بوچھی نے کہا:
قیصرانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
ویسے چھوٹے بھیا آپکو کیوں مسئلہ ہوگا ؟ ذرا بتائیے تو ؟
باجو میرا پاس پورٹ جون میں ایکسپائر ہو رہا ہے اور ویزہ لینے کے لئے پاس پورٹ پر کم از کم چھ ماہ کی مدت باقی ہو
کیا مطلب چھوٹے بھیا ، ویزہ ایکسپائر ہونے سے اگر پہلے پہلے دوبارہ ویزہ لیا جائے تو لگتا ہے ۔ یا اگر چھے مہینے گزر جانے کے بعد بندہ نہیں لے سکتا کیا ؟
اور اگر مدت گزر جائے تو کیا ہوتا ہے ۔ ؟ ذرا مجھے تفصیل سے بتائیے گا ۔ یہ بھی بتاتے جائیے گا ویزہ فیس کتنی ہوا کرتی ہے ۔ ؟
مجھے اپنی معلومات میں ذرا اضافہ کرنا ہے اور اس بارے میں زیادہ نہیں جانتی ۔ کہ یورپ رہنے والوں کو یو ۔ کے آنے کو کیا مسائل در پیئش آتے ہیں ؟
باجو کچھ اس طرحسے ہوتا ہے کہ آپ کو اسی یورو فیس ادا کرکے ویزہ لینا پڑتا ہے۔
عموماً وزٹ ویزہ چھ ماہ کے عرصے کے لئے ویلڈ ہوتا ہے۔ یعنی چھ ماہ کے دوران آپ کبھی بھی وزٹ کر سکتے ہیں۔ اس لئے ویزہ لینے کے وقت سے لے کر چھ ماہ تک کے لئے پاس پورٹ ویلڈ ہو تاکہ کوئی مسئلہ نہ پیش آئے
اس کے علاوہ دیگر مسائل یہ پیش آتے ہیں کہ
آپ کو کم از کم کچھ رقم شو کرانی ہوتی ہے جو پانچ سو یورو سے ایک ہزار یورو تک ہو سکتی ہے۔ لیکن اگر آپ کی جاب یا جاری سٹڈیز ہیں تو پھر اس کی ضرورت نہیں پڑتی
ویزہ اپلائی کرنے کے بعد تین ماہ لگ سکتے ہیں ویزہ ملنے میں
غیر ضروری طور پر تنگ بھی کیا جا سکتا ہے کہ فلاں پیپر لاؤ یا فلاں پیپر لاؤ یا پھر ایڈوانس میںاپنی فلائٹ بک کراکے اس کی ٹکٹ شو کراؤ
لیکن یہ سب کچھ عموماً پہلی بار ہوتا ہے۔ پہلی بار کے علاوہ عموماً یہ سب کچھ نہیں کیا جاتا