آپ ﷺ کی شان میں اشعار

سیما علی

لائبریرین
یا صاحب الجمال و یا سیدالبشر
من وجہک الکبیر لقد نور القمر
لا یمکن الثناکما کام حقہ
"بعد از خدا بزرگ توی قصہ مختصر
ترجمعہ:اے صاحب جمال صلی اللہ علیہ وسلم اور اے انسانوں کے سردار
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے رخ انور دے چاند چمک اٹھا
آپ کی ثناء کا حق ادا کرنا ممکن نہیں
قصہ مختصر یہ کہ خدا کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی بزرگ ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
ہست شانِ رحمتت گیتی نواز
آرزو دارم کہ میرم در حجاز

( آپ ﷺ کی شانِ رحمت ایک زمانے کو نوازتی ہے۔ میری آرزو یہ ہے کہ مجھے موت آئے تو سرزمین حجاز میں۔)
 

سیما علی

لائبریرین
جن کو نبی کے اسوہء حسنہ سے عشق ہے
ان کے بنے ہیں راہ میں نقش قدم چراغ

یہ بھی لکھا ہوا ہے خدا کی کتاب نے
سرکار نے جلائے ہیں کتنے اہم چراغ

اللہ کا کرم ہے دعائے رسول سے
اسلام کو ملے ہیں کئ محترم چراغ
 

سیما علی

لائبریرین
رب کا محبوب آیا ہے میرا نبی ﷺ
حق کا پیغام لایا ہے میرا نبی ﷺ
ہر طرف ان کی آمد کے چرچے ہوئے
پتے پتے نے گایا ہے میرا نبی ﷺ
سدرۃ المنتہیٰ تک ہے ان کا نشاں
آسماں سے ہو آیا ہے میرا نبیﷺ
حسنِ یوسف جسے دیکھ شرما گیا
رب نے ایسا بنایا ہے میرا نبیﷺ
ذرہ ذرہ گواہی ہے دیتا یہی
نور نے خود سجایا ہے میرا نبیﷺ
ہاتھ چوما تھا آدم نے اپنا کبھی
آل میں جو دکھایا ہے میرا نبیﷺ
آئے جبریل لے کر جو حکمِ خدا
چوم پاؤں جگایا ہے میرا نبی ﷺ
ہے یقیں وہ شفاعت کریں گے مری
حق شفاعت کا لایا ہے میرا نبی ﷺ
وصفِ احمد کروں گا میں ساغر بیاں
اونچا رتبہ جو پایا ہے میرا نبیﷺ
اے آر ساغر ۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
وہ آدم و نوح سے زیادہ
بلند ہمت بلند ارادہ
وہ زہد عیسیٰ سے کوسوں آگے
جو سب کی منزل وہ اس کا جادہ
ہر اک پیغمبر نہاں ہے اس میں
ہجوم پیغمبراں ہے اس میں
وہ جس طرف ہے خدا ادھر ہے
میرا پیمبر عظیم تر ہے
 

سیما علی

لائبریرین
ﺟﮩﺎﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﮬﮯ ﻧﮧ ﮬﮯ ﺧﻨﺪﮦ ﺟﺒﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ
ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ ﺟﻦ ﺳﮑﯽ ﻧﮧ ﻋﻮﺭﺗﯿﮟ ﺍﻥ ﺳﺎ ﺣﺴﯿﮟ ﮐﻮﺋﯽ
ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮐﮭﯽ ﮬﮯ ﻗﺪﺭﺕ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﮮ ﺁﻗﺎ ﮐﻤﯽ ﺗجھ ﻣﯿﮟ
ﺟﻮ ﭼﺎﮨﺎ ﺁﭖ ﻧﮯ ﻣﻮﻟﯽ ﻭﮦ ﺭﮐﮭﺎ ﮬﮯ ﺳﺒﮭﯽ ﺗجھ ﻣﯿﮟ
 

سیما علی

لائبریرین
خدا کے بعد برتر آپ ہی کی ذات ہے آقاﷺ
میں کیا لکھوں نہ لکھنے کی میری اوقات ہے آقاﷺ
درود آپ پر بھیجوں تو سب بگڑا سنورتا ہے
آپ ہی کی نسبت سے بنی ہر بات ہے آقاﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
جگمگائی ہے یہ دنیا مصطفی کے نور سے
مہر چمکا مَہ چمکا مصطفی کے نور سے

نور والے مصطفی ﷺآ گئے چھا گئے
نور والے مصطفی ﷺ آ گئے چھا گئے

جس نے آقا ﷺ پر سجی گلیاں ستاروں کی طرح
دل میں خوشیاں رقص کرتی ہے بہاروں کی طرح
نور والے مصطفی ﷺ آ گئے چھا گئے
نور والے مصطفی ﷺ آ گئے چھا گئے

مرحبا یا مصطفی ﷺ مرحبا یا مصطفی ﷺ
مرحبا یا مصطفی ﷺ مرحبا یا مصطفی ﷺ

سرکارﷺ کی آمد مرحبا دلدار کی آمد مرحبا حضورﷺ کی آمد مرحبا پرنور کی آمد مرحبا
 

سیما علی

لائبریرین
اسی ہور ایک لاک پیغمبر آئے
ولے مرتبا کوئی تیرا نہ پائے

چھپا نور سب کا ترے نور انگے
کہ جیوں تارے چھپتے اہے سور انگے
ملاوجہیؔ:

