گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ثابت آپ کریں ہم تو ایک شعر سنا دیتے ہیں بس۔

دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کو
طولِ شب فراق کو تو ناپ دیجئے
جانے دیجئیے بھائی اس حساب کتاب کو۔۔
طول شب فراق کو ناپا تو محفل کی دیواروں نے بھی پھوٹ پھوٹ کے روتے ہوئے کہنا۔۔۔ چپ کر۔ اسی تے سُن وی نئیں سکدے :rollingonthefloor:
 

شمشاد

لائبریرین
چلیں آپ کہتی ہیں تو جانے دیتے ہیں، لیکن شب کو جو فراک لائے تھے اس کا طول و عرض ضرور بتا دیجئے گا اور یہ بھی کہ کتنے میں ملا تھا۔
 

سیما علی

لائبریرین
حیرت کی بات ہے کہ فراق کہ بات فراک میں کیسے بدلئ
خیر ہم بتاتے ہیں آپکو ہماری ایک کولیگ ہیں پکی اردو بولنے والی پر اُردو سے سات سمندر پار دور !!!!!!!تو ایک دن ہم لوگ لنچ کے وقت فراق گورکھپوری کی شاعری کے بارے میں بڑی سنجیدہ گفتگو کررہے ۔بیچ میں بولیں فراک میکسی کی بات کرو تو بات بھی بنے !!!!!کہاں کے فراق اور کون سے فراق ۔۔۔کیسے کیسے لوگ ہو تم لوگ بھی 😎😎😎😎
 

سیما علی

لائبریرین
جانے دیجئیے بھائی اس حساب کتاب کو۔۔
طول شب فراق کو ناپا تو محفل کی دیواروں نے بھی پھوٹ پھوٹ کے روتے ہوئے کہنا۔۔۔ چپ کر۔ اسی تے سُن وی نئیں سکدے :rollingonthefloor:
دعائیں ہماری ہر ناکام عاشق کے لئے جو فراق میں فراکیں ناپیں
 

سیما علی

لائبریرین
دل خوش کر دیا آپ کی دوست کے جواب نے۔۔ مگر ثمرین کہاں ہے۔ اتوار کو چائے کی چھٹی کا رواج تو نہیں ہو چلا کہیں۔
ڈول ڈال کر ڈھونڈھیں یہ عاطف بھیا نے اور ثمرین کے لاڈ کر کر کے بگاڑ دیا ہے کسی کا م کی نہیں رہی ثمرین
 

سیما علی

لائبریرین
ذرا یہ تو بتائیں کہ ناکام عاشق ہوتا کی ہے آپا
رو رو کے فراق میں بھی بے حال اور مزے کی بات وصل و ہجر میں بھی روئیں۔اب انہیں کون بتائے میاں؀
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سوا
راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
اور جون صاحب فرماتے ہیں
جان لیوا تھیں خواہشیں ورنہ
وصل سے انتظار اچھا تھا
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
صابن ڈالتے ہوں گے۔
ضروری تو نہیں کہ چائے کو جھاگ دار بنانے کے لیے صابن ہی ڈالا جائے 😊
ہم کچھ دوست ایک جگہ پر چائے پینے گئے تو چائے انتہائی بدذائقہ تھی۔ میرے دوست نے بیرے کو بلا کر کہا کہ یار چائے تو جھاگ والی اچھی ہوتی ہے۔ وہ بیرا چائے واپس لے کر گیا اور کچھ منٹوں بعد لوٹا تو چائے تو جھاگ والی لے کر آ گیا لیکن ذائقے میں رتی برابر بھی فرق نہ تھا۔
 

یاسر شاہ

محفلین
طریقہ یہ ہے کہ اب کوئی مذاق کی بات نہ کی جائے۔ایک صاحب تشریف لائے ہیں تعزیت کرتے ہیں اب ایک دوسرے کے مرحوموں کی۔
 
Top