ایک جملہ کے لطائف

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پھر ایسا بھی تو لکھا تھا کہ پتہ نہیں چلتا بچے کس کے ہیں۔
کیاواقعی بہت بڑی تحقیق کرڈالی؟ انعام دیجئیے پھر۔
ناشتہ کر کے محفل پہ آئے تو سر کیسے کھائیں گے روفی بھیا کا۔
حد ادب میں رہے نا ہم محمد عبدالرؤوف بھائی
آپ کی حد اگر تا حدِ نگاہ کر دی جائے تو پھر آپ شاید حد میں ہوں گی۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ دودھ میں ہلدی کی جگہ چرس گھول کر پی گئے...
ویسے سنا ہے کہ آم کھانے سے بھی بہت نیند آتی ہے...
کہیں سارے آم ایک ساتھ تو نہیں ڈکار گئے!!!
ہونے کو کچھ بھی ہو سکتا ہے مگر اصل صورتحال تو عدنان بھائی کے بتانے سے معلوم ہو گی
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہم نے چیک کرلیے...
سب جعلی ہیں...
فراڈ اور دھوکہ دہی کے کیس میں آپ کو تین سال کے لیے محفل بدر کیا جارہا ہے!!!
:ROFLMAO: کیسا فراڈ کیسی دھوکہ دہی۔ ہم بھلا جعل سازی کیوں کریں گے۔ ایویں ہم کو محفل بدر ہونے کی سزا مت سنائیے۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر کنجوسی رگ رگ میں سرایت کر جائے تو آدمی پیسوں کی تصویر بھیجتے ہوئے بھی کچھ نہ کچھ ڈنڈی ضرور مار لیتا ہے۔
اللہ توبہ اپنی بہنا کو کنجوس بول دیا۔
کرنے کو تو ہم ایسا بھی کر سکتے تھے کہ دو تصویریں بھیج کر کہہ دیتے کہ سولہ سو میں سے چھ سو واپس کر دیجئے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللہ توبہ اپنی بہنا کو کنجوس بول دیا۔
کرنے کو تو ہم ایسا بھی کر سکتے تھے کہ دو تصویریں بھیج کر کہہ دیتے کہ سولہ سو میں سے چھ سو واپس کر دیجئے۔
اب تو کہنا پڑے گا کہ کیا ہی سخاوت کا مظاہرہ کیا ہے آپ نے 🤣🤣🤣
 

سید عمران

محفلین
جعلی تھوڑی ہے، اصلی ہے
دکان والا لینے سے منع کررہا ہے...
ابھی گئے تھے چپس اور چاکلیٹ لینے چپس تو کیا کھاتے منہ کی کھا کر آگئے...
سندھی دکان والا کہہ رہا تھا پولیس کے حوالے کردو جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کی اس سرغنی کو!!!
 

سید عمران

محفلین
ٹھیک ہے۔ پھر ہم دھنئیے کے بیج بوتے ہیں تا کہ آنے سے پہلے دھنیا نکل آئے۔ بھنے ہوئے مغز پر باریک کٹے دھنئیے کا چھڑکاؤ نہ کیا جائے تو مزے کا نہیں لگتا۔
دھنیا یہاں پہلے ہی نکلا پڑا ہے بس مغز کا انتظار ہے!!!
 
Top