ایک جملہ کے لطائف

م حمزہ

محفلین
کسی بھی کمپنی نے وہ صابن نہیں بنایا جو آخری جراثیم بھی مار دے جو ٹی وی اشتہار میں دکھاتے ہیں

برطانیہ کی ایک کمپنی کے ساتھ حال ہی میں ہمارا معاہدہ ہوگیا ہے۔ وہ ہماری فیکٹری میں اس سال کے آخر یا اگلے سال کے ابتدائی مہینوں میں ایک ہینڈ واش بنائیں گے جس کے متعلق ان کا دعوی' کہ وہ سو فیصد ڈس انفیکٹنٹ ہوگا۔
 
فاخر رضا

ابھی زیک پوچھنے والے ہیں کہ
کیا یہ ایک جملے کا لطیفہ ہے ؟
 
سید ذیشان

محفلین
برطانیہ کی ایک کمپنی کے ساتھ حال ہی میں ہمارا معاہدہ ہوگیا ہے۔ وہ ہماری فیکٹری میں اس سال کے آخر یا اگلے سال کے ابتدائی مہینوں میں ایک ہینڈ واش بنائیں گے جس کے متعلق ان کا دعوی' کہ وہ سو فیصد ڈس انفیکٹنٹ ہوگا۔
الکوہل یا اسپرٹ بھی سو فیصد ڈس انفیکٹنٹ ہے۔ اس سے ہاتھ دھو لیں سارے جراثیم مٹ جائیں گے۔ البتہ بد بو کا کچھ نہیں کیا جا سکتا۔
 
فاخر رضا

محفلین
لیکن کیا سب جراثیم مرنے کے لیے ہی ہوتے ہیں؟
ڈاکٹر فاخر رضا
آپریشن کرنے سے پہلے یا آئی سی یو میں کو پروسیجر کرنے سے پہلے، الکوحل یا آئیوڈین والے صابن سے ہاتھ دھوئے جاتے ہیں اس طرح سارے جراثیم مرتے ہیں. اس عمل کو sterilization کہتے ہیں
عام حالات میں یہ عمل مفید نہیں ہے
کیونکہ
جراثیم تو ہمارے دوست ہوتے ہیں
 
Top