محمد وارث
لائبریرین
با خدا اور بخدا دو علیحدہ علیحدہ الفاظ ہیں۔ہم نے ایسا لکھا تو یہ غلط ہے اگر غلط ہے تو ہم تدوین کر کے درست کر دیتے ہیں ۔
"با" کے کئی ایک مطلب ہیں جیسے ہمراہ، ساتھ، مالک، مع وغیرہ اور یہ بے شمار الفاظ کے ساتھ استعمال ہوتا ہے، جیسے با اثر، با اختیار، با ادب، با نصیب، با قاعدہ، با شعور، اور جتنے آپ سوچ سکیں۔ اسی طرح یہ خدا کے ساتھ مل کر با خدا بنتا ہے جس کے معنی خدا والا وغیرہ بنے، یعنی پرہیز گار بزرگ، عبادت گزار، نیک شخص۔
جب کہ "بخدا" کا مطلب ہے، خدا کی قسم، جیسے اکثر ہم اور آپ جیسے اپنی بیوی سے کہہ رہے ہوتے ہیں کہ "بخدا، میری واحد بیوی تم ہی ہو۔"۔
ان دونوں الفاظ کو ایک ہی مطلب (عام طور پر بخدا کے مطلب) میں استعمال کرنا غلط ہے۔