ایک جملہ کے لطائف

ایک صاحب روز گڑ گڑا کراولاد نرینہ کی دعا کرتے تھے مایوسی انتہا کوپہنچ گئی،ایمان اٹھنے ہی والا تھا کہ کسی نےمشورہ دیا "شادی تو کر لے" ۔
اس سے ایک دلچسپ واقعہ یاد آ گیا۔
بہت پہلے ایک دفعہ ہمارے گھر محلہ داروں کے لیے افطاری تھی، اور اس سے پہلے درسِ قرآن کا اہتمام۔
مدرس دعا کی ضرورت اور اہمیت پر درس دے رہے تھے۔ اتنے میں یہ بتاتے ہوئے کہ صرف دعا سے کام نہیں ہوتا، درست سمت میں عمل کی بھی ضرورت ہوتی ہے، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کی شادی نہ ہوئی ہو اور آپ اولاد کی دعا کریں تو ہو جائے گی؟ ساتھ ہی سامنے بیٹھے لڑکے سے بھی پوچھ لیا بتاؤ؟
وہ بے چارہ اپنے خیالوں میں گم تھا، فوراً ہڑبڑا کر بولا، جی جی۔
مدرس نے چلا کر کہا کیسے ہو جائے گی۔
پورا مجمع خوب محظوظ ہوا۔ :)
 
ایک صاحب بھارت کے بڑے خلاف تھے مگر بھارتی گانے بہت شوق سے دیکھتے تھے، کسی نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے، "دشمن دی عورت نوں نچدیاں ویکھنا چاہیدا اے"
 
Top