اُردو محفل کا اسکول - 6

عمر سیف

محفلین
کچھ لمحے بڑے فیصلہ کن ہوتے ہیں۔ اس وقت یہ طے ہوتا ہے کہ کون کس شخص کا سہارا بنایا جائے گا۔ جس طرح کسی خاص درجہ حرارت پر پہنچ کر ٹھوس مائع اور مائع گیس میں بدل جاتا ہے اسی طرح کوئی خاص گھڑی بڑی نتیجہ خیز ثابت ہوتی ہے۔ اس وقت ایک قلب کی سوئیاں کسی دوسرے قلب کے تابع کر دی جاتی ہیں۔ پھر جو وقت پہلے قلب میں رہتا ہے وہی وقت دوسرے قلب کی گھڑی بتاتی ہے۔ جو موسم جو رت جو پہلے دن میں طلوع ہوتا ہےوہی دوسرے آئینے منعکس ہوتا ہے۔ دوسرے قلب کی اپنی زندگی رک جاتی ہے۔ اس کے بعد اس میں صرف بازگشت کی آواز آتی ہے۔

بانو قدسیہ
راجہ گدھ سے اقتباس
 

عمر سیف

محفلین
ایک روز میں نے قدرت للہ سے پوچھا “یہ جو اللہ والے لوگ ہوتے ہیں‘ یہ عورت سے کیوں گھبراتے ہیں۔”
“زیادہ تر بزرگ تو عورتوں سے ملتے ہی نہیں۔ ان کے دربار میں عورتوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے.”
“یہ تو ہے.” وہ بولے.
“سر راہ چلتے ہوئے کوئی عورت نظر آجائے تو گھبرا کر سر جھکا لیتے ہیں. ان کی اس گھبراہٹ میں خوف کا عنصر نمایاں ہوتا ہے. وہ عورت سے کیوں ڈرتے ہیں؟”
“شاید وہ اپنے آپ سے ڈرتے ہیں.” قدرت نے کہا۔
“لیکن وہ تو اپنے آپ پر قابو پا چکے ہوتے ہیں‘ اپنی میں کو فنا کر چکے ہوتے ہیں.”
“اپنے آپ پر جتنا زیادہ قابو پا لو اتنا ہی بے قابو ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.”
“آپ کا مطلب ہے شر کا عنصر کبھی پورے طور پر فنا نہیں ہوتا؟”
“شر کا عنصر پورے طور پر فنا ہو جائے تو نیکی کا وجود ہی نہ رہے۔ چراغ کے جلنے کے لئے پس منظر میں اندھیرا ضروری ہے۔”
“میں نہیں سمجھا. مجھے ان جملوں سے کتاب اور دانشوری کی بو آتی ہے۔”
“انسان میں جوں جوں نیکی کی صلاحیت بڑھتی ہے توں توں ساتھ ساتھ شر کی ترغیب بڑھتی ہے. شر کی ترغیب نہ بڑھے تو نیکی کی صلاحیت بڑھ نہیں سکتی.”
“سیدھی بات کیوں نہیں کرتے آپ۔”
قدرت میری طرف دیکھنے لگے.
“کہ تمام قوت کا منبع شر ہے. نیکی میں قوت کا عنصر نہیں۔ اللہ کے بندوں کا کام ٹرانسفارمر جیسا ہے. شر کی قوت کا رخ نیکی کی طرف موڑ دو .”

اقتباس : ممتاز مفتی کی کتاب “لبیک”
 

فرحت کیانی

لائبریرین
  • آہستہ آہستہ چلنا اور منزلِ مقصود تک پہنچنا اندھا دھند دوڑنے اور راستے میں رہ جانے سے بہتر ہے۔ (شیخ سعدی)
  • تین چیزیں انسان کو تباہ کر دیتی ہیں۔ حرص، حسد اور غرور۔ (امام غزالی)
  • جیسا تُو ہے ویسا ہی نظر آ۔ ورنہ اصلیت خود ہی ظاہر ہو جائے گی۔ (فرید گنج شکر)
  • حیا کی کشش حُسن سے بھی زیادہ حسین ہوتی ہے۔
  • مہمان کے واسطے زیادہ خرچ کرو کیونکہ یہ اسراف میں شامل نہیں (ام المومنین ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رض)
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
زندگی کو احمقانہ جھگڑالو پن سے علیحدہ کر کے دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ یہ نعمت ایک احسان ہے‘ ایک تحفہ ہے‘ ایک مسکراتا ہوا پھول ہے‘ خوشبو اور رنگوں کا امتزاج۔ زندگی رواں دواں ایک پاکیزہ دریا ہے‘ جو کناروں کو سیراب کرتا ہوا چلتا رہتا ہے۔ فیض ہی فیض تعاون ہی تعاون‘ برکت ہی برکت۔

واصف علی واصف
 

عمر سیف

محفلین
دو چیزیں اخلاق کی وضاحت کرتی ہیں۔
آپ کا ’ظرف’ جب آپ کے پاس کچھ بھی نہ ہو اور آپ کا ’رویہ’ جب آپ کے پاس سب کچھ ہو۔
نامعلوم
 

غ۔ن۔غ

محفلین
انسان موت سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، جہنم سے نہیں
حالانکہ کوشش کرنے سے انسان جہنم سے بچ سکتا ہے، لیکن موت سے نہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دنیا نصیب سے ملتی ہے اور آخرت محنت سے
لیکن ہم محنت دنیا کے لیے کرتے ہیں اور آخرت کو نصیب پر چھوڑ دیتے ہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
زندگی کی اصل خوبصورتی یہ نہیں کہ آپ کتنے خوش ہیں
بلکہ زندگی کی اصل خوبصورتی تو یہ ہے کہ دوسرے آپ سے کتنا خوش ہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ خوش ہوتے ہیں
لیکن زندگی اس وقت بہترین ہوتی ہے جب دوسرے آپکی وجہ سے خوش ہوتے ہیں
 

غ۔ن۔غ

محفلین
جو شخص حصولِ علم کی مشکلات نہیں جھیلتا
اسے جہالت کی سختیاں عمر بھر جھیلنا پڑتی ہیں
(ارسطو)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
لوگوں کو دعا کے لیے کہنے سے بہتر ہے کہ ایسے عمل کرو کہ لوگوں کے دل سےآپ کے لیے خود بخود دعا نکلے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ دنیا کی محبت سے رب نہیں ملتا
لیکن رب کی محبت سے دنیا اور جنت دونوں مل جاتی ہیں۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
اپنی منزل کو متعین کرنے کے لیے ہمیں ہمیشہ ایسی شمع جلانی چاہیے جس کی روشنی میں دوسرے لوگ بھی اپنی راہیں متعین کرسکیں۔​
 
Top