اگر آپ کے قبضے میں جن آ جائے

tanha musafir

محفلین
ویسے مجھے جن پر ایک بات یاد آئی کہ اگر کوئ بیچین جن آپ کو مل جاے - آپ اسے کام کہین اور وہ ایک منٹ میں وہ کام مکمل کر دے اور پھر آپ کے سر پر سوار ھو کہ "بولو میرے آقا کیا حکم ہے"، آپ پھر اسے کام دیں اور وہ ایک منٹ میں ختم کرکے ، پھر آ جاے اور کھے " بولو میرے آقا کیا حکم ہے " تو آپ کسطرح اس سے جان چھڑاینگے ، یاد رھے کہ آپ نے اسے آزاد بھی نھیں کرنا ھے۔ صحیح جواب دینے والے کو ذھین نمبر1 قرار دیا جایگا - نور خان
 

مغزل

محفلین
ویسے مجھے جن پر ایک بات یاد آئی کہ اگر کوئ بیچین جن آپ کو مل جاے - آپ اسے کام کہین اور وہ ایک منٹ میں وہ کام مکمل کر دے اور پھر آپ کے سر پر سوار ھو کہ "بولو میرے آقا کیا حکم ہے"، آپ پھر اسے کام دیں اور وہ ایک منٹ میں ختم کرکے ، پھر آ جاے اور کھے " بولو میرے آقا کیا حکم ہے " تو آپ کسطرح اس سے جان چھڑاینگے ، یاد رھے کہ آپ نے اسے آزاد بھی نھیں کرنا ھے۔ صحیح جواب دینے والے کو ذھین نمبر1 قرار دیا جایگا - نور خان

شکریہ نور صاحب۔
میں اسے حکم دوں گا کہ پاکستان پولیس کو سدھار دے اور وہ یہ کام ساری زندگی میں نہیں کرسکے گا۔،اہاہاہہا :rollingonthefloor:

لائیے میرے ذہین نمبر 1 ہونے کی سند ،
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے مجھے جن پر ایک بات یاد آئی کہ اگر کوئ بیچین جن آپ کو مل جاے - آپ اسے کام کہین اور وہ ایک منٹ میں وہ کام مکمل کر دے اور پھر آپ کے سر پر سوار ھو کہ "بولو میرے آقا کیا حکم ہے"، آپ پھر اسے کام دیں اور وہ ایک منٹ میں ختم کرکے ، پھر آ جاے اور کھے " بولو میرے آقا کیا حکم ہے " تو آپ کسطرح اس سے جان چھڑاینگے ، یاد رھے کہ آپ نے اسے آزاد بھی نھیں کرنا ھے۔ صحیح جواب دینے والے کو ذھین نمبر1 قرار دیا جایگا - نور خان

ایسا بے چین جن ملے گا کہاں سے؟ اگر آپ کو کہیں مل جائے تو اسے میرے پاس بھیج دیں، میرے پاس بہت سارے ایسے کام ہیں جو کبھی ختم نہیں ہوں گے۔

ایک تو محمود بھائی نے بتا ہی دیا ہے۔
 

dxbgraphics

محفلین
میرے پاس بھیج دیں ۔ شک ہے کہ ایک گھنٹے کے اندر بھاگ جائے گا۔
پاکستانی قوم سے نہیں جیت سکےگا
 

مغزل

محفلین
صاحب ، 14 سال قید کا ڈر ہوتا تو میں لکھتا کہ زرداری کو بھی سدھار دے لگے ہاتھوں اور یہ کام جن کیا جن کا باپ بھی نہیں کرسکتا ۔۔ ہاہہاہاہہاہاہہ
 

تعبیر

محفلین
سپنے دیکھتے دیکھتے ہی تو یہ نوبت آئی ہے۔

جاگ جاؤ، لاہور آ گیا ہے۔

ہی ہی ہی
پر مجھے تو پنڈی جانا ہے اس لیے میں دوبارہ سو رہی ہوں جب پنڈی آ جائے تو جگا دیجیے گا :dancing::laughing:

