اگر پاکستان میں انتخابات کل ہوں، تو آپ کس کو ووٹ دیں گے ؟

الف نظامی

لائبریرین
2013 کی الیکشن کمپین میں عمران خان ایک سوال پوچھا کرتے تھے:
"نواز شریف، اٹھاریوں ترمیم کے بعد بجلی بنانا وفاق کی ذمہ داری نہیں تھی صوبے کی ذمہ داری تھی۔ بتاؤ کتنی بجلی بنائی تم نے اور کیوں نہیں بنائی؟"

یہ سوال آج خود عمران کے سامنے کھڑا ہے۔

ممکنہ جوابات: دیکھیں ناں یہ ہوگیا تھا، وہ ہوگیا تھا، فلاں نے یوں کیا اور فلاں نے ووں کیا، فلاں نے بھی تو نہیں بنائی"

میں پی ٹی آئی کے احباب سے اسی لئے کہا کرتا ہوں کہ "بس گلاں ای کرنیاں سوکھیاں"
 
جاسم محمد

محفلین
ممکنہ جوابات: دیکھیں ناں یہ ہوگیا تھا، وہ ہوگیا تھا، فلاں نے یوں کیا اور فلاں نے ووں کیا، فلاں نے بھی تو نہیں بنائی"

میں پی ٹی آئی کے احباب سے اسی لئے کہا کرتا ہوں کہ "بس گلاں ای کرنیاں سوکھیاں"
جواب جانتے ہوئے بھی بغض عمران نکالا ہے
Currently, work on seven power projects including a 10.2MW project at Jabori in Mansehra, 11.8MW project at Shangla, 84MW project at Gorkan Mittaltan in Swat, 40.8MW project at Koto in Lower Dir, 69MW Lavi project in Chitral, 300MW project in Balakot and a 10.56MW project at Chapri Charkhel in Kurram district is under way
Out of the seven projects, two hydo power generation projects in Jabori and Koto will be completed by December 2020, adding more than 60MW of electricity to the system.​
KP to complete work on 60MW hydropower projects by December
 
غلط اعداد و شمار
دسمبر ۲۰۲۰ میں مکمل ہونے والےجبوڑی اور کوٹو منصوبوں کی مجموعی بجلی پچاس اعشاریہ آٹھ میگا واٹ بنتی ہے جب کہ اس نیوز آرٹیکل میں ساٹھ میگا واٹ سے زائد لکھی ہے۔

بجلی بنائیں تو کم از کم پانچ سو میگا واٹ تو ہو۔ پچاس میگا واٹ بنا کر اس کو بھی ۶۰ میگا واٹ رپورٹ کرنے سے بھی کام نہیں چلے گا۔
 
آخری تدوین:
مولانا تو ہمیشہ سے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے رہے ہیں کیونکہ وہ خود سعودیوں کے ایجنٹ ہیں۔
فضل ڈیزل تو یہودیوں اور سعودیوں دونوں کا ایجنٹ ہے۔ مجھے لگتا ہے سعودیوں اور یہودیوں کے درمیان ثالثی کا کردار اسی نے ادا کیا ہوگا۔
 
Ali Baba

محفلین
تو کیا حکیم صاحب کا فرمانا مستند ہو گیا؟
یہ جو آج حکیم سعید کا نام لیتے نہیں تھکتے، اُس وقت ان کی زبانیں گنگ ہو گئی تھیں جب حکیم سعید کو ان کے "بھائی" بندوں نے دن دیہاڑے شہید کر دیا تھا۔ اسی کو نون لیگی منافقت کہتے ہیں۔
 
Ali Baba

محفلین
یہ لیں، ابھی آپ حکیم سعید کی بات کر رہے تھے، اب جمائمہ پر جا پہنچے۔ِ
یہ وہ نام نہاد مولوی ہیں جو ساری دنیا کو اخلاقیات کا درس دیتے نہیں تھکتے اور خود اخلاقی پستی کی آخری حدیں بھی پھلانگ جاتے ہیں، شرم ان کو مگر نہیں آتی۔
 
پاکستان میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ صرف حزب اختلاف کے سیاست دانوں پر ہر قسم کے الزامات لگائے جائیں اور اس مقصد کے لیے عدلیہ و دیگر اداروں کو بھی استعمال کیا جاتا رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف نیازی صاحب پر لگنے والے ہر الزام کے ثبوت موجود ہیں۔ کچھ غیر ملکی عدالتوں میں ثابت ہوئے، کچھ حالات نے ثابت کیے جن میں کردار کی کمزوری، یہودیوں سے تعلقات بار بار اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانا بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ ان کا نام ہی یو ٹرن خان پڑگیا۔

