ایک جملہ کے لطائف

صابرہ امین

لائبریرین
جوائنٹ فیملی سسٹم میں بیوی کے لئے زنگر برگر دوسری منزل پر پہنچانے کا آسان طریقہ بتائیں۔
ایک تھیلے میں رسی ڈال کر میسیج کریں کہ کھڑکی پر آجائیں :)
ہمارے ملک کے گھریلو معاملات ، اور لطیفے اس صدی میں بھی بدلنے والے نہیں۔
 

جاسمن

لائبریرین
"اگر آپکا بیٹا یا بھائی آپ سے آکر کہتا ہے کہ اس نے "سعدیہ سے شادی"کرنی ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں کہ اسے سعدیہ پسند ہے سعد نہیں.
 

محمد وارث

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
سوچ رہی ہوں کیا یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا
‏اشتہار کچھ یوں تھا
‏سات دن میں سیکھیں دلہن رخصتی کے وقت کیسے روئے؟؟🤔😳
 

سیما علی

لائبریرین
آج کل یہ سب کہاں ہوتا ہے؟ :)
پہلے تو بہت روتی تھیں دلہنیں ۔یہ شاید جب ہی کی بات ہے ۔۔پہلے تو بہت دکھُ ہوتا تھا میکہ چھوڑنے کا ۔ہم تو اب بھی روتے جب یہ سنتے ہیں ؀
کاہے کو بیاہی بدیس
کاہے کو بیاہی بدیسرے لکھی بابل مورے
کاہے کو بیاہی بدیس
بھیا کو دیے محلے دو محلے ہم کو دیا پردیس
کاہے کو بیاہی بدیس ، رے بابل!
 

صابرہ امین

لائبریرین
پہلے تو بہت روتیں تھیں دلہنیں ۔یہ شاید جب ہی کی بات ہے ۔۔پہلے تو بہت دکھُ ہوتا تھا میکہ چھوڑنے کا ۔ہم تو اب بھی روتے جب یہ سنتے ہیں ؀
کاہے کو بیاہی بدیس
کاہے کو بیاہی بدیسرے لکھی بابل مورے
کاہے کو بیاہی بدیس
بھیا کو دیے محلے دو محلے ہم کو دیا پردیس
کاہے کو بیاہی بدیس ، رے بابل!
ویسے آج کل کیوں رونا چاہیے؟ کوئی خاص وجہ؟
اب پرانے حالات تو نہیں کہ مہینوں ماں باپ بہن بھائیوں کی شکلیں دیکھنے کو نہ ملے۔ یا تو آپ خود جاب سے واپسی پر گاڑی ڈرائیو کر کے چلے جائیں یا صاحب سے کہہ دیں کہ لے جائیں۔ آج کل تو اچھی کوالٹی کے شوہر خاصی تعداد میں دستیاب ہیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
ویسے آج کل کیوں رونا چاہیے؟ کوئی خاص وجہ؟
اب پرانے حالات تو نہیں کہ مہینوں شکل دیکھنے کو نہ ملے۔ یا تو آپ خود جاب سے واپسی پر گاڑی ڈرائیو کر کے چلے جائیں یا صاحب سے کہہ دیں کہ لے جائیں۔ آج کل تو اچھی کوالٹی کے شوہر خاصی تعداد میں دستیاب ہیں۔
اب سچ بتائیں کیا آپ امی کے پاس گاڑی ڈرائیو کرکے پہنچ جائیں گی ۔امی کے دل سے پوچھیے ۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
دلہنیں روتی ہی نہیں ہیں آج کل کہ میک اپ خراب نا ہوجائے

دیکھا یہ گیا ہے کہ آج کل لڑکیاں جب گھر سے پارلر جاتی ہیں۔ تب روتی ہیں۔

کیونکہ اس کے بعد وہ عموماً گھر نہیں آتیں، سو گھر کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی گھر والوں کو بھی الوداع کہہ دیتی ہیں۔ پھر پارلر سے سیدھا شادی ہال اور وہیں سے رخصتی۔

اس طرح روایت پر بھی آنچ نہیں آتی اور میک اپ بھی متاثر نہیں ہوتا۔ :)
 
سوچ رہی ہوں کیا یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا
‏اشتہار کچھ یوں تھا
‏سات دن میں سیکھیں دلہن رخصتی کے وقت کیسے روئے؟؟🤔😳
دلہنیں روتی ہی نہیں ہیں آج کل کہ میک اپ خراب نا ہوجائے
میرا خیال ہے جس اشتہار کا ذکر ہوا ہے۔ اس کا مقصد ہی یہی ہے کہ دلہن سات دن کا کورس کرکے سیکھ سکتی ہے کہ رخصتی کے وقت کیسے رویا جائے کہ منہ بھی ٹیڑھا نہ کرنا پڑے اور میک اپ بھی خراب نہ ہو۔ اشتہار میں اٹریکشن تو ہے۔
 
ایک شخص اپنے بیٹے کو پیٹ رہاتھا۔ کسی نے پوچھا کیوں ماررہے ہو بچے کو۔ باپ کہنے لگا ٰکل اس کا رزلٹ آنا ہے اور آج مجھے دو دن کے لیے کہیں باہر جانا ہےٰ
 
Top