونے سے ہاتھوں کے گناہ،
کلی کرنے سے زبان کے گناہ،
منہ دھونے سے آنکھوں کے گناہ،
مسح کرنے سے کانوں کے گناہ
اور پاؤں دھونے سے پاؤں کے گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
نماز کے فائدے:

:island: فجر کی نماز مرتے وقت کام آتی ہے۔
:island: ظہر کی نماز قبر میں کام آتی ہے۔
:island: عصر کی نماز منکر نکیر کے سوالات میں کام آتی ہے۔
:island: مغرب کی نماز حساب کتاب میں کام آتی ہے۔
:island: عشاء کی نماز پل صراط پار کرنے میں کام آتی ہے۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
عذاب قبر سے بچانے والی سات چیزیں:

1)--- نماز کی پابندی
2)--- صدقے کی کثرت
3)--- تلاوتِ قرآن پاک
4)--- تسبیحات کی کثرت
5)--- جھوٹ سے بچنا
6)--- خیانت نہ کرنا
7)--- چغلی سے بچنا
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دو چہرے انسان کو کبھی نہیں بھولتے ۔ ۔
ایک مشکل میں ساتھ دینے والا
دوسرا مشکل میں ساتھ چھوڑ جانے والا
 

شمشاد

لائبریرین
نماز کے فائدے:

:island: فجر کی نماز مرتے وقت کام آتی ہے۔
:island: ظہر کی نماز قبر میں کام آتی ہے۔
:island: عصر کی نماز منکر نکیر کے سوالات میں کام آتی ہے۔
:island: مغرب کی نماز حساب کتاب میں کام آتی ہے۔
:island: عشاء کی نماز پل صراط پار کرنے میں کام آتی ہے۔

۔۔۔۔ کام آتی ہیں یا کام آئیں گی؟
 

عمر سیف

محفلین
غلطی کا ادراک ہو جائے تو معافی بھی مل جاتی ہے اور صاحب دعا بھی ،لیکن اگر نہ ہو تو مرتبہ بھی جاتا ہے اور قرار بھی نصیب نہیں ہوتا۔
نامعلوم ۔۔
 
Top