دیگر سیاستدانوں کے خلاف ملک دشمنی، کرپشن سمیت بہت سے الزامات لگائے گئے لیکن آج تک کوئی ثابت نہیں ہوا۔ جس ایک جج نے ان کے خلاف فیصلہ دیا اسے غلط حرکتوں کی وجہ سے عدالت سے نکال دیا گیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
جنہیں حکیم سعید کی بات مستند محسوس نہیں ہوتی وہ جمائمہ کی بات کو ہی مستند سمجھیں گے اس میں ایسی غیر اخلاقی بات کیا ہے کہ پروپگنڈا سکواڈ کو برا محسوس ہوگیا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
یہاں کافی پروپگنڈا بریگیڈ سے منسلک نئے لوگوں کی آمد ہوئی ہے جو مکالمہ تو نہیں کر سکتے البتہ طعن و تشنیع اور منفی ریٹنگ سے کام چلا رہے ہیں تو بھائیو یہ اردو محفل ہے سوشل میڈیا نہیں۔ کچھ وقت گزاریں محفل کو سمجھیں ۔ آپ مہذب انداز میں مکالمہ کریں گے تو ضرور جواب ملے گا جہاں تک آپ کی منفی ریٹنگ دینے کی حکمت عملی ہے تو یاد رکھیں منفی ریٹنگ کے ردعمل میں بھی منفی ریٹنگ ہی ملے گی۔
یا تو خود کو مکالمہ کا اہل بنائیں اور غیر مہذب گفتگو کا ہر گز جواب نہیں ملے گا۔
 
جاسم محمد

محفلین
پاکستان میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ صرف حزب اختلاف کے سیاست دانوں پر ہر قسم کے الزامات لگائے جائیں اور اس مقصد کے لیے عدلیہ و دیگر اداروں کو بھی استعمال کیا جاتا رہا لیکن یہ حقیقت ہے کہ صرف نیازی صاحب پر لگنے والے ہر الزام کے ثبوت موجود ہیں۔
نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے تا حیات نااہل کیا۔ لیکن وہ نا اہل ثابت نہیں ہوا
نیب عدالت نے نواز شریف کو دو کرپشن کیسز میں سزا سنا دی۔ لیکن اس کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی
عمران خان کو کیلی فورنیا کی ایک عدالت نے پیش نہ ہونے پر بچی کا باپ قرار دے دیا۔ مگر وہ زانی ثابت ہو چکا
بغض عمران لا علاج مرض ہے
 
جاسم محمد

محفلین
حالات نے ثابت کیے جن میں کردار کی کمزوری، یہودیوں سے تعلقات بار بار اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانا بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کہ ان کا نام ہی یو ٹرن خان پڑگیا۔
کیا یوٹرن صرف عمران خان نے لئے ہیں؟ ڈکٹیشن نہیں لوں گا، استعفی نہیں دوں گا، ایکسٹینشن نہیں دوں گا، ان سب پر یوٹرن کس نے لئے؟ میثاق جمہوریت کا تحریری معاہدہ کر کے کون کالا کوٹ پہن کر منتخب وزیر اعظم کے خلاف عدالت گیا تھا؟ ۴ ہفتے علاج کی غرض سے عدالتی ضمانت لے کر کون ایک سال بعد بھی ملک واپس نہیں آرہا؟
 
جاسم محمد

محفلین
دیگر سیاستدانوں کے خلاف ملک دشمنی، کرپشن سمیت بہت سے الزامات لگائے گئے لیکن آج تک کوئی ثابت نہیں ہوا۔ جس ایک جج نے ان کے خلاف فیصلہ دیا اسے غلط حرکتوں کی وجہ سے عدالت سے نکال دیا گیا۔
نواز شریف کو سپریم کورٹ کے پانج ججز نے تاحیات نااہل کیا ہے۔ یہی جج جب نواز شریف سے بریف کیس لے کر ہر کیس میں با عزت بری کیا کرتے تھے، اس وقت وہ نیک و پارسا تھے۔
نواز شریف نے ۱۹۹۷ میں سپریم کورٹ پر حملہ کر کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو کوئٹہ بینچ خرید کر فارغ کر دیا تھا۔ اس وقت یہ عین جمہوری، انقلابی، آئینی و قانونی اقدام تھا۔ جسٹس قیوم کو نواز شریف آن ریکارڈ فون کروا کر اپنی مرضی کا فیصلہ لیا کرتے تھے۔ بعد میں وہ جج بھی فارغ کر دیا گیا لیکن نواز شریف کی ساکھ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
November 28,1997: Unruly mob storms top Pakistan court
 
جاسم محمد

محفلین
جنہیں حکیم سعید کی بات مستند محسوس نہیں ہوتی وہ جمائمہ کی بات کو ہی مستند سمجھیں گے اس میں ایسی غیر اخلاقی بات کیا ہے کہ پروپگنڈا سکواڈ کو برا محسوس ہوگیا۔
جمائمہ خان نے کہاں کہا ہے کہ عمران خان ایک یہودی ایجنٹ ہے؟
 
پہلے یہ بتائیں وہ ترچھی ٹوپی والے، ہر بارش میں لمبے لمبے بوٹ پہن کر پورے لاہور میں دھکے کھانے والے، زرداری کا پیٹ پھاڑنے والے، ایل ڈی اے کے پلازے میں جن کی جائیداد کے ثبوت اچانک جل گئے ہوں ، جن کے بیوی اور بچوں کے نام پر ٹی ٹیز کی بھرمار ہو ، وہ صاحب کیسے تھے؟
اتنے ٹی ٹیز ہیں تو حکومت عدالت میں پیش کر کے سزا دلوائے۔ اپنی گندی کارکردگی کے بہانے نہ بنائے۔
 
Top