اُردو محفل کا اسکول - 6

غ۔ن۔غ

محفلین

جولوگ فائدے میں کسی کوشریک نہیں کرتے،نقصان میں بھی ان کاکوئی شریک نہیں ہوتا۔
کمزور انسان موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں اور باہمت انسان خود موقع پیداکرتے ہیں۔
جواونچی جگہ کھڑے ہوتے ہیں،ان کو زیادہ طوفان اور آندھیوں کا سامناکرنا پڑتاہے۔
 

غ۔ن۔غ

محفلین
"اگرتوکل سیکھناہے تو پرندوں سے سیکھو کہ جب وہ گھرلوٹتے ہیں تو ان کی چونچ میں کل کےلیے کوئی دانہ نہیں ہوتا"​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
دل میں اترنے کےلیے سیڑھیوں کی نہیں بلکہ اچھے اخلاق کی ضرورت ہوتی ہے۔​

پرخلوص اور سچاشخص کبھی سچائی اور خلوص کی قسمیں نہیں کھاتا۔​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
وہ ایک انگلی جو مشکل وقت میں آپ کے آنسو پونچھتی ہےان دس انگلیوں سے بہتر ہےجو آپ کی کامیابی پرتالیاں بجاتی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
عقلمند انسان اپنے آپ کو پست کر کے بلندی حاصل کرتا ہے اور نادان اپنے آپ کو بڑھا کر ذلت اٹھاتا ہے ۔

(خیال : حضرت علی ابن ابی طالب)
 

سارہ خان

محفلین
مولانا رومی ایک دن خرید و فروخت کے سلسلے میں بازار تشریف لے گئے۔ایک دکان پر جا کر رک گئے۔دیکھا کہ ایک عورت کچھ سودا سلف لے رہی ہے۔سودا خریدنے کے بعد اس عورت نے جب رقم ادا کرنی چاہی تو دکان دار نے کہا،“عشق میں حساب کتاب کہاں ہوتا ہے،چھوڑو پیسے اور جاؤ۔“
مولانا رومی یہ سن کر غش کھا کر گر پڑے۔دکان دار سخت گھبرایا اس دوران وہ عورت وہاں سے چلی گئی۔خاصی دیر بعد جب مولانا رومی کو ہوش آیا تو دکاندار نے پوچھا،
“مولانا صاحب آپ کیوں‌بے ہوش ہو ئے؟“
مولانا رومی نے جواب دیا،
“میں اس بات پر بے ہوش ہوا کے تم دونوں میں‌اتنا قوی اور مضبوط عشق ہے کہ آپس میں کوئی حساب کتاب نہیں‌جب کہ اللہ کے ساتھ میرا عشق کتنا کمزور ہے کہ میں‌تسبیح کے دانے گن گن کر گراتا ہوں۔“
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
رفاقتوں کے فیض اعتماد کے دم سے ہیں۔ بداعتماد انسان نہ کسی کا رفیق ہوتا ہے اور نہ کوئی اسکا کوئی حبیب۔ بداعتمادی کی سب سے بڑی سزا یہ ہے کہ انسان کو ایسا کوئی انسان نظر نہیں آتا جس کی تقریب کی وہ خواہش کرے اور نہ ہی وہ خود کو کسی کے تقرب کا اہل سمجھتا ہے۔

واصف علی واصف
 

نیلم

محفلین
دنیا ایک سائے کی طرح ہے، اگر اس کے پیچھے بھاگو گے تو کبھی بھی پکڑ نہ پاؤ گے. اس سے اپنا منہ پھیر لو، تو اس کے پاس تمہارے پیچھے چلنے کے علاوہ کوئی اور چارہ نہ ہو گا
 

نیلم

محفلین
جب تک آسمان میں کوئی (یعنی اللہ) تمہاری حفاظت کے لئے ہے تب تک یقین رکھو کہ زمین پر تمہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا
 
Top