ایک تری چپ سے محفل اداس ہے

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت شکریہ عدنان بھائی کہ آپ نے یہ دھاگہ بنایا تو یہ صورتحال واضح ہوئی۔

ہم بھی وارث بھائی سے درخواست کریں گے کہ وہ کسی ایک کی خاطر باقی سب کا دل نہ توڑیں۔

ہاں اگر آپ کو دو چار دن کی چھٹیاں مزید چاہیے تو وہ ہم آپ کو دے دیتے ہیں لیکن اس سے زیادہ کے لئے محفل کی مس ہادیہ صاحبہ سے بات کرنی ہوگی اور آپ کو پتہ ہی ہے کہ وہ کتنی سخت ہیں۔ :)

آپ سب ناحق پریشان ہو رہے ہیں، محمد وارث بھائی نے صرف منہ بند رکھنے کا ذکر کیا ہے ، انھوں نے اپنا منہ تھوڑا ہی کہا ہے۔ :D

بس آج کل منہ بند رکھنے کے فوائد کے بارے میں سوچ رہا ہوں! :)
 

عرفان سعید

محفلین
عدنان بھائی! واقعی؟ یہ اندازِ تحریر کہاں چھپا رکھا تھا؟ :)

آپ کا شکریہ مریم ،
یہ انداز تحریر آپ محفلین کی محبت نے ہمیں سکھایا ہے ،اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں ،یہ تو محفل کے باذوق ماحول کی کرامت ہے ۔:)
صاف صاف بتائیے کہ کہاں سے لکھوایا ہے؟
 

عرفان سعید

محفلین
السلام علیکم !
ہم کچھ دنوں سے محفل پر بے نام سی خاموشی محسوس کر رہے ہیں ،ہمیں محفل بہت ادھوری ادھوری سی محسوس ہو رہی ہے ، جسم میں سرد لہر دوڑا دینے والا سناٹا محفل میں چھا سا گیا ہے ، فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ والی لڑی بھی سنسان نظر آرہی ہے۔ آپ کے پسندیدہ اشعار! والی لڑی بھی روز ایک نئے شعر سے محروم دن گزار دیتی ہے۔ برجستہ جملوں پر مسکرائٹوں کی جگہ اداسی نے لے رکھی ہے ۔علم وحکمت اور دانائی بھری گفتگو کے ماہر نے لبوں پر جب سے قفل ڈالا ہے ہر ایک محفلین کشمکش میں مبتلا ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا جو محفل میں موجود ہوتے ہوئے بھی شریک محفل نہیں ۔قبلہ محترم محمد وارث صاحب ہمیں آپ کی خاموشی منظور نہیں ، خدارا ایسا مت کیجیے ،ہم سب آپ سے دلی وابستگی رکھتے ہیں ۔اگر ہم سے کوئی شکایات ہے تو ہم خود کو آپ کی عدالت میں پیش کیے دے رہے ہیں مگر آپ کو ایسے خاموش نہیں رہنے دے سکتے ۔آپ کی خاموش سے کئی طالب علم آپ کی علم وحکمت سے محروم ہورہے ہیں ۔اردو محفل کا گلشن آپ جیسی معزز ہستیوں کی بدولت ہی سجا ہوا ہے ۔ہمیں بہت شدت سے انتظار ہے کہ کب آپ اپنے لبوں سے محبت اور شفقت بھرے پھول محفلین کی نظر کرتے ہوئے اپنی خاموشی ترک کرتے ہیں ۔

عدنان بھائی! واقعی؟ یہ اندازِ تحریر کہاں چھپا رکھا تھا؟ :)
تفنن برطرف
مریم افتخار کے توجہ دلانے پر اس تحریر کو سنجیدگی سے پڑھا۔ ماشاءاللہ بہت خوبصورت لکھا ہے۔ داد قبول کیجیے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
تفنن برطرف
مریم افتخار کے توجہ دلانے پر اس تحریر کو سنجیدگی سے پڑھا۔ ماشاءاللہ بہت خوبصورت لکھا ہے۔ داد قبول کیجیے۔
جبکہ ہم پہلی مرتبہ پڑھ کے ہی انگشت بدنداں تھے کہ یہ عدنان بھائی نے ہی لکھا ہے!! املاء کی کچھ اغلاط سے صرف نظر لڑی پڑھ کر خوشی ہوئی تھی۔ :)
 

ہادیہ

محفلین
عدنان بھائی نے بہت اچھا لکھا ہے ۔۔کیونکہ اس میں احساس ،محبت اور خلوص کے سبھی رنگ ہیں ۔۔ جن سے ہمارا تعلق خلوص کا ہو ان رشتوں کو بیان کرتے الفاظ ایسے ہی خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔
 
صاف صاف بتائیے کہ کہاں سے لکھوایا ہے؟

کیا پتہ استاد جی سے ہی لکھوایا ہو۔۔:p

اتنا اچھا تو میں نہیں لکھ سکتا!
کسی استانی کی کارستانی؟
یا اللہ ,
افففففففف حد ہے بھئی ,
جائیں تو جائیں ۔
کسی حال چین نہیں ہے ۔
 
جبکہ ہم پہلی مرتبہ پڑھ کے ہی انگشت بدنداں تھے کہ یہ عدنان بھائی نے ہی لکھا ہے!! املاء کی کچھ اغلاط سے صرف نظر لڑی پڑھ کر خوشی ہوئی تھی۔ :)
زیادہ زور سے تو انگشت دانت کے نیچے تو نہیں دبائی نا ۔
 
عدنان بھائی نے بہت اچھا لکھا ہے ۔۔کیونکہ اس میں احساس ،محبت اور خلوص کے سبھی رنگ ہیں ۔۔ جن سے ہمارا تعلق خلوص کا ہو ان رشتوں کو بیان کرتے الفاظ ایسے ہی خوبصورت ہوتے ہیں ۔۔
آپ کا شکریہ گڑیا ,
یہ سب رشتوں کی مٹھاس ہی ہے جو لفظوں سے عیاں ہے ۔
 
Top