زین
لائبریرین
صفحہ نمبر 66
گزشتہ زمانہ مین تالیف و تصنیف کا کام اکثر اون لوگونکے قبضہ مین رہتا تھا جو کوئی پیشہ بھی کرتے تھے۔ گفرڈاڈیٹر کوارٹرالی جو انشا پروازی کی مشکلات سے واقف تھا کہتا ہے کہ ایک گھنٹہ مضمون نگاری مین صرف کرنا تمام دن کی کتب بینی سے بہتر ہے ۔ اٹلی مین بھی جو عالم گزرے وہ کوئی نہ کوئی کام ضرور کرتے تھے اور اکثر تجار ۔مدیر ۔ مقنن اور سپاہی ہوتے تھے۔ ویلنی جو تاریخ فلورنس کا مصنف ہے ایک سوداگر تھا۔ ڈینٹی ۔ پٹیراک اور یوکمشیو یہہ سب کچھ نہ کچھ کام کرتے تھے ۔ ڈینٹی انتظام مملکت حاصل کرنے کے پہلے عطاری اور دواسازی کرتا تھا۔ گلیلیو ۔ گلیوینی اور فرینی طبابت کرتے تھے۔ ایرسٹو کو جیسی نظم مین دلچسپی ہوتی تھی ویسی ہی کاروبار مین بھی اوسکا جی لگتا تھا۔ باپ کی موت کے بعد اوسکو اپنے چھوٹے بھائیون اور بہنون کی پرورش کے واسطے جائداد کا بندوبست کرنا پڑا جو کہ اوسنے نہایت حسن انتظام اور ہوشیاری سے انجام دیا۔ ڈیوک آف قریرا نے اوسکی یہہ قابلیت دیکھکر روم مین انصرام امور صعب و دشوار کے لیئے بھیجا اور بعد کو کوہستانی اضلاع کا جہان کے لوگ مفسدہ پرواز اور شریر تھے حکمران مقرر کیا اور اوسنے بھی اپنی لیاقت اور قابلیت سے وہانکی حالت کو عمدگی اور شایستگی کے ساتھ مبدل کردیا یہانتک کہ ملک کے بد معاش بھی اوسکی عزت کرتے۔ اتفاقآ اوسکو ایک مرتبہ چند مجرمون نے پہاڑ کے درمیان گھیر کر قید کرلیا لیکن جب ایرسٹو نے اپنا نام ان لوگون پر ظاہر کیا تو اوسکو بحفاظت اوس مقام تک پہونچادیا جہان کہ اوسنے خواہش کی تھی۔ اور دوسرے ملکونمین بھی یہی حال ہے کہ لوگ کوئی نہ کوئی پیشہ کرتے ہیں۔ ویٹسل جو رایٹس آف نیشن کا مصنف ہے اول درجہ کا سوداگرتھا۔ ریپیلیس ایک طبیب تھا اور اسکیلر جراحی کرتا تھا۔ کرونٹس۔ لوپ ڈی ڈیگا ۔ کالڈریم ۔ کمایونس ۔ ڈیسکارڈس ۔ ماپریٹس۔ لاروپ مسکالٹڈ۔