ایک جملہ کے لطائف

میں اور میری رفیق حیات ہمیشہ باہمی رضامندی سے معاملات حل کر لیتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ میں غلطی پر تھا اور وہ ہمیشہ مان لیتیں ہیں۔
 
ہمارے آفس میں ایک نیا ہی چلن چل نکلا ہے۔۔۔ ہر کھانے کو کوئی نام دینا ضروری ہے۔ آج ہی میں نے مہ جبین نام کا برگر کھایا ہے!
 
ایک جدید تحقیق سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ایک عورت کچھ زائد وزن کے ساتھ زیادہ زندہ رہ سکتی ہے بنسبت
اس مرد کے جو اس بات کا اظہار کرے۔
 
پہلی شادی کے لیے والدین، دوسری کے لیے بیوی اور تیسری کے لیے حکیم صاحب سے اجازت لینا ضروری ہے۔
ویسے محفل میں ایک زمرہ صرف شادی شدہ مردوں کے لیے ہونا چاہیے جو باقاعدہ پاسورڈ پروٹیکٹڈ ہو ۔ اور اس میں شادی شدہ مردوں کے علاوہ کسی کا بھی داخلہ ممنوع ہو۔ وہاں ایسے فقروں کےاقتبا س لینے کا مزہ آئے گا ۔ :daydreaming:
 
فہد اشرف

محفلین

اس سے جعلی اکاؤنٹس کا چلن بڑھ جائے گا :):p
 
اور یہ اکاؤنٹس یقیناً خواتین کے ہوں گے۔
 
آخری تدوین:
Top