ایک جملہ کے لطائف

ٌاسلام نے پردے پر زور دیا ہے " کا جدید انگریزی ترجمہ ایک پرچے میں نظر سے گزرا Islam gives stress on curtain
ہاہاہا!
یاد آیا کہ ہم کسی زمانے میں انگلش کے پرزے یوں اڑاتے تھے:
"میں ایک عام آدمی ہوں"I am a mango man
"گولیاں چل رہی ہیں"Tablets are walking
 
ہلکی آنچ پر پکنے والے کچھ پکوانوں کی لذت کا کریڈٹ حکومت کو بھی جاتا ہے۔ :p
یہ ایک سچا واقعہ پر مبنی ہے۔ جب میری دعوت کے لئے کالی مرچ والی مرغی پکنے کے لئے چولہے پر رکھی گئی اور گیس انتہائی کم ہونے کی وجہ سے ساری رات پکتی رہی اور صبح جب تیار ہوئی تو انتہائی لذیذ تھی۔ میں نے جب ہنڈیا کی لذت کا راز پوچھا تو بتایا گیا کہ ہلکی آنچ پر دیر تک پکایا گیا تھا بعد میں پتہ چلا کہ گیس ہی بہت کم تھی۔
لذیذ کھانے پر شکریہ ۔ ساسو ماں اور کم گیس پر فٹے منہ نواز شریف
 
آپ نے اس شخص کا قصہ سنا ہوگا جو خزانے سے پنشن لینے گیا، جون کی پنشن تو اسے مل گئی کیونکہ اس ماہ کے متعلق اس کے پاس "بقیدِ حیات" ہونے کا سرٹیفکیٹ موجود تھا، لیکن مئی کی پنشن روک لی گئی کہ :
"جب مئی میں زندہ ہونے کا سرٹیفکیٹ لاؤگے تب ادا کی جائے گی"
اصول اصول ہوتا ہے۔ اس منطق سے تھوڑا ہی توڑا جاسکتا ہے کہ :
"جو شخص جون میں زندہ ہے اس کے مئی میں بھی زندہ ہونے کا غالب امکان ہے"
باقاعدہ سرٹیفکیٹ ہونا چاہیے۔
(انشاء جی)
 
Top