اپنی تین اچھی اور تین بری عادتیں بتائیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
میری ایک بہت اچھی عادت کہ میں ۔۔۔:angel:
دل میں میل کبھی نہیں رکھتا اور خفا بھی نہیں ہوسکتا۔۔:blushing:
 

پپو

محفلین
شائد یہ بری عادتیں ہی ہوں

1بھوک لگی ہو تو غصہ بہت آتا ہے عام حالات میں نہیں ناراضگی کا اظہار خاموشی اختیار کرکے کرتا ہوں
2 کسی روٹھے ہوئے کو منا نہیں سکتا اور کسی کو رخصت کرنا بہت مشکل لگتا ہے
3 کسی اجنبی پر بھروسہ کرتے بہت وقت لیتا ہوں حال دل بہت کم زباں پر آتاہے
اچھی عادات اپنے منہ سے کہنا اچھا نہیں لگ رہا مگر تھریڈ کی مجبوری ہے
1 نماز کی پابندی کرتا ہوں اگر چھوٹ جائے تو دل بہت دکھتا ہے
2 اپنا راز کسی دوسرے کو بتا کر حفاظت کی درخواست نہیں کرتا دوسروں سے تواقعات وابستہ نہیں کرتا
3 خواہشیں انتہائی کم رکھی ہیں یا نہیں رکھیں اس لیے دکھ سے آزاد ہوں
 
میں کسی سے حسد نہیں کرتی ' نماز کی پابندی کرتی ہوں اور جھوٹ نہیں بولتی اپنی بری باتیں دوسرا ہی بتا سکتا ہے دوسروں پہ جلد بھرو سہ کرنا انھیں دوست بنانے کے لئے خوب گفٹ دینا اور زیادہ بولنا ان برائیوں سے میں تنگ ہوں جس کی وجہ سے مجھے نقصان اٹھانا پڑتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
آپ خود بھی بتا سکتی ہیں کہ آپ میں ایسی عادت ہے جسے دوسرے پسند نہیں کرتی یا آپ کو بُری تو لگتی ہے لیکن چھوڑتی نہیں۔

مثال کے طور پر میری ایک عادت ہے کہ میں ضدی بہت ہوں۔ مجھے خود بھی یہ عادت اچھی نہیں لگتی اور ظاہر ہے دوسروں کو کیسے اچھی لگے گی۔ لیکن کیا کروں عادت سے مجبور ہوں۔
 

ذوالقرنین

لائبریرین
خامیاں:
1۔ بہت جلد ہر کسی پر اعتبار کر لینا۔
2۔ ہر کسی سے فری ہونا اور ہنسی مذاق کرنا۔
3۔ وقت کی پابندی نہیں کرسکتا۔ یعنی کھانے پینے سونے جاگنے کا کوئی ٹائم نہیں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top