ہاں کھانے کی بات ہو تو چاند بابوجلدی سے تیار ہوتے ہیں جیسے ابھی آیا ہی چاہتا ہےہاں جی ہاں جی یہ تجویز بہتر ہے چلیں جلدی بھیج دیں کھا کر میں بھی نتیجہ بتا دوں گا۔
ضروری نہیں کے انسان علم حاصل کرنے کے لیے خود تجربہ کرے کبھی کبھار دوسروں کے تجربے سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔۔۔۔۔خوش آمدید شاہ جی
ڈیرہ اسماعیل خان کی چار میں تین چیزوں کا تو معلوم ہے دریائے سندھ، گومل یونیورسٹی اور مولانا۔ سوہن حلوہ وہاں کا کیسا ہوتا ہے، اگر بھیج دیں تو کھا کر علم میں اضافہ ہو جائے گا۔
اگر انٹرویو میں کامیاب ہوا تو پاکستان کا چکر لگے گا پھر انشاءاللہ ضرور بھجوا دوں گا۔ہاں کھانے کی بات ہو تو چاند بابوجلدی سے تیار ہوتے ہیں جیسے ابھی آیا ہی چاہتا ہے
ارے بھئی کیا تیلے شاہ صاحب نہیں آئے ابھی تک انٹریوو سے فارغ ہو کر؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
میرا شہر ’’عروس البلاد کراچی‘‘
1- کھدی ہوئی سڑکیں
2- بجلی کی آنکھ مچولی
3- پانی کی فراہمی (یزیدی رویے پر)
4- سانحہ 12 مئی، 18 اکتوبر، 11 اپریل، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (صفحہ بھر جائے گا)۔۔
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کراچی
میرا شہر فخرِ پاکستان اور روحِ پاکستان کراچی
1۔ "غریب کی ماں"
2- شب کی رونقیں
3۔ سلجھے ہوئے لوگ
4۔ علم اور روزگار
السلام علیکم
جی واپسی ہوگئی تھی اور اللہ کا شکر ہے انٹرویو بھی اچھا رہا
دو ہفتوں میں رزلٹ ملے گا
دعا کیجئے اللہ کامیاب کرے۔
میں الخبر کا لکھ دوں۔ یہ شہر سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں ہے۔ ظہران (دہران)، الخبر اور الدمام بالکل ایسے ہی ہیں جیسے پاکستان میں چکلالہ، راولپنڈی اور اسلام آباد۔ فاصلہ بھی تقریباً اتنا ہی ہو گا۔
الخبر کو سعودی آرامکو نے ایک منصوبے کے تحت تعمیر کیا تھا۔
سمندر کے کنارے ایک خوبصورت شہر ہے۔
سعودی آرامکو کا میوزیم دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔
پورے سعودی عرب میں یہاں کی ٹریفک قدرے بہتر ہے۔