محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
رب العالمین بھی اللہ پاک کا نام ہے۔اس کی ان گنت مخلوق ایسی ہو گی۔ جن کو جن و انس کی آنکھ نے دیکھا بھی نہ ہو گا۔ اور وہ ان سب کو کھلاتا بھی ہے پلاتا بھی ہے۔ ان کی کسی ضرورت سے غافل نہیں رہتا۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
'زلوق" نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈھال کا نام ہے۔ اچھا کچھ اچھی اچھی معلومات بھی لیجیے۔
تین خچر تھے ایک کا نام دُلدل تھا حبشہ کے بادشاہ نے بھیجا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نبوت کے بعد اسی پر پہلے پہل سوار ہوئے آپ کے بعد حضرت علی اور حضرت حسن و حضرت حسین رضی اللہ عنہما اس پر سوار ہوتے تھے ان کے بعد محمد بن حنفیہ رحمتہ اللہ علیہ کے پاس رہا، دوسرے خچر کا نام فِضّہ تھا جس کو صدیقِ اکبررضی اللہ عنہ نے ہدیہ کیا تھا۔ تیسرے کا نام اِیلیہ تھا شاہِ ایلہ نے ہدیہ بھیجا تھا۔
ایک گدھا تھا جس کا نام یعفور تھا۔
سواری کی دو اونٹنیاں تھیں ایک کا نام قصواء اور دوسری کا نام عضباء تھا، ہجرت کے وقت آپ قصواء پر سوا رتھے اورحجة الوداع کا خطبہ بھی اسی پر سوار ہوکے دیا تھا۔
دوبکریاں خاص دودھ کے لیے تھیں ایک کا نام غوثہ اور دوسری کا نام یمن تھا۔
ایک سفید رنگ کا مرغ بھی تھا جس کا نام ”منقول“ تھا۔
کل نو تلواریں تھیں۔ ذوالفقار نام کی تلوار غزوہٴ بدر کے مال غنیمت میں ملی تھی (جو کہ بعد ازاں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے حصے میں آئی تھی) باقی تلواروں کے نام یہ تھے: قلعی، تبار، قسف، مجذم، رسوب، عضب
چار نیزے تھے ایک کا نام ان میں سے ”شوے“ تھا اور بیضاء نام کا ایک بڑا حربہ تھا (جو نیزے سے چھوٹا ہوتاہے)۔
عرجون نام کی خمدار لاٹھی تھی، چار کمانیں تھیں ایک کا نام ”کتوم“ تھا۔
ترکش کا نام ”کافور“ اور ڈھال کا نام ”زلوق“ تھا۔
ایک خود تھا اس کا نام ”ذوالسبوع“ تھا۔
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
سچ میں بہت عجیب چیز یاد آئی ۔ :)

شرارت کے موڈ میں جب جب گل بہن ہوتی ہیں تب تب ایسی ہی باتیں انہیں یاد آتی ہیں۔😊
صحیح کہا چیز
یہ ایک عجیب و غریب سا گانا ہے جو شرارت کے طور پر گایا جاتا ہے اور بس۔
 

یاسر شاہ

محفلین
طائرانِ کلفٹن آپکو یہ پیغام پہنچاتے ہیں کہ کل بھانجے نے ہمیں اتنے ڈھیر سارے چپلی کباب بھیجے وہ بھی جو ہماری بہو پشاور سے لائیں کہ ہم بانٹ بانٹ تھک گئے پھر بھی ابھی ہمارے لئے موجود ہیں اللہ اُنکے رزق میں اضافہ فرمائے آمین
ضروری ہے دعاؤں پہ آمین کہنا ۔آپ کی بھجوائی مٹھائی رکھی تھی جیسے ہی گھر پہنچا ۔جزاک اللہ خیر ۔اللہ بچی کو والدہ سمیت صحت و عافیت سے رکھیں ۔آمین
 

یاسر شاہ

محفلین
عمر دراز ہو یاسر بھائی کی ۔ صحت و سلامتی والی خیر و برکت کی زندگی ہو ۔ آمین
طبیعت خوش ہوتی ہے دعا پا کر ۔آمین آپ کے لیے بھی دعا ہے کہ شاد رہیں آباد رہیں۔آمین
لیکن ہم نے تو یاسر بھائی کو حلوہ اور کوفتے نہیں بھیجےپھر ہمیں وہ پشاور کے چپلی کباب کیونکر بھیجیں گے۔
سیما جی نے بھی زبردستی بھجوائے کہ میں بڑی ہوں پہلے میں بھجواوں گی اپنا پتا دیں۔ورنہ پہلے تو میں ہی بھجوا رہا تھا۔آپ کو بھی بھجوا دوں گا ۔کیا ہے؟
 

سیما علی

لائبریرین
طبیعت خوش ہوتی ہے دعا پا کر ۔آمین آپ کے لیے بھی دعا ہے کہ شاد رہیں آباد رہیں۔آمین

سیما جی نے بھی زبردستی بھجوائے کہ میں بڑی ہوں پہلے میں بھجواوں گی اپنا پتا دیں۔ورنہ پہلے تو میں ہی بھجوا رہا تھا۔آپ کو بھی بھجوا دوں گا ۔کیا ہے؟
غیروں جیسی باتیں کیوں کرتے ہیں آپکی دلہن ہمیں بڑی پسند آئیں اتنی اپنائیت سے بات کرتیں ہیں ۔۔۔۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
غیروں جیسی باتیں کیوں کرتے ہیں آپکی دلہن ہمیں بڑی پسند آئیں اتنی اپنائیت سے بات کرتیں ہیں ۔۔۔۔
فوراً بھابھی کو بتانا تھا کہ آپ کے پشاور جانے کے بعد یاسر بھائی کیسے یہاں فورم پر خوشی کے گیت گا رہے تھے۔
 

یاسر شاہ

محفلین
قانونی طور پر بتا دوں کہ تھوڑی سی پگلوٹ ہے لہذا زیادہ باتیں نہ کیجیے گا ۔خیر مجھے تو ذاتی طور پہ پگلوٹ پسند ہیں مگر آپ برا نہ مانیے گا۔
 
Top