مبارکباد ایک خاص اطلاع سابقہ ایک عام سی اطلاع

قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
آپ کس بات کا انتظار کر رہے ہیں :shock: کیا جون کا کہ جون میں نیا بنوائیں گے؟ :shock:
شادی کے بعد لندن کی سیر کے حوالے سے کہا کہ جون کے بعد سیر ہوگی۔ لیکن شادی کی تاریخ تو انشاء اللہ طے ہو ہی چکی ہے تقریباً
 
خرم

محفلین
بدتمیز نے کہا:

آپ کو یقین ہے کہ آپ کی طرف لڑکیاں بیاہ کر لڑکے کی طرف جاتی ہیں یا آپ کا کیس exceptional تھا؟ :twisted:
مریدی سے مجھے بڑی سخت چڑ ہے۔ بندہ خوامخواہ کا غلام بن جاتا ہے۔ آپ کو تو علم ہو گا ہی :wink:

جی ہاں ہمارے یہاں تو لڑکیاں ہی بیاہ کر لڑکے کی طرف جاتی ہیں۔ آپ کو اتنا اچھنبا کیوں ہو رہا ہے؟:lol:

جی ہاں بات تو آپ کی ٹھیک ہے، مریدی ہے تو غلامی ہی اگر توفیق ہو جائے تو۔ اب یہ الگ بات کہ یہ غلامی اختیار کیوں کی جائے۔ اس موضوع پر پھر سہی۔ :D
 
بدتمیز

محفلین
آپ کو ابھی تک علم نہیں‌ہو سکا کہ اتنا اچھنبا کیوں ہو رہا ہے تو آپ کی سادگی ہی کہیں گے :twisted:
 
خرم

محفلین
اندازہ تو مجھے شروع میں ہی ہو گیا تھا اور میں نے اس کا اظہار بھی کر دیا تھا۔ اب آپ نے تصدیق بھی کر دی ہے۔:wink: ویسے کیونکہ آپ کے یہاں لڑکا بیاہ کر لڑکی کے گھر جاتا ہے تو کیا رشتہ دیکھنے بھی پہلے لڑکی والے آتے ہیں؟
 
بدتمیز

محفلین
ہاہاہا میرا بڑا دل کر رہا ہے ایک بات کہنے کو لیکن خیر :wink:
نہیں حضرت آپ الٹ سمجھے ہیں۔ ذرا سمجھ کو صیح سمجھیں ظفر ہوتے تو وہ آپکو سمجھ پر اچھی خاصی سمجھ دیتے
ویسے میر‌ے خیال سے چونکہ آپ کا کیس exceptional تھا لہذا آپ چاروں طرف اپنے جیسا کوئی شہید ڈھونڈ رہے ہیں :twisted:
 
ڈاکٹر عباس

محفلین
پاکستانی نے کہا:
ایک اور :wink:

shadiwx4.gif
بہت خوب پاکستانی بھائی۔
 
بدتمیز

محفلین
قیصرانی نے کہا:
شادی کے بعد لندن کی سیر کے حوالے سے کہا کہ جون کے بعد سیر ہوگی۔ لیکن شادی کی تاریخ تو انشاء اللہ طے ہو ہی چکی ہے تقریباً

بھیا میں نے پاسپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ کس بات کا انتظار ہے ؟ ری نیو کیوں نہیں کرواتے؟ اس پاسپورٹ سے زیادہ پیار ہو چلا ہے؟
شادی کی تاریخ طے ہے۔ تقریبا :shock: یہ میرا سر چکرا ہے یا آپکا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
بدتمیز نے کہا:
بھیا میں نے پاسپورٹ کے حوالے سے کہا تھا کہ کس بات کا انتظار ہے ؟ ری نیو کیوں نہیں کرواتے؟ اس پاسپورٹ سے زیادہ پیار ہو چلا ہے؟
شادی کی تاریخ طے ہے۔ تقریبا :shock: یہ میرا سر چکرا ہے یا آپکا؟
بھائی جی، اگلے ماہ شادی ہے۔ پاس پورٹ ری نیو کے لئے سوئیڈن میں موجود پاکستانی سفارت خانے جائے گا۔ پھر اس کے بعد وہ نیا بنے گا اور پھر واپس آئے گا۔ میرا دل نہیں‌ مانتا کہ اگلے ماہ تک یہ سب کچھ پورا ہو جائے۔ کیا آپ کا دل مانتا ہے؟

