ایک جملہ کے لطائف

دیکھا یہ گیا ہے کہ آج کل لڑکیاں جب گھر سے پارلر جاتی ہیں۔ تب روتی ہیں۔

کیونکہ اس کے بعد وہ عموماً گھر نہیں آتیں، سو گھر کو الوداع کہنے کے ساتھ ہی گھر والوں کو بھی الوداع کہہ دیتی ہیں۔ پھر پارلر سے سیدھا شادی ہال اور وہیں سے رخصتی۔

اس طرح روایت پر بھی آنچ نہیں آتی اور میک اپ بھی متاثر نہیں ہوتا۔ :)
ویسے یہ رونا بہت ضروری ہوتا ہے کیا اِس کے بغیر شادی نہیں ہوسکتی
 
محمداحمد

لائبریرین

ویسے اگر آپ لڑکی ہوتے۔ اور بیس پچیس سال ایک گھر میں اپنے تمام اپنوں کے ساتھ خوش باش زندگی گزارتے ۔ اور پھر آپ کو اپنے گھر سے اپنے گھر والوں سے دور ہونا پڑتا (بھلے سے شادی ہونا بھی خوشی کی بات ہے) تب آپ سے یہ بات پوچھی جاتی کہ کیا یہ رونا دھونا ضروری ہے؟
 
یہ تو سوچا ہی نہیں :)
 
آخر کار میک اپ دھونا ہی پڑتا ہے۔ :)

اگلے دن دولہا کے رشتہ دار انہی سے پوچھتے ہیں کہ دلہن نظر نہیں آ رہیں۔ :) :) :)
آج کل دولہا صاحب بھی تو میک اپ کروارہے ہیں ۔
جہاں دلہن نظر نہیں آرہی تو دلہا بھی کہاں دکھائی دیگا :)
 
محمداحمد

لائبریرین
آج کل دولہا صاحب بھی تو میک اپ کروارہے ہیں ۔
جہاں دلہن نظر نہیں آرہی تو دلہا بھی کہا دکھائی دیگا :)
پارلر والے جس طرح دلہن کو تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دولہا جہاں تک میں نے دیکھا ہے اتنا تبدیل نہیں ہوتا۔

ویسے دولہاکو تو میک اپ وغیرہ نہیں کروانا چاہیے۔ بس اچھی طرح نہا دھو کر صاف ستھرا ہو کر پہنچ جائے کافی ہے۔ :)
 
نہیں بھائی آج کل لوگ بولتے ہوئے آسرا نہیں کرتے
کبھی کبھی دولہا سے ہی پوچھ لیتے ہیں کہ دولہا نظر نہیں آرہا :)
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
اب سچ بتائیں کیا آپ امی کے پاس گاڑی ڈرائیو کرکے پہنچ جائیں گی ۔امی کے دل سے پوچھیے ۔۔۔
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے!!
کل ہی بار بار فون کر رہی تھیں اور میں کام پر تھی۔ ان کا وقت چار یا پانچ گھنٹے آگے ہے۔ گھر آکر فون کیا تو کہنے لگیں کہ بہت یاد آ رہی تھیں۔ پتہ نہیں انہیں کیسے معلوم ہو جاتا ہے کہ ٹھیک نہیں ہوں۔ موسم کا ذرا اثر ہو گیا تھا اور ان کو خبر ہو گئی۔۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
پارلر والے جس طرح دلہن کو تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دولہا جہاں تک میں نے دیکھا ہے اتنا تبدیل نہیں ہوتا۔

ویسے دولہاکو تو میک اپ وغیرہ نہیں کروانا چاہیے۔ بس اچھی طرح نہا دھو کر صاف ستھرا ہو کر پہنچ جائے کافی ہے۔ :)
پھر لوگ پہلو ئے حور میں لنگور والا محاورہ کیسے بھولیں گے۔ 😀
 
محمداحمد

لائبریرین

سیما علی

لائبریرین
اک تیر میرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے!!
کل ہی بار بار فون کر رہی تھیں اور میں کام پر تھی۔ ان کا وقت چار یا پانچ گھنٹے آگے ہے۔ گھر آکر فون کیا تو کہنے لگیں کہ بہت یاد آ رہی تھیں۔ پتہ نہیں انہیں کیسے معلوم ہو جاتا ہے کہ ٹھیک نہیں ہوں۔ موسم کا ذرا اثر ہو گیا تھا اور ان کو خبر ہو گئی۔۔
دل کی رفتار ہر ٹیکنالوجی سے تیز تر ہے ۔۔۔
 
آخری تدوین:
پارلر والے جس طرح دلہن کو تبدیل کرکے رکھ دیتے ہیں۔ دولہا جہاں تک میں نے دیکھا ہے اتنا تبدیل نہیں ہوتا۔

ویسے دولہاکو تو میک اپ وغیرہ نہیں کروانا چاہیے۔ بس اچھی طرح نہا دھو کر صاف ستھرا ہو کر پہنچ جائے کافی ہے۔ :)
نہا دھو کر تو سارے باراتی ہی آتے ہیں ۔ پھر باراتی اور دولہا میں کیا فرق رہ جائےگا ۔
میرے خیال میں تھوڑا بہت خرچہ کرلینا چاھئیے شادی والے دن کم سے کم اچھی سی خط بنوالی جائے اور فیشل وغیرہ کروالیا جائے تو بہتر ہوگا باقی نہانا دھونا ساتھ میں ہوجائے تو سونے پر سہاگہ کا کام ہوجائیگا۔ ویسے جن لوگوں کے گھروں میں دولہے مایوں بیٹھتے ہیں اُن دولہوں کو کافی اُبٹن بھی رگڑا جاتا ہے جس سے دولہا میاں تھوڑے تھوڑے کالے سے پیلے ہوجاتے ہیں ۔ جسے بڑی بوڑھی دیکھ کر بولتی ہے دولہے پر روپ آگیا ہے :)
 
Top