—-
 

سیما علی

لائبریرین
رہے نامور سید المرسلین
کہ آخر ہے وے شافع المذنبیں

نول رُکھ پہ خلقت کے اے دل تو ریج
وہی پھل ہے آخر جو اول ہے بیج
نصرتی
 

سیما علی

لائبریرین
تو جو اﷲ کا محبوب ہوا خوب ہوا
یانبی خوب ہوا خوب ہوا خوب ہوا
اے شہنشاہِ رسل فخرِ رسل ختمِ رسل
خوب سے خوب خوش اسلوب ہوا خوب ہوا
—داغؔ دہلوی-
 

سیما علی

لائبریرین
وہ دانائے سبل ختم الرسل مولائے کل جس نے
غبارِ راہ کو بخشا فروغِ وادیِ سینا

نگاہِ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
وہی یاسیں وہی طٰہٰ وہی قرآں وہی فرقاں
ڈاکٹر اقبالؔ :
—-
 

سیما علی

لائبریرین
خدا کے بعد برتر آپ ہی کی ذات ہے آقاﷺ
میں کیا لکھوں نہ لکھنے کی میری اوقات ہے آقاﷺ

درود آپ پر بھیجوں تو سب بگڑا سنورتا ہے
آپ ہی کی نسبت سے بنی ہر بات ہے آقاﷺ
 

سیما علی

لائبریرین
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تمام انبیاء میں بزرگی اور شان ختم نبوت کے حوالہ سے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے یہ ابیات ارشاد فرمائے:

شهدت باذن الله ان محمداً
رسول الذی فوق السماوات من عل

’’میں اللہ تعالیٰ کے اذن سے گواہی دیتا ہوں کہ محمد مصطفی اللہ تعالیٰ کے ایسے برگزیدہ رسول ہیں کہ جن کا مقام و مرتبہ آسمانوں سے بھی بلند ہے‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
وان ابا يحيیٰ ويحيیٰ کلاهما
له عمل فی دينه متقبل

وان اخا الاحقاف اذا قام فيهم
يقول بذات الله فيهم ويعدل

’’اور بلاشبہ ابو یحییٰ (یعنی حضرت زکریا علیہ السلام) اور حضرت یحییٰ علیہ السلام دونوں اپنے دین میں قبول کئے گئے ہیں۔ اور جب حضرت ہود علیہ السلام اپنی قوم میں کھڑے ہوئے تو فرماتے ہیں: اللہ کی قسم وہ (نبی آخرالزماں) ان میں ہی ہیں‘‘۔
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں مجھے بتایا گیا کہ قبیلہ دوس حضرت کعب رضی اللہ عنہ کے ان اشعار کی وجہ سے اسلام لے آیا:

قضينا من تهامة کل ريب
وخيبر تم اجمعنا السيوفا

نخيرها ولو نطقت لقالت
قواطعهن دوسااو ثقيفا

’’ہم نے تہامہ اور خیبر سے ہر شک کو دور کردیا، پھر ہم نے تلواریں جمع کیں۔ ہم نے تلواروں کو اختیار دیا اگر وہ بول سکتیں تو بلاشبہ یہ کہتیں کہ ان کی کاٹ قبیلہ دوس اور قبیلہ ثقیف ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
حضرت کعب بن زہیر نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نورانیت کا تذکرہ کیا:

ان الرسول لنور يستضاء به
مهند من سيوف الله مسلول

’’بے شک رسول اللہ نور ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نور طلب بھی کیا جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پختہ ہندی تلوار کی طرح اللہ کی تیز دھار تلواروں میں سے مضبوط تلوار ہیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
هُوَ الْحَبِيْبُ الَّذِیْ تُرْجَی شَفَاعَتُهُ
لِکُلِّ هَوْلٍ مِّنَ الْاَهْوَالِ مُقْتَحَمِ

’’وہ ایسے محبوب ہیں۔ جن کی شفاعت کی امید (دنیا و آخرت میں) پڑنے والے کربناک مصائب میں سے ہر مصیبت میں کی گئی ہے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
دَعَا اِلی اللّٰهِ فَالْمُسْتَمسِکُوْنَ بهِ
مُسْتَمسِکُونَ بِحَبْلٍ غَيْرِ مُنفَصِمِ

’’آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ کی طرف بلایا۔ پس جو دامنِ مصطفیٰ کو تھامنے والے ہیں وہ ایسی رسی کو (یعنی نبوت و رسالتِ محمدی) کو پکڑنے والے ہیں جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں ہے۔‘‘
 

سیما علی

لائبریرین
فَهُوَ الَّذِیْ تَمَّ مِعْنَاهُ وَصُوْرَتُهُ
ثُمَّ اصْطَفَاهُ حَبِيْبًا بَارِيئُ النَّسَمِ

’’پس آپ وہ (ذاتِ اتم) ہیں جن کے ظاہری و باطنی کمالات مکمل ہوئے تو خالقِ ارواح نے انہیں اپنا منتخب محبوب بنا لیا۔‘‘
 
Top