شادی کی تاریخ تقریباً‌طے سے مراد یہ ہے کہ تین تاریخوں‌ پر غور ہو رہا ہے۔ دیکھیں‌کون سی تاریخ فائنل ہو۔ ایک پہلے ہفتے کی ہے اور باقی دو دوسرے ہفتے کی
 
شمشاد

لائبریرین
رسک لینے کی بالکل ضرورت نہیں۔ پاکستان پہنچ کر تجدید کروا لیجئیے گا اپنا پاسپورٹ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
رسک لینے کی بالکل ضرورت نہیں۔ پاکستان پہنچ کر تجدید کروا لیجئیے گا اپنا پاسپورٹ۔
شمشاد بھائی، کچھ ایسی روٹین چل رہی ہے کہ ہفتے کی چھٹی بھی مشکل سے مل رہی ہے۔ ری نیو واپس آ کر ہی کرا لوں‌گا
 
زیک

مسافر
اگر آپ کے پاس کمپیوٹرائزد شناختی کارڈ ہو تو یہاں امریکہ میں پاکستانی پاسپورٹ رینیو کرانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ عام وقت 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں مگر ارجنٹ ایک ہفتے میں ہو جاتا ہے۔ اور کام بھی سارا ڈاک کے ڈریعے۔
 
شمشاد

لائبریرین
اگر اتنی مہلت ہے تو پھر کیا ضرورت ہے رسک لینے کی۔
واپس آ کر آرام سے تجدید کروا لیجیئے گا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
زکریا نے کہا:
اگر آپ کے پاس کمپیوٹرائزد شناختی کارڈ ہو تو یہاں امریکہ میں پاکستانی پاسپورٹ رینیو کرانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ عام وقت 2 سے 3 ہفتے لگتے ہیں مگر ارجنٹ ایک ہفتے میں ہو جاتا ہے۔ اور کام بھی سارا ڈاک کے ڈریعے۔
یہاں نزدیکی پاکستان ایمبیسی سوئیڈن ہے۔ اور وہ لوگ بہت منحوس ہیں۔ ایک ای میل کا جواب بھی دو ہفتے بعد ملتا ہے۔ میرے ایک فننش دوست نے ایک بار پاکستان کا ویزہ لیا تھا۔ پہلی بار پاس پورٹ گم کر دیا گیا تھا۔ پھر پولیس رپورٹ ہونے پر پاس پورٹ واپس ملا :(
 
خرم

محفلین
بدتمیز نے کہا:
ہاہاہا میرا بڑا دل کر رہا ہے ایک بات کہنے کو لیکن خیر :wink:
نہیں حضرت آپ الٹ سمجھے ہیں۔ ذرا سمجھ کو صیح سمجھیں ظفر ہوتے تو وہ آپکو سمجھ پر اچھی خاصی سمجھ دیتے
ویسے میر‌ے خیال سے چونکہ آپ کا کیس exceptional تھا لہذا آپ چاروں طرف اپنے جیسا کوئی شہید ڈھونڈ رہے ہیں :twisted:
بات جو ناگفتہ رہ گئی اس کا انتظار رہے گا۔ چلیں ذاتی پیغام ہی بھیج دیں۔ :wink: مانا کہ لڑکی کا لڑکے کے گھر بیاہ کر جانا آپ کے لئے exceptional ٹھہرا مگر اب ایسا بھی کیا غصہ کہ آپ ہمیں شہید ہی قرار دینے پر تُل جائیں؟ :lol:
 
بدتمیز

محفلین
انکل آپ لڑکی کب سے ہو گئے اور بیگم کو لڑکا کب سے بنا دیا؟ :twisted: اتنا exceptional exceptional نہ کریں کوئی ناڑ چڑھ گئی تو بیگم بیگم پکارتے پھریں گے :twisted:
 
خرم

محفلین
لوجی آپ نے تو یہ حقیقتاً انگریزی والا
Below the belt
وار کر دیا۔ Below the belt کو سمجھ کر پڑھئے گا:wink:۔
ویسے آپ کی بات سن کر یاد آگیا وہ کیا کہا تھا کسی نے کہ
مجنوں نظر آتی ہے، لیلٰی نظر آتا ہے
مصرعہ اولٰی تو آپ جانتے ہی ہوں گے۔ :wink:

ویسے ایک بات سمجھ نہیں آئی، بیاہ کر جانے والے کو آپ لڑکا ہی قرار دینے پر مصر کیوں ہیں؟:lol:
 
Top