بدتمیز
محفلین
قیصرانی نے کہا:بھائی جی، اگلے ماہ شادی ہے۔ پاس پورٹ ری نیو کے لئے سوئیڈن میں موجود پاکستانی سفارت خانے جائے گا۔ پھر اس کے بعد وہ نیا بنے گا اور پھر واپس آئے گا۔ میرا دل نہیں مانتا کہ اگلے ماہ تک یہ سب کچھ پورا ہو جائے۔ کیا آپ کا دل مانتا ہے؟
شادی کی تاریخ تقریباًطے سے مراد یہ ہے کہ تین تاریخوں پر غور ہو رہا ہے۔ دیکھیںکون سی تاریخ فائنل ہو۔ ایک پہلے ہفتے کی ہے اور باقی دو دوسرے ہفتے کی
میں دراصل شروع سے ساری بات دیکھ رہا ہوں اس لئے ذرا حیرانی ہوئی تھی۔ اگر شادی کا پروگرام وغیرہ نہ بنتا تو کیسے ری نیو کرواتے؟ تب بھی سوچتے رہتے؟ بیرون ملک ایک دن بھی ویلڈ پاسپورٹ کے بغیر رہنا مصیبت کو دعوت دینے والی بات ہے خاص طور پر اگر پاکستانی ہوں اور مسلمان۔
آپ کو کم از کم دو ماہ پہلے پاسپورٹ ری نیو کروا لینا چاہئے تھا۔ ابھی بھی وہاں جاتے ہیں کروا لیں۔ شادی کے ہنگاموں میں دیر نہ کریں۔
اپریل میں ہو رہی ہے۔ ہے تو سوال ذاتی لیکن چونکہ بدتمیزی میں پی ایچ ڈی کی ہے تو پوچھ لیتا ہوں کہ ان لوگوں نے آپکو دیکھا کیسے؟ آپ تو یہاں ہیں