ایک جملہ کے لطائف

مائیں ان بیٹوں پر تو صبر کر لیتی ہیں جو اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں، لیکن ان بیٹوں پر صبر نہیں نہیں ہوتا جو "شریک حیات" کو پیارے ہو جاتے ہیں
 
بندہ سب سے زیادہ پریشان تب ہوتا ہے جب کوئی پہچان والا ویگن میں مل جائے پھر دونوں سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ کرایہ کون دے گا۔:LOL:
مجھے اپنا واقعہ یاد آگیا، میرا ایک کلاس فیلو بہت ذہین مگر قد میں بہت چھوٹا تھا۔ میں نے ویگن میں اسے اپنی گود میں بٹھا لیا جب کنڈکٹر نے کرایہ مانگا تو میں نے اسے صرف اپنا کرایہ دیا اور کلاس فیلو کے بارے میں کہا کہ چھوٹا بھائی گود میں بیٹھا ہے۔ تو دونوں نے ایک ہی کرایے میں سفر کیا۔
 
Top