اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں - 1

تبسم

محفلین
مشکل میں نے اس لئے کہا کہ، اگر میں اچھائی بیان کروں تو کہیں تکبر نہ ہو جائے، اور اگر برائی بیان کروں تو ڈرتا ہوں کی اللہ نے پردہ رکھا ہوا ہے تو رکھا رہنے دیا جائے۔
اچھا جی
پر ایسا کیوں کر ہو گا شاید آپ کی اُن بُری عادات کو دور کر نے لے کوئی مشہورا مل جائے
 
اچھا جی
پر ایسا کیوں کر ہو گا شاید آپ کی اُن بُری عادات کو دور کر نے لے کوئی مشہورا مل جائے
اگر میں اپنی بری عادتوں کو برا جانتا ہوں، کہ واقعی یہ عادت بری ہے۔ تو صرف قوت ارادی اور اللہ کی مرضی سے ختم ہو سکتی ہے۔
ویسے بھی برائی کا تزکرہ کرنا برائی کو پھیلانے کے مترادف ہے
 
بری عادتیں۔۔۔۔
1) لوگوں سے عام طور پر بدگمان رہتا ہوں۔ اسی لیے کبھی دھوکا نہیں کھاتا۔
2) بات کرتے ہوئے موقع اور مناسبت کا خیال نہیں رکھ پاتا اور نا ہی الفاظ کا درست انتخاب کر پاتا ہوں۔
3) ظاہر اور باطن میں بہت زیادہ فرق ہے۔
اچھی عادتیں۔۔۔۔
1) نیت بری نہیں ہے۔ کسی کا برا نہیں چاہتا
2) ایک ہی غلطی دوبارہ نہیں دہراتا
3) اپنی تمام تر بیوقوفیوں اور حماقتوں کے باوجود بات کی تہہ میں بہت جلدی پہنچ جاتا ہوں۔
 
Top