ایک جملہ کے لطائف

محفل میں پھر سے خوش آمدید!
کافی عرصہ بعد آپ کا یہاں سے گذر ہوا۔ :)
مابدولت شکریہ بجا لاتے ہیں ۔بجا ارشاد فرمایا برادرم عثمان، درحقیقت گوناگوں مصروفیات کی سبب مابدولت اپنے جائے سکوں و تفریح و طبع یعنی اردو محفل سے دور ہیں،تاہم اس دیرینہ تعلق اور رابطہ کو استوار کرنے کے لئے اولالعزم ہیں۔اور مابدولت امید کرتے ہیں کہ وہ جلد ہی عزیزمحفلین کی اس دلچسپ دیوان میں موجود ہوں گے انشااللہ۔:):)
 
جاسمن

لائبریرین
ٹماٹر تک تو ٹھیک ہے،نسوار بھی برداشت کر لیں گے،لیکن بیوٹی کریم مہنگی ہوئی تو منگنیاں ٹوٹیں گی منگنیاں۔
 
بھول جانے کی بیماری کا ایک فائدہ یہ ہوتا ہے کہ بندہ ایک ہی لطیفہ کئی بار انجوئے کر سکتا ہے۔
نہ صرف کرتا ہے، بلکہ کرواتا بھی ہے۔
ہماے ایک ماموں اپنے قصے ہر بار ایسے سناتے ہیں جیسے پہلی دفعہ سنا رہے ہوں۔ چھوٹے تھے تو ہم لوگ اکثر مذاق میں قصہ سننے کے بعد تالیاں بجاتے تھے، کہ اس قصے کی سنچری ہو گئی۔ :p
 
محمد وارث

لائبریرین
گدھے نے ایک آدمی کو دُولتی ماری تو اس نے جواباً چار لاتیں رسید کرکے کہا کہ تو کیا سمجھتا ہے میں تجھ سے کم ہوں؟؟؟
جب آدمی لاتیں رسید کر چکا تو گدھے نے کہا کہ یہ دولتیاں مارنا تیرا قصور نہیں، بلکہ اُس گوشت کا قصور ہے جو چسکے لے لے کر جانے کب سے کھا رہا ہے! :)
 
ٹماٹر تک تو ٹھیک ہے،نسوار بھی برداشت کر لیں گے،لیکن بیوٹی کریم مہنگی ہوئی تو منگنیاں ٹوٹیں گی منگنیاں۔
ہا ہا ہا ہا ، خواہرم جاسمن کے اس پرلطف مراسلہ کو ملاحظہ کرکے مابدولت ایک فلک شگاف قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے جس کی شدت ارتعاش سے خود مابدولت کا قلب اختلاج زدہ ہی لرزاں براندام ہو کر رہ گیا!:):)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
"ڈاکٹر" عامر لیاقت کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبشر علی زیدی (سو لفظوں کی کہانی والے) کا ایک دلچسپ جملہ:

"‏ایک سیاستدان (جو سیاستدان نہیں) کی پارٹی (جو پارٹی نہیں) میں ایک میڈیا گُروپ (جو میڈیا گُروپ نہیں) کے ڈاکٹر (جو ڈاکٹر نہیں) کی شمولیت۔"
 
مبشر علی زیدی کے جملے اکثر بہت دلچسپ ہوتے ہیں۔
 
Top