صفحہ 101
اپنے کام مین مصروف ہو گیا اور ایک مہلک عارضہ مین مبتلا ہو گیا جس سے اوسکی جسمانی طاقت بہت کچھ زائل ہو گئی لیکن تاہم وہ اپنی دلیری اور ثابت قدمی سے باز نہین رہا۔ وہ اپنے روزنامچہ مین لکھتا ہے کہ مجھے بہ نسبت دماغی تکلیف کے جسمانی اذیت بہت اوٹھانی پڑی جسکی وجہ سے اکثر مین اپنی موت کا خواستگار رہا۔
اس بیماری سے فراغت پانیکے بعد پھر اوسنے ایک کتاب لکھی لیکن وہ اسقدر ضعیف ہو گیا تھا کہ اپنی صحت درست کرنیکی غرض سے اٹلی گیا اور سفر مین بھی چند گھنٹے روز وہ ایک ناول لکھنے میں مشغول رہتا۔
جب اوسکی موت کا زمانہ قریب ہوا تو وہ اباٹسفورڈ مین لوٹ آیا اور واپسی کے وقت کہا کہ مین نے بہت کچھ دیکھا لیکن مجھے اپنے گھر کے مانند کوئی جگہہ نظر نہین آئی۔ جو اقوال کہ اوسکے اخیر وقت مین زبانسے جاری ہوئے تھے وہ قابل یادداشت ہین۔ اوسنے کہا کہ مین اپنے زمانہ مین ایک مشہور و معروف مصنف رہا اور علاوہ اسکے یہہ خیال میرے لئے نہایت تشفی بخش ہے کہ مین نے نہ تو کسی کے ایمان کو متزلزل کیا اور کسیکے اصول کو مسترد کیا اور نہ مین نے اپنی زندگی مین کوئی ایسا مضمون لکھا جسے اسوقت بستر مرگ پر کالعدم کرنیکی ضرورت پڑے۔
اوسنے اپنے داماد لاکبرٹ سے مرتے وقت یہہ نصیحت کی۔ "پرہیزگاری اور مذہب کی پابندی کر کے اپنے کو ایک اچھا آدمی بناؤ کیونکہ تمکو اپنے اخیر وقت مین بجز اسکے کسی سے اطمینان نہ حاصل ہو گا"
************************************
********************************