میں الطاف حسین کو پاکستان منگوا کر جوتے مرواتا

:laughing: ہاہاہا
دو میری طرف سے بھی
 

مغزل

محفلین
دو سو میری طرف سے بھی ۔، ہاہاہہ
باقی سب سیاہ ست دانوں کو بھی دو دو سو جوتے اور وہ بھی سر پر۔۔۔۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
جنات کا تذکرہ اللہ تعالی نے اپنے کلام قرآن مجید میں کیا ہے۔
لہذا مجھے لگتا ہے کہ اسی سورت میں جنات کے بارے میں معلومات مل سکتی ہیں۔
سورۃ جن کا ترجمعہ میں آپ کو دے دیتا ہوں۔
ترجمہ سورۃ جن
آیت نمبر 1:
آپ فرما دیں: میری طرف وحی کی گئی ہے کہ جنات کی ایک جماعت نے (میری تلاوت کو) غور سے سنا، تو (جا کر اپنی قوم سے) کہنے لگے: بیشک ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے
آیت نمبر 2:
جو ہدایت کی راہ دکھاتا ہے، سو ہم اس پر ایمان لے آئے ہیں، اور اپنے رب کے ساتھ کسی کو ہرگز شریک نہیں ٹھہرائیں گے
آیت نمبر 3:
اور یہ کہ ہمارے رب کی شان بہت بلند ہے، اس نے نہ کوئی بیوی بنا رکھی ہے اور نہ ہی کوئی اولاد
آیت نمبر 4:
اور یہ کہ ہم میں سے کوئی اَحمق ہی اللہ کے بارے میں حق سے دور حد سے گزری ہوئی باتیں کہا کرتا تھا
آیت نمبر 5:
اور یہ کہ ہم گمان کرتے تھے کہ انسان اور جنّ اللہ کے بارے میں ہر گز جھوٹ نہیں بولیں گے
آیت نمبر 6:
اور یہ کہ انسانوں میں سے کچھ لوگ جنات میں سے بعض اَفراد کی پناہ لیتے تھے، سو اُن لوگوں نے اُن جنات کی سرکشی اور بڑھا دی
آیت نمبر 7:
اور (اے گروہِ جنات!) وہ انسان بھی ایسا ہی گمان کرنے لگے جیسا گمان تم نے کیا کہ اللہ (مرنے کے بعد) ہرگز کسی کو نہیں اٹھائے گا
آیت نمبر 8:
اور یہ کہ ہم نے آسمانوں کو چھوا، اور انہیں سخت پہرہ داروں اور (اَنگاروں کی طرح) جلنے اور چمکنے والے ستاروں سے بھرا ہوا پایا
آیت نمبر 9:
اور یہ کہ ہم (پہلے آسمانی خبریں سننے کے لئے) اس کے بعض مقامات میں بیٹھا کرتے تھے، مگر اب کوئی سننا چاہے تو وہ اپنی تاک میں آگ کا شعلہ (منتظر) پائے گا
آیت نمبر 10:
اور یہ کہ ہم نہیں جانتے کہ (ہماری بندش سے) ان لوگوں کے حق میں جو زمین میں ہیں کسی برائی کا اِرادہ کیا گیا ہے یا ان کے رب نے ان کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرمایا ہے
آیت نمبر 11:
اور یہ کہ ہم میں سے کچھ نیک لوگ ہیں اور ہم (ہی) میں سے کچھ اس کے سوا (برے) بھی ہیں، ہم مختلف طریقوں پر (چل رہے) تھے
آیت نمبر 12:
اور ہم نے یقین کر لیا ہے کہ ہم اللہ کو ہرگز زمین میں (رہ کر) عاجز نہیں کر سکتے اور نہ ہی (زمین سے) بھاگ کر اسے عاجز کر سکتے ہیں
آیت نمبر 13:
اور یہ کہ جب ہم نے (کتابِ) ہدایت کو سنا تو ہم اس پر ایمان لے آئے، پھر جو شخص اپنے رب پر ایمان لاتا ہے تو وہ نہ نقصان ہی سے خوف زدہ ہوتا ہے اور نہ ظلم سے
آیت نمبر 14:
اور یہ کہ ہم میں سے (بعض) فرماں بردار بھی ہیں اور ہم میں سے (بعض) ظالم بھی ہیں، پھر جو کوئی فرمانبردار ہوگیا تو ایسے ہی لوگوں نے بھلائی طلب کی
آیت نمبر 15:
اور جو ظالم ہیں تو وہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے
آیت نمبر 16:
اور یہ (وحی بھی میرے پاس آئی ہے) کہ اگر وہ طریقت (راہِ حق، طریقِ ذِکرِ اِلٰہی) پر قائم رہتے تو ہم انہیں بہت سے پانی کے ساتھ سیراب کرتے
آیت نمبر 17:
تاکہ ہم اس (نعمت) میں ان کی آزمائش کریں، اور جو شخص اپنے رب کے ذِکر سے منہ پھیر لے گا تو وہ اسے نہایت سخت عذاب میں داخل کر دے گا
آیت نمبر 18:
اور یہ کہ سجدہ گاہیں اللہ کے لئے (مخصوص) ہیں، سو اللہ کے ساتھ کسی اور کی پرستش مت کیا کرو
آیت نمبر 19:
اور یہ کہ جب اللہ کے بندے (محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی عبادت کرنے کھڑے ہوئے تو وہ ان پر ہجوم در ہجوم جمع ہو گئے (تاکہ ان کی قرات سن سکیں)
آیت نمبر 20:
آپ فرما دیں کہ میں تو صرف اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں بناتا
آیت نمبر 21:
آپ فرما دیں کہ میں تمہارے لئے نہ تو نقصان (یعنی کفر) کا مالک ہوں اور نہ بھلائی (یعنی ایمان) کا (گویا حقیقی مالک اللہ ہے میں تو ذریعہ اور وسیلہ ہوں)
آیت نمبر 22:
آپ فرما دیں کہ نہ مجھے ہرگز کوئی اللہ کے (اَمر کے خلاف) عذاب سے پناہ دے سکتا ہے اور نہ ہی میں قطعاً اُس کے سوا کوئی جائے پناہ پاتا ہوں
آیت نمبر 23:
مگر اللہ کی جانب سے اَحکامات اور اُس کے پیغامات کا پہنچانا (میری ذِمّہ داری ہے)، اور جو کوئی اللہ اور اُس کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نافرمانی کرے تو بیشک اُس کے لئے دوزخ کی آگ ہے جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
آیت نمبر 24:
یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ (عذاب) دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جا رہا ہے تو (اُس وقت) انہیں معلوم ہوگا کہ کون مددگار کے اعتبار سے کمزور تر اور عدد کے اِعتبار سے کم تر ہے
آیت نمبر 25:
آپ فرما دیں: میں نہیں جانتا کہ جس (روزِ قیامت) کا تم سے وعدہ کیا جا رہا ہے وہ قریب ہے یا اس کے لئے میرے رب نے طویل مدت مقرر فرما دی ہے
آیت نمبر 26:
(وہ) غیب کا جاننے والا ہے، پس وہ اپنے غیب پر کسی (عام شخص) کو مطلع نہیں فرماتا
آیت نمبر 27:
سوائے اپنے پسندیدہ رسولوں کے (اُنہی کو مطلع علی الغیب کرتا ہے کیونکہ یہ خاصہء نبوت اور معجزہء رسالت ہے)، تو بے شک وہ اس (رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے آگے اور پیچھے (علمِ غیب کی حفاظت کے لئے) نگہبان مقرر فرما دیتا ہے
آیت نمبر 28:
تاکہ اللہ (اس بات کو) ظاہر فرما دے کہ بے شک ان (رسولوں) نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دئیے، اور (اَحکاماتِ اِلٰہیہ اور علومِ غیبیہ میں سے) جو کچھ ان کے پاس ہے اللہ نے (پہلے ہی سے) اُس کا اِحاطہ فرما رکھا ہے، اور اُس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے
صدق اللہ العظیم
امید ہے آپ اس سے بہت استفادہ حاصل کر سکیں گے۔
 

شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب

لیکن بات مزاح کے رنگ میں چل رہی ہے کہ اگر آپ کے قبضے میں جن آ جائے تو آپ اس سے کیا کام لیں گے؟
 

اشتیاق علی

لائبریرین
اچھا میرے خیال میں وہ تو کسی بھی پاکستانی کے کسی کام نہ آئےگا۔
کیونکہ پاکستانی عوام کی ڈیمانڈ ہی بہت مشکل ہو گی کہ وہ اپنی جان چھڑا کر بھاگنے کی سوچے گا۔
 

asfar-haider

محفلین
بھائی ! اسے آرام سے سمجھا بوجھا کر واپس کوہ قاف بھجوا دیں کہ یہاں طالبان بہت ہیں اور بم دھماکے ہو رہے ہیں کہیں آپ کے کسی کام میں بے چارہ کسی دھماکے کی زد میں آ گیا تو یہ گناہ آپ کے گلے پڑ جائے گا ! ویسے میرے خیال میں جنات بھی آج کل اپنی اپنی جگہوں پر آرام سے ہوں گے کیونکہ دہشت گردی کی خبریں ان تک بھی پہنچ چکی ہوں گی اور وہ بھی نیوز الرٹ ہی دیکھ رہے ہوں گے ۔۔۔۔ ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا ہا
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کبھی بھی اپنے علاقے میں نہیں لے جائے گا کیونکہ اسے اپنے علاقے میں افراتفریحی نہیں پھیلانی۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اگر جن میرے قبضے میں آجائے تو میں ایک ایسا ادارہ تشکیل دینے پر اسے مامور کردوں جس کا کام دنیا بھر میں چھپنے والی ہر کتاب کا اردو ترجمہ کرنا ہو۔۔۔۔اس طرح کہ
ابھی وہ کتاب منظرِ عام پر آئی اور ابھی اس ادارے میں اس کا ترجمہ اردو زبان میں دستیاب ہوگیا۔۔۔۔۔
 

نورمحمد

محفلین
گر جن میرے قبضے میں آجائے تو ۔ ۔ ۔ ۔
بھئ ۔ ۔ پہلے ہی اس مصیبت سے پریشان ہے ۔۔ بس دعا کیجئے گا کہ اللہ عافیت کے ساتھ تمام پریشانیوں کو دور کرے ، آمین
 
Top